• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

حامد احمد اور اين ظہیر کے ہاتھوں نبیل انور کو ایوارڈ سے نوازا گیا

جشن ا ڈما ممبئی کی تقریب میں نام ور طبی خاندان کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 7, 2023
0 0
A A
حامد احمد اور اين ظہیر کے ہاتھوں نبیل انور کو ایوارڈ سے نوازا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی /ممبئی06نومبر، سماج نیوز سروس:یونانی ڈرگس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اُڈما) کی جانب سے صابو صدّیق کالج آف انجینئرنگ، ممبئی میں منعقدہ تین روزہ جشن اڈما۔ 2023 کے افتتاحی پروگرام میں ملک کے طول و عرض سے میدانِ طِب کے ماہرین فن، درس و تدریس سے وابستہ معزز حضرات، طلباء و طالبات، محبّان و جاں نثارانِ طب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پُروقار مجلس میں نبیل انور (نائب صدر، اُڈما اور سربراہ ڈرگ لیباریٹریز) کو معزز شخصیّات کی موجودگی میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ نبیل انور میرٹھی کو حامد احمد (قومی صدر، اڈما) اور مہمان خصوصی اِن۔ ظہیر احمد (ڈائریکٹر جنرل۔ سی۔ سی۔ آر۔ یو۔ ایم، محکمہ آیوش، حکومت ہند) کے ہاتھوں بطور اعزاز مومنٹو اور توصیفی سند سے سرفراز کیا گیا۔یونانی ڈرگس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بانی رکن سیّد منیر عظمت (بانی ممبر، اُڈما و مینجنگ ڈائریکٹر۔ نیو روائل پروڈکٹس، دہلی کے سربراہ) نے اپنے خطاب میں نبیل انور کا خاندانی پس منظر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ طب یونانی سے آپ کے خاندان کا رشتہ تقریبا ڈھائی سو سال قدیم ہے۔ محلّہ بنی سرائی میرٹھ میں دارالشفاء سے شروع کیا گیا طبّی سفر آٹھویں نسل میں تا ہنوزجاری و ساری ہے۔ یہ سفر مغلیہ دور حکومت سے آغاز ہوتا ہے جب ان کے اکابرین فارس سے ہندوستان تشریف لائے تھے۔ حکیم شمس الدّین (1790) کے وارث حکیم فصیح الدّین شاعری سے شوق و ذوق رکھتے تھے اور معروف شاعرِ ہند مرزا اسداللّٰہ خاں غالبؔ کے شاگرد خاص تھے۔ ان کے جانشیں حکیم فخرالدّین معروف طبیب تھے جن کے فرزند ارجمند حکیم محمودالحق کی طبّی خدمات کے اعتراف برٹش حکومت نے ایوارڈ سے نوازا تھا جس کو انہوں نے تحریک آزادی کے دوران بطور احتجاج واپس کردیا تھا۔ آپ میرٹھ ضلع کے میونسپل کمشنر بھی مقرّر ہوئے۔ آپ کے نام سے موسوم شہر میں ایک مرکزی شاہراہ کا نام حکیم محمودالحق روڈ اور ایک کالونی کا نام محمود نگر ہے۔حکیم صاحب کے فرزند حکیم سیف الدّین احمد کو 1975 میں میدان طب میں عظیم خدمات کے لئے صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں ملک کا باوقار ایوارڈ "پدم شری” سے سرفراز کیا گیا تھا۔ آپ کو تین صدور جمہوریہ ہند عزّت مآب فخرالدّین علی احمد، نیلم سنجیوا ریڈی اور گیانی ذیل سنگھ کے طبیب خاص ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ آپ حکومت ہند کے مشیر برائے طب یونانی اور تنظیم آل انڈیا طبّی کانفرنس کے قومی صدر بھی رہے۔ حکیم صیف الدّین احمد کے دو فرزند تھے۔ حکیم سراج الدّین احمد (یو۔ پی رتن ایوارڈ یافتہ) وزارت آیوش، حکومت ہند کی گورننگ باڈی میں ممبر رہے اور دو تعلیمی اداروں کی سرپرستی و قیادت بھی کی جبکہ دوسرے فرزند ڈاکٹر معراج الدّین احمد حکومت اتّر پردیش میں وزیر رہے۔ آپ کا ایک ذاتی خاندانی لائبریری بھی ہے جس میں مختلف موضوعات پر مبنی بیش قیمت و نادر علمی و طبّی کتابیں موجود ہیں۔حکیم سراج الدّین احمد کے فرزند اور اس طبّی خاندان کے جانشیں اور چشم و چراغ نبیل انور اپنی خاندانی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے یونانی و آیوروید دواسازی کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔اڈما کے قومی جنرل سکریٹری حکیم محسن دہلوی (سربراہ۔ دہلوی ریمیڈیز و دہلوی نیچورلس)، مقبول حسن (پیٹرون۔ اُڈما و ایم۔ ڈی۔ نیچر اینڈ نرچر ہیلتھ کیئر)، محمّد عارف (پیٹرون۔ اُڈما و ڈائریکٹر ریکس ریمیڈیز)، محمّد جلیس (نائب صدر۔ اُڈما و ایم۔ ڈی۔ لمرا ریمیڈیز)، محمّد نوشاد (کورڈینیٹر۔ اُڈما و سربراہ۔ اولیاء ہربلس)، پرویز احمد خاں (جوائنٹ ٹریزرر۔ اُڈما و ایم ڈی۔ راحت ہربل کیئر)، حکیم اعجاز احمد اعجازی (چیف۔ پریس اینڈ میڈیا، اُڈما و ایم۔ ڈی ناز ہربل فارمیسی)، حکیم یثمانیل عثمانی (سربراہ۔ ہربو ڈرگس اینڈ فارما سیوٹیکلس)، ڈاکٹر مطیع اللّٰہ مجید (زونل صدر۔ اڈما و سی ای او۔ میکس ریمیڈیز) و دیگر معزز اراکین اُڈما نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نبیل انور اپنی خاندانی طبّی وراثت اور ذمّہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں نیز فروغ طب کے لئے میدانِ طِب میں سرگرم عمل، مائل بہ پرواز اور آمادہ پیکار ہیں؛ ان کے اکابرین کی ملک و قوم کے لئے عظیم خدمات کے اعتراف میں اُڈما کی جانب سے ان کو اعزاز سے نوازا گیا، ہم نیک خواہشات کے ساتھ موصوف گرامی کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist