• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کانگریس دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی:کھڑگے

تلنگانہ میں عصمت دری اور کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ،کانگریس عوام کی حکمرانی لائے گی:پرینکاگاندھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 28, 2023
0 0
A A
تلنگانہ میں کانگریس دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی:کھڑگے
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد27نومبر: صدر کانگریس ملک ارجن گھڑ گے نے تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس دو تہائی اکثریت کے ذریعہ اپنے طور پر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام بی آر ایس کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ عوام نے تبدیلی کے لیے ذہن بنا لیا ہے ۔یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کے عوام کی مکمل حمایت کانگریس کو حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی طرح یہاں پر بھی کانگریس اپنی ضمانتوں کو پورا کرے گی۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی طرز حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گھر گے نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ آمرانہ طرز حکمرانی رکھتے ہیں اور وہ خود کو مجاہد ازادی سمجھ رہے ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ انہوں نے تلنگانہ کو کسی ملک سے آزادی دلائی ہے جب کہ انہوں نے تلنگانہ کے نام پر بہت کچھ حاصل کر لیا ہے حالانکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے کئی افراد نے قربانیاں دی ہیں۔چندر شیکھر راؤ کو دو مرتبہ وزیر اعلی بننے کا موقع ملا وزیر اعلی بننے کے باوجود بھی جو کام کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر میں بد عنوانیوں کے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر میں رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے ۔ سی اے جی نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے ۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ چندر شیکھر راؤ قابل اعتماد نہیں ہیں اسی لیے عوام ان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے نافذ کردہ ضمانتوں پر کامیابی سے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی جانب سے اس بات کی جھوٹی تشہیر کی جا رہی ہے کہ پڑوسی ریاست میں کانگریس حکومت ضمانتوں پر عمل نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی آر ایس نے انتخابی وعدوں کو پورا کیا ہے ۔ کانگریس پر کام نہ کرنے کے الزامات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی اور پھر آزادی کے بعد ملک کی ترقی میں کانگریس کا اہم رول رہا ہے کانگریس ریاستوں میں وزیر اعلی کی تبدیلی سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صدر کانگریس نے دو ٹوک انداز میں سوال کیا کہ کیا کرناٹک، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں وزرائے اعلی تبدیل کیے گئے ہیں۔ ریاست میں انتخابی نتائج کے بعد وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ہائی کمان، راہل گاندھی،سونیا گاندھی اور دیگر سینئر رہنما کریں گے ۔ اس میں مقامی ارکان اسمبلی کی رائے بھی لی جائے گی جو وزیر اعلی کا نام تجویز کریں گے ۔ اس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دو لاکھ ملازمتیں مخلوعہ ہیں جن کو پر کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے صدر تلنگانہ کانگریس پر ٹکٹوں کو فروخت کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پارٹی کی الیکشن کمیٹی اس کا فیصلہ کرتی ہے ۔ انہوں نے اسے جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اگر رشوت خور ہوتی تو طویل عرصہ تک اس کی بقا ممکن نہیں ہوتی۔ انہوں نے مودی اور کے سی آر کو دوست بھی قرار دیا۔صدر کانگریس نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بہتر حکمرانی اور منصفانہ حکومت کے لیے کانگریس کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ایک موقع دیں۔
دریں اثناء کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں عصمت دری اور کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بھونگیر میں روڈ شو میں حصہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ دو مرتبہ عوام نے بی آرایس کو حکومت دی تاہم عوام کیلئے کچھ نہیں کیاگیا۔کانگریس کو ایک موقع دیا گیا تو ہم ترقی دکھائیں گے ۔یہ کہتے ہوئے کہ بی آر ایس حکومت سے غریبوں کو کچھ نہیں مل رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ قرض معافی نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں۔تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود نوجوانوں کی خواہشات پوری نہیں ہوئیں کیونکہ بی آر ایس کے وزراء اور ایم ایل ایز نے فارم ہاؤس بنائے ۔ریاست میں کانگریس اقتدار میں آنے پر 6 ضمانتوں کو نافذ کیاجائے گا۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کے لیے نوجوانوں نے قربانیاں دیں،انہوں نے کہاکہ حکومت نے تمام کو مایوس کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس عوام کی حکمرانی لائے گی۔بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔مکان کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے ۔خواتین کے لیے ہر ماہ 2 ہزار 500روپئے دیئے جائیں گے ، ساتھ ہی ان کو بس میں مفت سفرکی سہولت فراہم کی جائے گی۔کانگریس حکومت ہر گھر کو 200یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرے گی۔کسانوں کے قرض کی معافی کی جائے گی۔ غریب کو 4 ہزار پنشن دیاجائے گا۔اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں ملازمتوں کو پُرکرنے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist