• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت مسترد کرنے کی عرضی پر سماعت 31اکتوبرکو: مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملہ

مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امدادی کمیٹی فراہم کررہی ہے قانونی مدد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 30, 2023
0 0
A A
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت  مسترد کرنے کی عرضی پر سماعت 31اکتوبرکو: مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملہ
Share on FacebookShare on Twitter

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور رکن پارلیمنٹ(بی جے پی) سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی ضمانت مسترد کئے جانے والی عرضداشت پر 31/ اکتوبر یعنی منگل کے دن سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ سماعت کریگی۔ 2017 میں بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت ملنے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے بم دھماکہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت کوسماعت کے لئے قبول کرتے ہو ئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی NIAکو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔منگل کے دن سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس اجل بھویان اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ ایک جانب جہاں بم دھماکہ متاثرین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت مسترد کئے جانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، وہیں این آئی اے ملزمہ کو راحت دینے میں کسی طرح کی کوئی کسر چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ قومی تفتیشی ایجنسی (NIA)نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک حلف نامہ داخل کرکے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے داخل کردہ اپیل کو مسترد کئے جانے کی عدالت سے گذارش کی ہے۔وکرم کلاٹے (سپرنٹنڈنٹ این آئی اے) نے حلف نامہ داخل کرکے عدالت کو بتایا کہ این آئی اے کی جانب سے کی گئی تفتیش میں انہیں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اور اس کی ضمانت پر رہائی کے بعد سے اس نے استغاثہ اور عدالت کے ساتھ مکمل تعاو ن کیا ہے لہذا بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت جس میں انہوں نے سادھوی کی ضمانت پر رہائی کو کینسل کئے جانے کی گذارش کی ہے کو خارج کردینا چاہئے۔واضح رہے کہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سید اظہر کے والد حاجی سید نثار کی جمعیۃ علماء  قانونی امداکمیٹی کے توسط سے داخل کردہ عرضداشت پر ماضی میں کئی مرتبہ سماعت عمل میں آئی تھی لیکن سادھوی کے وکلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملے کی سماعت ٹل گئی تھی۔عیاں رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس مورے اور جسٹس پھانسلکر جوشی نے قومی تفتیشی ایجنسی NIAکی تازہ چارج شیٹ کی بنیاد پر 25/ اپریل 2017/ ملزمہ کو مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ سے غیر مطمئن بم دھماکہ متاثرین نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔اسی درمیان سپریم کورٹ آف انڈیا کل یعنی  30/ اکتوبر کو ملزم سمیر کلکرنی کی جانب سے داخل عرضداشت پر سماعت کریگی جس میں اس نے یو اے پی اے قانون کے اطلاق کو چیلنج کیاہے، خصوصی این آئی اے عدالت اور بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے منہ کی کھانے کے بعد سمیر کلکرنی نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں پٹیشن داخل کی ہے جس کی سماعت دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس نرسیما کے روبرو سماعت عمل میں آئیگی۔بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے سمیر کلکرنی کی عرضداشت کی مخالفت کرنے کے لئے مداخلت کار کی عرضداشت داخل کی گئی ہے۔ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist