• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

فرانسیسی صدر اسرائیل سےمکمل یکجہتی کے لیے تل ابیب پہنچ گئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 25, 2023
0 0
A A
فرانسیسی صدر اسرائیل سےمکمل یکجہتی کے لیے تل ابیب پہنچ گئے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :24اکتوبر /سماج نیوز سروس :فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں منگل کے روز تل ابیب پہنچے ہیں۔ وہ حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران اسرائیل سےمکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں کا یہ دورہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے دو ہفتے سے زائد عرصے کے بعد ہوا ہے۔ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ پٹی سے اسرائیل پر حماس کے حملے میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں 30 فرانسیسی شہری شامل تھے۔ فرانس کے دفتر صدارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماکروں اس حملے کے بعد فرانس کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس بات کی بھی توقع کی جارہی ہے کہ ایسے میں جب اسرائیل بھیڑ بھاڑ والے فلسطینی علاقے پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے،ماکروں غزہ میں "شہری آبادی کی تحفظ” کا مطالبہ کریں گے۔ حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی طرف سے جاری حملوں میں اب تک 5000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ‘حقیقی امن عمل ‘کو دوبارہ شروع کرنے کی تجویز فرانس کے دفتر صدارت نے کہا کہ ماکروں بالخصوص غزہ میں اشد ضروری امدادی اشیاء کو لے جانے کی اجازت دینے کے لیے "انسانی بنیاد پر جنگ بندی” کا مطالبہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے بعد تقریباً 2.4 ملین فلسطینی پانی، خوراک، بجلی اور دیگر بنیادی اشیاء سے بڑی حد تک محروم ہو چکے ہیں۔ غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کیا ہے؟ ماکروں اور نیتن یاہو ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ جب کہ فرانسیسی صدر اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کے علاوہ اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز اور یائر لیپیڈ سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے یا یرغمال بنائے گئے فرانسیسی شہریوں کے اہل خانہ سے بھی ان کے ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔ ماکروں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں ایک "حقیقی امن عمل” کو دوبارہ شروع کرنے کی تجویز پیش کریں گے، جس کا مقصد "اسرائیل کی سلامتی” کے لیے علاقائی طاقتوں کی طرف سے دی جانے والی ضمانتوں کے بدلے میں ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ فرانس کے دفتر صدارت کا کہنا ہے کہ ماکروں فلسطینی صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور خلیجی ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ حماس اور پوٹن جمہوریتوں کو ’ملیامیٹ‘ کردینا چاہتے ہیں، بائیڈن خیال رہے کہ 7اکتوبر کو حماس کی طرف سے کیے جانے والے حملے کے بعد سے اب تک امریکی صدر جوبائیڈن، جرمن چانسلر اولاف شولس، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اسرائیل کا دورہ اور اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرچکے ہیں۔ ج ا/ ص ز (اے ایف پی، روئٹرز)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist