• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

با صلاحیت طلباءکی تلاش اور انکی شخصیت کو نکھارنا : عامر ادریسی

نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2023 کا مقصد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 25, 2023
0 0
A A
با صلاحیت طلباءکی تلاش اور انکی شخصیت کو نکھارنا : عامر ادریسی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،24؍اکتوبر،پریس ریلیز،ہماراسماج: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) 25 نومبر 2023 کو اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے اپنا چوتھا سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ (NTS) مقابلہ منعقد کرے گی۔طلباء کی عمومی بیداری اور مسابقتی جذبے کو بڑھانے،   انعام دینے اور بہترین  اور ذہین طلبا کی شناخت کرنے کے ارادے سے، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز یعنی اے ایم پی نے تین سال قبل ایک قومی سطح کا مقابلہ شروع کیا تھا۔ یہ مقابلہ اسکول، جونیئر/انٹرمیڈیٹ اور سینئر/ڈگری کالج کے طلباء کے لئے منعقد ہوتا ہے۔پچھلے 3 سالوں میں، ہندوستان بھر کے 600 سے زائد اضلاع سے 1.5 لاکھ سے زیادہ طلباء اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں ۔ امسال اس مقابلے میں ہندوستان بھر کے 600 سے زائد اضلاع سے 8,000 اسکولوں اور 2,000 کالجوں کے 1 لاکھ طلباء کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال پہلی بار، یہ مقابلہ آف لائن یعنی فزیکل موڈ میں ملک بھر میں 300 مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔  جو طلبہ فزیکل امتحان نہیں دے سکتے ہیں انکے لیےء اے ایم پی ورلڈ موبائل ایپ (AMP WORLD) پر آن لائن امتحان دینے کی سہولت بھی  دستیاب ہوگی ۔یہ ملک میں ملت کا سب سے بڑا تعلیمی مقابلہ ہے اور تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباء شرکت کرنے کے اہل ہیں۔اے ایم پی کے 20 ٹریننگ پارٹنرز کے ذریعے سرفہرست 500 طلباء کو IIT-JEE/NEET کوچنگ اسکالرشپس دی جائیں گی جن کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ نیز طلباء کی NTS 2023 میں شرکت کی ترغیب دینے کے لیے،  5 لاکھ سے زائد کے نقد انعامات بھی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اے ایم پی کے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم، IndiaZakat.com کے ذریعے مستحق طلباء کو 20 لاکھ مالیت کے تعلیمی وظائف بھی دئیے جائیں گے۔ اس مقابلے میں شامل ہونے والے تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا ۔اس مقابلے کا خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا پوسٹر  جامعہ ملیہ سینئر سیکنڈری اسکول دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں لانچ کیا گیا۔عامر ادریسی، قومی صدر – اے ایم پی ممبئی نے اس موقع پر موجود تمام معززین اور اے ایم پی اراکین اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اے ایم پی کا بنیادی مقصد ہندوستانی مسلم کمیونٹی کو تعلیمی یافتہ اور سماجی طور پر ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اے ایم پی کا نیشنل ٹیلنٹ سرچ اس سمت میں ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے ہم نے 300 سے زیادہ اگزام سینٹر، 20 اعلیٰ درجے کے کوچنگ اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اور 600 اضلاع سے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ یہ کمیونٹی میں اس قسم کا واحد سب سے بڑا اسکالرشپ مقابلہ ہے، اور ہمیں اس کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تعلیمی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے۔  اے ایم پی کے این جی او کنیکٹ کے قومی سربراہ فاروق صدیقی نے کہا کہ، ” اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو عوام تک پہنچانے میں اے ایم پی بالخصوص عامر ادریسی کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔ مختصر وقت میں،  اے ایم پی نے ہندوستان کی سماجی تنظیموں میں سے سب سے نمایاں تنظیم کا مقام حاصل کر لیا ہے ۔  ملک بھر میں اے ایم پی کی جانب سے تعلیمی و اقتصادی میدان میں کمزور طبقات کی بہبودی کے لئے بہت کام کئے جا رہے ہیں اور نیشنل ٹیلنٹ سرچ بھی تمام پروگرام کی طرح ایک انتہائی قابل تعریف پروگرام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند سال قبل این ٹی ایس کی شروعات اتر پردیش سے ہی ہوئ تھی جسے اگلے سال قومی سطح پر منعقد کیا جانے لگا۔انہوں نے مقابلے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ امتحان 3 زمروں کے طلبہ کے لیے منعقد کیا جائے گا: سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس) جونیئر کالجز (11ویں اور 12ویں جماعت) اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)یہ امتحان پورے ملک میں ایک ساتھ 25 نومبر 2023 کو صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ اور اس مقابلے میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے امتحان آف لائن موڈ میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس مقابلے کی انفرادیت یہ ہے کہ اسکول، کالج، این آئی او ایس، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ طلباء کے ساتھ؛ یہاں تک کہ 13 سے 15 سال کی عمر کے مدارس کے طلباء بھی نیشنل ٹیلنٹ سرچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر دہلی و قرب و جوار کے تعلیمی اداروں و غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں نمایاں طور سے جامعہ اسکول پرنسپل ارشد خان، خواجہ معین الدین حسن چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر خان مسعود،مرزا مبین بیگ، التتمش محمد،انور خورشید، پروفیسر نوشاد آزاد،راشد خان،پروفیسر قریشی وغیرہ شامل تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist