• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

گجرات کے ساتھ ساتھ لوک سبھاپر بھی ٹکی ہیںکانگریس کی نگاہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 14, 2022
0 0
A A
گجرات کے ساتھ ساتھ لوک سبھاپر بھی ٹکی ہیںکانگریس کی نگاہیں
Share on FacebookShare on Twitter

پارٹی نے 42 لیڈروں کو گجرات کےلئے بطور مبصر مقرر کیا، لوک سبھااور ریاستی انتخابات پر دہلی میں حکمت عملی پر غور و خوض کیاگیا

عامر سلیم خان

نئی دہلی :کانگریس پارٹی گجرات اور دیگر ریاستی انتخابات کے ساتھ ساتھ لوک سبھا کیلئے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے۔ نئے صدر نئی توانائی کے ساتھ انتخابات میں کامیابی کیلئے منصوبے بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ آج اس سلسلے میں ایک اور اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کئی اہم فیصلے لئے ہیں۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں کانگریس ٹاسک فورس کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارٹی نے ملک بھر میں جاری تمام پروگراموںکی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ انتخابات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ دریں اثنا، پارٹی نے گجرات اسمبلی انتخابات کےلئے مکل واسنک، موہن پرکاش، پرتھوی راج چوان اور بی کے ہری پرساد سمیت 42 رہنماو¿ں کو علاقائی مبصر اور لوک سبھا حلقہ وار مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔
پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واسنک کو گجرات کے جنوبی زون، موہن پرکاش کو سوراشٹر علاقہ، چوان کو سنٹرل زون اورہری پرساد کو شمالی زون کا مبصر مقرر کیا گیا ہے۔اس فہرست میں بعض وزراءسمیت بتیس لیڈران شامل ہیں۔ راجستھان حکومت کے قانون سازوں کوبھی گجرات کا مبصر مقرر کیا گیا ہے۔26 لوک سبھا حلقوں کےلئے مبصر بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر شکیل احمد خان، کانتی لال بھوریا، راجیش للوٹھیا اور کچھ دوسرے لیڈروں کو بھی دیگر مبصرین کی ذمہ داری دی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کانگریس ہر صورت میں نہ صرف ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے بلکہ وہ لوک سبھا میں بھی اپنی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہے۔گجرات ایک ایسی ریاست ہے جہاں کانگریس 27 برسو ں سے اقتدار سے باہر ہے۔ کانگریس کے لیڈروں کو قلق ہے کہ وہ گجرات میں 27 برسوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نہیں ہراپارہے ہیں۔اس لئے گجرات کے تئیں پارٹی اور زیادہ اضطرابی کیفیت میں ہے۔
دہلی میں، ٹاسک فورس کے ارکان پی چدمبرم، مکل واسنک، جئے رام رمیش، کے سی وینوگوپال، اجئے ماکن، رندیپ سرجیوالا، پرینکا گاندھی واڈرا اور سنیل کونگولو میٹنگ کےلئے 15 جی آر جی کانگریس وار روم پہنچے۔ کانگریس نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کےلئے ’ٹاسک فورس 2024‘ تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کے ارکان کو تنظیم، مواصلات اور میڈیا، مالیات اور الیکشن مینجمنٹ سے متعلق کام تفویض کئے جائیں گے۔ ان کے پاس نامزد ٹیمیں بھی ہوں گی جنہیں بعد میں مطلع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے 2014 سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے 2014 میں صرف 44 سیٹیں جیتی تھیں۔ انہوں نے 2019 میں 53 سیٹوں کے ساتھ مضبوط مقابلہ کیا، لیکن وہ کچھ بڑا کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے پہلے شرد پوار، ممتا بنرجی اور بھارت راشٹرسمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راو¿ جیسے قائدین نے اپوزیشن اتحاد کی کوشش کی، لیکن لاحاصل رہا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist