• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حیدرآبادکے بازارگھاٹ میں آتشزدگی

ایک ہی خاندان کے7افرادسمیت9 لوگ جاں بحق

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 14, 2023
0 0
A A
حیدرآبادکے بازارگھاٹ میں آتشزدگی
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
حیدرآباد13نومبر سماج نیوز سروس: شہرحیدرآباد کے بازارگھاٹ علاقہ کے کمیکل گودام کی چوتھی منزل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔اس واقعہ میں اس منزل پر پھنس جانے والے 9افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے اوردیگر تین شدید طورپرجھلس گئے ۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چارفائرانجن وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابوپانے کی کوششوں کاآغاز کردیا۔اس عمارت کی نچلی منزل پر گیاریج ہونے کے پیش نظر کاروں کی مرمت کے دوران یہ آگ لگی۔اسی مقام پر ڈیزل اور کمیکل کے ڈرمس بھی رکھے ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔اس آگ کو دیکھ کر متصل اپارٹمنٹ میں رہنے والے کافی خوفزدہ ہوگئے ۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کی مدد سے سیڑھیوں کے ذریعہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے باہر نکل آئے ۔اس آگ کی وجہ سے اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں موجود بائیکس اور کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے سے اپارٹمنٹ کے باہر رکھی گاڑیاں بھی جل گئیں۔ کیمیکل کا بڑا ذخیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی دھواں آس پاس کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گیا۔مقامی عوام کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) او راین ڈی آرایف کے عملہ کے ساتھ راحت کاموں میں مدد کی۔ایڈیشنل ڈی جی وکرم سنگھ مان نے تصدیق کی ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔ان میں ایک چاردن کا نوزائیدہ بھی شامل ہے ۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس خاندان پر غم کا پہاڑٹوٹ پڑا۔اس واقعہ میں جھلس جانے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق آگ کے نتیجہ میں اس اپارٹمنٹ میں رہنے والے کئی افراد نے سانس لینے میں دشواری محسوس کی جس کے بعد ان کو 25تا30ایمبولنس گاڑیوں کے ذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے کہاکہ ان افراد کی تعداد 20ہے ۔بعض افراد کو علاج کیلئے عثمانیہ اسپتال لے جایاگیاجہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔فائرڈپارٹمنٹ کے ڈی جی نے کہاکہ فائبرمشینوں میں کمیکل آئیل کا استعمال کیاجارہا تھا۔20سے زائد ڈرمس میں یہ آئیل بھراہوا تھا۔ڈی سی پی سنٹرل زون وینکٹیشورلو نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دم گھٹنے سے یہ اموات ہوئیں۔مہلوکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے لمبی سیڑھی کی مدد سے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کا کام کیا۔فائرڈپارٹمنٹ کے عہدیدار اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر بعض خاندان کرایہ سے مقیم ہیں۔دم گھنٹے سے بعض کی موت ہوئی ہے اورتین افراد جھلس گئے ہیں۔اس واقعہ کی اطلاع پاکر مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی گوداموں کے نتیجہ میں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ریاستی حکومت باربارتوجہ دہانی کے باوجود ایسے گوداموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist