• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کولگام انکائونٹر:لشکر طیبہ سے وابستہ 5مقامی جنگجو جاں بحق، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

کولگام تصادم میں پانچ مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ، ہلاک شدگان غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں میں ملوث تھے :پولیس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 17, 2023
0 0
A A
کولگام انکائونٹر:لشکر طیبہ سے وابستہ 5مقامی جنگجو جاں بحق، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر،17نومبر(:)جنوبی ضلع کولگام کے سامنو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم آرائی میں پانچ مقامی ملی ٹینٹ مارئے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوکین عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اورغیر مقامی مزدوروں پرہوئے حملوں میں براہ راست ملوث تھے اور یہ کہ وہ سیکورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ کولگام کے سامنو گاوں میں نصف درجن کے قریب ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدیدگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات شام آٹھ بجے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے میں چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکا۔ان کے مطابق جمعے کی صبح ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور بعد ازاں فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم دہشت گردوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد فورسز نے مکان کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس نے مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت یاسر بلال بٹ عرف ہمیس ولد بلالا حمد بٹ ساکن کے جی رینہ وانپوہ کولگام ، دانش حمید ٹھوکر ولد عبدالحمید ، عبید احمد پڈر ولد ولی محمد پڈر ساکنان چکورہ شوپیاں ، سمیر فاروق شیخ ولد فاروق احمد شیخ ساکن چیک چھولن شوپیاں اور ہانزل یعقوب شاہ عرف ہانزلہ ولد یعقوب شاہ ساکن راولپورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ تھے ۔پولیس ریکارڈ کے مطا بق مہلوک ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں براہ راست ملوث تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی پیش پیش تھے ۔موصوف ترجمان نے مزید بتایا کہ مہلوک دہشت گرد سمیر فاروق اور دانش حمید شوپیاں میں کشمیری پنڈت سونو بٹ ساکن چھوٹی گام کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ان کے مطابق دانش حمید نے ہانزل یعقوب شاہ کے ساتھ مل کر 13جولائی 2023کے روز گاگرن شوپیاں میں تین غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے تھے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ سمیر فاروق شیخ جنوبی کشمیر میں مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے میں بھی پیش پیش تھا ۔علاوہ ازیں ہیر پورہ بٹہ گنڈ شوپیاں میں اسی نے اقلیتی پکٹ پر حملہ کیا تھا۔تصادم کی جگہ چار اے کے رائفلیں، چار گرینیڈ ، دو پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک کہ اسے صاف قرار نہ دیا جائے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist