• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

اب گہلوت جی کبھی راجستھان کے وزیراعلی نہیں بن پائینگے:مودی

راجستھان میں ظلم، بدعنوانی اور مافیا راج سے چھٹکارا پانے کے لیے کانگریس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2023
0 0
A A
اب گہلوت جی کبھی راجستھان کے وزیراعلی نہیں بن پائینگے:مودی
Share on FacebookShare on Twitter

( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں ظلم، بدعنوانی اور مافیا راج سے چھٹکارا پانے کے لیے کانگریس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں جو ماحول پیدا ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ کانگریس کو اس بار بڑی شکست ہوگی اور اب کبھی بھی اشوک گہلوت وزیر اعلیٰ نہیں بن سکیں گے ۔ مسٹر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کی حمایت میں بھیلواڑہ کے کوٹڑی میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے اتنی بڑی کانگریس راجستھان میں شکست سے دوچار ہونے والی ہے ۔ اس بار بڑے بڑے قدآور بھی بوریا بستر لے کر گھر جانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی جلسہ ہو یا فتح کا جلسہ، جہاں جہاں نظر پہنچ رہی ہے لوگ ہی لوگ نظر آرہے ہیں۔ اگر اتنی بڑی تعداد میں مائیں بہنیں آشیرواد دینے آئیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ فتح یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھیلواڑہ کی ٹیکسٹائل کی امیج کو داغدار کیا گیا ہے ۔ کانگریس کی پالیسی کی وجہ سے بہت سی صنعتیں ہجرت کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجولیا کان کنی کا علاقہ ہے لیکن یہاں مافیا راج کرتے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت آنے پر ان پر قابو پالیا جائے گا۔ بھیلواڑہ کو وندے بھارت ٹرین ملی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت آسان ہو رہی ہے ۔ شاہ پورہ کے بارہٹھ اور پاتھک کنبوں کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "کچھ مہینے پہلے ہی بھگوان دیو نارائن کے اوترن کے دن میں ایک عقیدت مند کے طور پر درشن کرنے آیا تھا۔ آج میں عوام سے ایک خادم کے طورپر ملنے آیا ہوں۔ پورے راجستھان میں دو دن کے بعد 25 نومبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ عوام نے بی جے پی کو اپنا آشیرواد دے دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس حکومت کے جانے کی الٹی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے ، ہر ماں بہن کہہ رہی ہے ، گاؤں دھنی کے لوگ کہہ رہے ہیں گہلوت جی، گہلوت جو کونی ملے ووٹ جی، گہلوت جی کونی ملے ووٹ جی۔ بھیلواڑہ کے لوگ کہہ رہے ہیں، گہلوت جی کو کہیں سے ووٹ نہیں ملے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں دہلی کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ وہ گہلوت کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔ دہلی کے لیڈروں کا غرور دیکھیں۔ آپ لوگ دہلی کے اپنے لیڈروں کی تاریخ جانتے ہیں۔ کانگریس میں اگر کوئی سچ بولتا ہے اور سچ بولنے کی وجہ سے اس خاندان کو تھوڑی تکلیف بھی ہوجائے تو سمجھ لیجئے کہ سیاست گڈھے میں گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پائلٹ نے ایک بار کانگریس کی بھلائی کے لیے اس کنبہ کو چیلنج کیا تھا لیکن یہ خاندان ایسا ہے کہ اس نے پائلٹ کو سزا دی۔ وہ اب نہیں رہے لیکن ان کا غصہ ان کے بیٹے پر بھی نکالا جا رہا ہے ۔ جو بھی اس خاندان کے خلاف آواز اٹھائے گا یہ خاندان اس کے خلاف کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا۔ انہوں نے کہا، ”میں نے بانسواڑہ میں اتنا بڑا اعلان کیا کہ اب گہلوت جی کبھی بھی راجستھان کے وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں راجستھان کی ثقافت کو خطرہ لاحق رہا ہے ۔ کانگریس نے خوشامد کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ راجستھان کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھیلواڑہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ اگر کانگریس اقتدار میں ہے تو نقل مکانی بڑھے گی اور خواتین اور غریبوں پر مظالم بڑھیں گے ۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ کانگریس کو راجستھان حکومت سے ہمیشہ کے لیے ہٹایا جائے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ کوٹڑی میں اتنا بڑا جلسہ پہلے نہیں ہوا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے عہد کراتے ہوئے کہا کہ راجستھان کمل کا انتخاب کرے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist