• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

’’خون پھر خون ہے ٹپکےگا تو جم جائیگا‘‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 2, 2023
0 0
A A
’’خون پھر خون ہے ٹپکےگا تو جم جائیگا‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

بظاہر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ میں فلسطینیوں کا بھاری نقصان ہو رہا ہے لیکن جیسے جیسے یہ جنگ آگے بڑھ رہی ہے ساری دنیا میں فلسطینیوں کے تئیں ہمدردی اور اسرائیل کے تئیں نفرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اپنی پوری کوشش کر رہا ہے کہ اس جنگ کو اسرائیل حماس جنگ کا نام دے کر اس کا سارا ٹھیکرا ایران کے سر پھوڑ دے۔اس کے پورے چانسز تھے بھی اور ہیں بھی لیکن ایران نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلی ہیں ۔وہ اسرائیل کی کمینگی پر ریسرچ کئے بیٹھا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس نے ابھی تک اس جنگ میں براہ راست مداخلت نہیں کی ہے ۔کیونکہ ایسے ہی کسی موقع کی تاک میں امریکہ بھی ہے ۔یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس محاذ پر بھی اسرائیل اور امریکہ کو شکست ہی ہوگی ۔یہ الگ بات ہے کہ اس کی بڑی قیمت غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کو چکا نی پڑ رہی ہے ۔ابھی کل ہی کی خبر ہے کہ بولیویا نے ایک بار پھر اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات توڑ دیے۔اس کے پہلے بھی اس نے غزہ پر بمباری کو لیکر ہی بیس برس تک اسرائیل سے کوئی تعلقات نہیں رکھے تھے لیکن پھر 2019میں اس نے تعلقات قائم کئے تھے جو ایک بار پھر منقطع ہو گئے ۔بولویا لاطینی امریکہ کا ایک کمیونسٹ ملک ہے اور اس کا یہ فیصلہ معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ اس سے قبل دو دیگر جنوبی امریکی ممالک کولمبیا اور چلی نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ بولیویا کے نائب وزیر دفاع فریڈی ممانی نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات توڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بولیویا نے غزہ پٹی میں کیے جانے والے جارحانہ اور حد سے زیادہ اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت میں تل ابیب سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی بولیویا کی وزیرِ صدارت ماریا لا پاراڈا نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ کو انسانی امداد بھیج رہا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا، ’’ہم غزہ پٹی میں حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک اور فلسطینیوں کو جبری بے گھر ہونا پڑا ہے۔اسرائیل نے بولیویا کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے کہا کہ’’بولیویا کی حکومت کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ دہشت گردی اور ایران کی آیت اللہ حکومت کے خلاف ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے‘‘۔ ’’ایسا قدم اٹھانا بولیویا کی حکومت کا خود کو دہشت گرد تنظیم حماس سے جوڑنا ہے۔‘‘ساتھ ہی حماس نے بولیویا کی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس نے کہا ہے کہ وہ اسے ایک اعلیٰ اعزاز کے طور پر دیکھتا ہے اور عرب ممالک سے بھی ایسی ہی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
جنوبی امریکہ کے کئی اور ممالک نےبھی اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ ان میں کولمبیا اور چلی بھی شامل ہیں۔ کولمبیا کے بائیں بازو کے صدر گسٹاو پیٹرو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ جب تک اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی بند نہیں کرتا ہم وہاں نہیں رہ سکتے۔ کولمبیا کی طرح جنوبی امریکی ملک چلی نے بھی احتجاجاً اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ چلی نے اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عرب دنیا سے باہر فلسطینیوں کی سب سے زیادہ تعداد والا ملک چلی ہے۔ میکسیکو اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ برازیل کے لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ ‘صرف اس لیے کہ حماس اسرائیل کے خلاف حملہ کرتا ہے اسرائیل لاکھوں بے گناہوں کو مار ڈالے گا۔
جنوبی امریکہ کے کئی اور ممالک میں بھی اسرائیل کے خلاف غم و غصہ ہے ۔لیکن حیرت ہمیں بھارت پر ہے جہاں سب سے پہلے تو خود وزیر اعظم نے ملک کو اسرائیل کے ساتھ کھڑا دکھایا لیکن پھر جیسے ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ کچھ گڑ بڑ ہوگیا ہے دفتر خارجہ نے ایک وضاحتی بیان جاری کر کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی ۔لیکن ان کے نائب اتر پردیش کے وزیر اعلی نے تو حد ہی کر دی ہے ۔وہ تو کسی بھی قیمت پر اس لیک سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ انہیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اس موضوع پر وہ مزید کٹر ہندوتوا کا اسٹینڈ کھڑا کر سکتے ہیں ۔اس بیچارے کو یہ کیا معلوم کہ انتخابی سیاست سے بہت بڑی سیاست اور بھی ہے جہاں بھارت کی شبیہ کو خطرہ بڑھ چکا ہے ۔اور خود وزیر اعظم نے عرب ممالک سے جو تعلقات استوار کئے تھے اس پر بھی گرہن لگ چکا ہے اور اگر 2024میں بھی وزیر اعظم مودی ہی رہے پھر بھی انہیں نئے سرے سے عرب ممالک سے رشتے استوار کرنے ہونگے ۔جوگی جی کی یہ سوچ خام خیالی ہے کہ اسرائیل چن چن کر حماس کے باغیوں کو ٹھکانے لگا رہا ہے۔اسرائیل بے دریغ بم کی بارش کر رہا ہے جس میں بچے بوڑھے جوان عورتیں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریض بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔اسرائیل کی اس کارستانی کو ساری دنیا دیکھ رہی ہے ۔خود اسرائیل کے کے یہودی شہری اس کے خلاف پروٹیسٹ کر رہے ہیں ۔سوائے مودی اور جوگی کے ۔
(شعیب رضا فاطمی)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist