بنگلورو،یکم دسمبر(:) بنگلورو کے لگ بھگ 13 اسکولوں کو جمعہ کی صبح سویرے ایک ای میل موصول ہوا۔ دھمکی دی گئی ہے کہ اسکول کے احاطے میں بم رکھا گیا ہے۔ اس کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ افراتفری کے ماحول میں پولس تمام اسکولوں کی تلاشی لے رہی ہے، لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا۔ یہ ایک فرضی کال لگتی ہے تاہم پولیس اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال بھی بنگلورو کے کئی اسکولوں کو ایسی ہی ای میل دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، لیکن وہ سب افواہیں ثابت ہوئیں۔ بنگلورو کے کم از کم 15 نجی اسکولوں کو جمعہ کی صبح ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکول کے احاطے میں بم موجود ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یہ ای میل موصول ہونے کے بعد اسکول کا عملہ اور طالب علموں کے والدین بے حد پریشان ہوگئے۔












