نئی دہلی :13نومبر ،سماج نیوز سروس: جامعہ ملیہ اسلامیہ یو نیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے اپنی معیاد مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئیں ۔آج ٹیچرس اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے پروفیسر اختر کی شاندار ودائی تقریب عمل میں ائی ۔اپنی معیاد کی تکمیل کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم ائی) وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے پرووائس چانسلر پروفیسر اقبال حسین کواپنی ذمہ داریاں حوالے کردی ہیں۔یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے تقرر تک بطور وائس چانسلر اقبال حسین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ٹیچرس اور غیر تدرسی عملے کی جانب سے پروفیسر اختر کی شاندار ودائی تقریب عمل میں ائی۔ پروفیسر اقبال حسین نے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر کے یونیورسٹی کے لئے تعلیمی اور انتظامیہ کاموں کی بھرپور ستائش کی۔پروفیس نجمہ اختر کی قیادت میں یونیورسٹی کی نئی اونچائیوں پر رسائی کو بھی انہوں نے اجاگر کیاجس کا عکس این اے اے سی اور این ائی آر ایف کے مظاہرہ میں نظر آتا ہے۔انہوں نے اشارہ دیااین اے اے سی کے اے +++ کے ساتھ این ائی آر ایف2003میں ملک میں مذکورہ یونیورسٹیوں کو تیسرا مقام جو ملا ہے اس کی طرف اشارہ کیا۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر کو یقین دلایاکہ وہ تعلیمی اور انتظامی دونوں معاملات میں ادارے کے مفادات کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔سبکدوش ہونے والی وائس چانسلرنے ادارے کی کامیابیوں کے لئے جے ایم ائی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری کے لئے انتھک محنت کرنے پر طلبہ اساتذہ اور انتظامی عملے کا شکریہ ادا کیا۔












