• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

دفاعی شعبہ میں ہندوستان نے بڑھایا بڑا قدم، سودیشی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 21, 2023
0 0
A A
دفاعی شعبہ میں ہندوستان نے بڑھایا بڑا قدم، سودیشی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :21نومبر /سماج نیوز سروس ۔ہندوستانی فضائیہ اور ڈی آر ڈی او نے منگل کے روز سودیشی یعنی ملک میں تیار بحری اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ سیکنگ 42بی ہیلی کاپٹر سے یہ تجربہ کیا گیا جو کہ میزائل تکنیک کے معاملے میں خود کفیل بننے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ تجربہ کے دوران بحریہ اور ڈی آر ڈی او کے سرکردہ افسران پورے عمل پر گہری نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ابل ذکر ہے کہ ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ کیے گئے اس ٹیسٹنگ میں میزائل کی سیکر اور گائیڈنس تکنیک کا بھی تجربہ کیا گیا۔ دراصل کسی بھی میزائل کا اس کے طے ہدف کو حاصل کرنا ہی گائیڈنس تکنیک کا حصہ ہے۔ کوئی میزائل کتنا اثردار ہے، یہ اس کی گائیڈنس تکنیک پر ہی منحصر کرتا ہے۔ بحریہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے، اس میں دکھائی دے رہا ہے کہ سمندر کے اوپر اڑ رہے ہندوستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے اینٹی شپ میزائل فائر کی، جس نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو حاصل کیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں بھی بحریہ نے ڈی آر ڈی او کے ساتھ مل کر اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت ہند کی کوشش ہے کہ دفاعی پروڈکشن کے معاملے میں ملک کو خودکفیل بنایا جائے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ ابھی ہمارا ملک اسلحوں کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر بیرون ممالک پر منحصر ہے، لیکن اب حکومت اسلحوں کی درآمد کو روکنے کے لیے ملک میں ہی اسلحوں کی مینوفیکچرنگ اور تکنیک کی منتقلی کے لیے معاہدے کر رہی ہے۔ ابھی ہندوستان میں انٹگریٹیڈ گائیڈیڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعہ چار میزائل سسٹم ملک میں ہی تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں پرتھوی میزائل، آکاش میزائل، ترشول میزائل اور ناگ میزائل سسٹم شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist