• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکی صدر اسرائیل اور حماس میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے لیے پر امید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 27, 2023
0 0
A A
امریکی صدر اسرائیل اور حماس میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے لیے پر امید
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ منگل کو ختم ہو رہا ہے جب کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس معاہدے کو مزید یرغمالوں کی رہائی اور غزہ میں امداد فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے۔بائیڈن نے امریکی ریاست میسا چوسٹس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نڑاد امریکی شہری چار سالہ ابیگیل ایڈن کی رہائی کی تصدیق کی۔اس بچی کے والدین کے حوالے سے اسرائیلی حکام کا کہنا کہ وہ حماس کے سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ حماس نے اس حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق لگ بھگ 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اب چار روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت ان یرغمال افراد کو رہا کیا جا رہا ہے۔چار سالہ بچی کی رہائی پر بائیڈن نے کہا کہ وہ(ابیگیل ایڈن) گھر آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاش کہ وہ اس موقعے پر آزاد ہونے والی بچی کو تھامنے کے لیے اس کے پاس ہوتے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق امریکہ کے آٹھ دیگر شہری اور ایک مستقل رہائش رکھنے والا باشندہ اب بھی حماس کے پاس یرغمال ہیں۔صدر بائیڈن نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں وقفے سے قبل کچھ یرغمالوں کو 17 اکتوبر اور 23 اکتوبر کو رہا کیا گیا تھا جن میں ایک امریکی خاتون جوڈتھ اور ان کی نوعمر بیٹی نٹالی رانان شامل تھیں۔امریکی حکام کے مطابق ان کی رہائی کو بڑے معاہدے کے لیے بات چیت میں کامیاب ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا گیا تھا۔بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن نے رہا ہونے والی بچی کے امریکہ اور اسرائیل میں مقیم خاندان کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات کی۔امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے بھی بات کی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن اور نیتن یاہو نے اتفاق کیا کہ معاہدے کے تحت یرغمالوں کی رہائی کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔بائیڈن نے رہائی سے پہلے مذاکرات کو دن بہ دن اور گھنٹہ بہ گھنٹہ عمل قرار دیا۔صدر نے کہا کہ وہ تمام یرغمال افراد کی رہائی تک کوشش جاری رکھیں گے۔بائیڈن نے کہا کہ ابھی کسی بھی بات کو حتمی طور پر نہیں لیا جا رہا اور ابھی کسی بھی چیز کی ضمانت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے عمل پر کام ہو رہا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کام مؤثر رہاہے۔ اس پر مزید کام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے فعال ہونے کا ثبوت چھوٹی بچی ابیگیل کی رہائی ہے۔اتوار کو اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ اس سلسلے میں یرغمالوں کی رہائی اور اسیر فلسطینیوں کی ا?زادی کا چوتھا تبادلہ پیر کو متوقع ہے۔جنگ بندی کے دوران حماس نے 50 یرغمالوں جب کہ اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔ رہا ہونے والوں میں خواتین اور کم عمر بچے شامل ہیں۔بائیڈن سے گفتگو کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔نیتن یاہو نے بچی ابیگیل کو گھر لانے کی خوشی کے بارے میں بات کی۔ لیکن اس کے والدین کے مارے جانے کے دکھ کے بارے میں بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس کے والدین نہیں ہیں۔ لیکن اس کی پوری قوم ہے جو اسے گلے لگاتی ہے۔ ہم اس کی تمام ضروریات کا خیال رکھیں گے۔نیتن یاہو نے حماس کے ہر 10 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کو ایک اضافی دن بڑھانے کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد حماس کے خلاف "اپنی پوری طاقت کے ساتھ” دوبارہ کارروائی شروع کرے گا۔امریکہ اور قطر کے نمائندوں کی قیادت میں بین الاقوامی ثالث عارضی جنگ بندی کو زیادہ سے زیادہ مدت تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میساچوسٹس ریاست میں بائیڈن نے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں اشد ضرورت کی امداد جا رہی ہے اور یرغمالی باہر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کے نتائج کو برقرار رکھنے کے لیے اسے بڑھایا جا سکے۔بائیڈن نے کہا کہ یہ میرا مقصد ہے۔ یہ ہمارا مقصد ہے کہ اس وقفے کو آگے بڑھانا ہے تاکہ ہم مزید یرغمالوں کو باہر آتے دیکھ سکیں اور غزہ میں ضرورت مندوں کے لیے مزید انسانی امداد پہنچا سکیں۔سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک اسرئیلی حکام کے مطابق 1200 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔غزہ میں اسرائیل کی جوابی بمباری میں اب تک حماس کے زیر انتظام محکم? صحت کے مطابق ساڑھے 13 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist