• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امن کا کوئی راستہ نہیں ہے ، امن ہی واحد راستہ ہے :راج ناتھ سنگھ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 17, 2023
0 0
A A
امن کا کوئی راستہ نہیں ہے ، امن ہی واحد راستہ ہے :راج ناتھ سنگھ
Share on FacebookShare on Twitter

جکارتہ ، 16 نومبر : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 نومبر 2023 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں 10ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ ( اے ڈی ایم ایم- پلس) میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آسیان کی مرکزیت کی تصدیق کی اور علاقہ میں بات چیت اور اتفاق رائے کو فروغ دینے میں اس کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نیوی گیشن، اوور فلائٹ اور بین الاقوامی بحری حدود میں بلا روک ٹوک قانونی تجارت کے لیے ہندوستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ وزیر دفاع نے مختلف فریقوں کے درمیان وسیع تر اتفاق رائے کو ظاہر کرنے کے لیے مشاورت اور ترقی پر مبنی علاقائی سلامتی کے اقدامات پر زور دیا ۔ انہوں نے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے اے ڈی ایم ایم-پلس کے ساتھ عملی، مستقبل کے حوالے سے اور نتیجہ خیز تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیا۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ تنازعات انسانی جانوں کے ضیاع اور ذریعہ معاش کو تباہ کرنے کے لحاظ سے ایک بڑا نقصان دہ ہے اور یہ علاقائی اور عالمی سطح پر استحکام کو متاثر کرتے ہیں اور غذائی تحفظ، توانائی کی سلامتی وغیرہ پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آسیان اور پلس ملکوں کے ساتھ کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ امن، خوشحالی اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے ، جوکہ اس سال کے اے ڈی ایم ایم پلس کے لیے ایک معقول موضوع ہے ۔ انہوں نے امن کے بارے میں مہاتما گاندھی کے مشہور قول کا حوالہ دیا کہ ‘‘امن کا کوئی راستہ نہیں ہے ، امن ہی واحد راستہ ہے ’’۔وزیر دفاع نے پائیدار امن اور عالمی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے پوری دنیا کے لیے ہندوستان کے پیغام کا اعادہ کیا کہ "یہ جنگ کا دور نہیں ہے ” ۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آسیان کے رکن ممالک کی ہند، آسیان سرگرمیوں میں پرجوش شرکت کی تعریف کی، خاص طور پر اقوام متحدہ کے امن مشن میں خواتین کے لیے پہل اور میرین پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے کی گئی پہل کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس سال مئی میں منعقد ہونے والی پہلی ہند، آسیان بحری مشق میں آسیان کے رکن ممالک کی سرگرم شرکت کی بھی تعریف کی، ساتھ ہی انسانی امداد اور آفات سے متعلق امداد ( ایچ اے ڈی آر) کی سرگرمیوں پر ماہر ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) میں، جس کے موجودہ 2023-2020سائیکل میں ہندوستان اور انڈونیشیا مشترکہ طور پر صدارت کر رہے ہیں۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ، بشمول آسیان خطے میں، ہندوستان نے انسداد دہشت گردی پر ای ڈبلیو جی کی مشترکہ طور پر صدارت کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس تجویز کی اے ڈی ایم ایم پلس نے توثیق کی کیونکہ دہشت گردی خطے کے ممالک کے لیے سخت تشویش کا باعث ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist