نئی دہلی 24نومبر /سماج نیوز سروس غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جمعرات کو عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا تاہم اب 4 روزہ عارضی جنگ بندی میں طے معاملات پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران حماس کے پاس موجود 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا جائے گا۔قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران حماس کے پاس موجود 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور 4 دن میں مجموعی طور پر 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کو قطر مانیٹر کرے گا اور اس حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آپریشنز روم قائم کر دیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے اسرائیلی فوج اور حماس سے براہ راست رابطے میں ہے۔جنگ بندی شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ سے ایندھن کے 2 ، گیس کے ٹینکر اور تیرہ سو ٹرک امدادی سامان لے کر خبر لکھے جانے تک غزہ کے راستے میں ہیں –












