• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مشن عام انتخابات 2024 : ’انڈیا اتحاد‘ پر کانگریس کی فکری بالادستی کا خاتمہ ضروری

کانگریس لیڈر شپ کو خود ان کے اپنے کر رہے ہیں کنفیوز ، گاندھی کے بجائے گوڈسے کی راہ پر پارٹی کو لے جانے کی سازش ، مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ نے کھل کر کھیلا ہندوتوا کا سیاسی کارڈ ، آئیڈیا آف انڈیا کو لے کر آگے بڑھ رہے نتیش کمار ،ممتا بنرجی ، لالو پرساد یادو ، اکھلیش یادوفکر مند

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 7, 2023
0 0
A A
مشن عام  انتخابات 2024 : ’انڈیا اتحاد‘ پر کانگریس کی فکری بالادستی کا خاتمہ ضروری
Share on FacebookShare on Twitter

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی،6؍دسمبر،سماج نیوز سروس :عام انتخابات 2024؍میں ایک بار پھر نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے لیکن ’انڈیا اتحاد ‘کا لائن آف ایکشن اب بھی دور دور تک نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس کی وجہ کانگریس پارٹی کی بالا دستی بتائی جا رہی ہے۔حالانکہ اسمبلی انتخابات میں ملی زبردست شکست کے بعد کانگریس بیک فٹ ضرور نظر آ رہی ہے تاہم اس کا اثر وہ اپنے افکار و نظریات پر کتنا قبول کرے گی یہ کہہ پانا مشکل ہے کیونکہ کانگریس میں ہی موجود کچھ کالی بھیڑوں نے کانگریس کو بری طرح سے کنفیوز کر دیا ہے اور اپنی ہی پارٹی کے خلاف ایک بڑی سازش شروع کر دی ہے۔ آئیڈیا آف انڈیا کی بات کرنے والی کانگریس مستقبل میں گاندھی کے راستہ پر چلے گی یا گوڈسے کے یہ کہہ پانا مشکل ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کھل کر ہندوتوا کا کارڈ کھیلا اور ’انڈیا اتحاد ‘ کی فکرکو پوری طرح سے نظر انداز کر دیا۔
ہندو راشٹر کی بات کرنے اور گوڈسے کی فکر رکھنے والے بابا باگیشور دھام کے قدموں میں کمل ناتھ کا لیٹ جانا اس کی واضح دلیل ہے۔کمل ناتھ کے اس عمل سے نہ صرف آئیڈیا آف انڈیا کو چوٹ پہنچی بلکہ انڈیا اتحاد کو بھی زوردار جھٹکا لگا ۔ انڈیا اتحاد کی ہونے والی میٹنگ کو کرانے سے انکار کردیا تھا ۔یہی نہیں بلکہ خبر یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کو اسمبلی انتخابات کے دوران 5؍سیٹ دینا بھی گوارہ نہیں کیا تھا۔ایک طرف کانگریس کے سابق صدراور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی محبت کی دکان کھولنے کا نعرہ لگا رہے تھے اور دوسری طرف کمل ناتھ کانگریس کی دکان پر کمل کے پھول فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔کانگریس میں تیزی سے غالب آنے والی اس فکر کے خلاف اب دبے لفظوں میں اپوزیشن کی دیگر اہم پارٹیوں کی جانب سے آواز بھی بلند ہونے لگی ہے ۔مشن انڈیا اتحاد 2024؍کو کامیاب بنانے اور بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اب یہ ضروری تصور کیا جا رہا ہے کہ انڈیا اتحاد پر کانگریس کی فکری بالا دستی کو ختم کیا جائے اور آئیڈیا آف انڈیا یعنی گاندھیائی فکر کو مضبوطی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا جائے۔بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے روح رواں نتیش کمار ، آر جے ڈی کے صدر اور سابق وزیر اعلی بہار لالو پرساد یادو ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی ، این سی پی چیف شرد پوار ، سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اتر پردیش اکھلیش یادو کے علاوہ دیگر ریجنل پارٹیاں گاندھیائی فکر کو لے کر آگے بڑھ رہی ہیں لیکن کانگریس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں رکاوٹ بن رہی ہیں چنانچہ کانگریس کے ساتھ ساتھ انڈیا اتحاد پر بھی وہ شب خون مار رہی ہیں۔ کانگریس کے اندرسے بھی آواز اٹھ رہی ہے لیکن یہ آواز سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی تک شاید نہیں پہنچ رہی ہے جس کے نتیجہ میں کانگریس کے ساتھ ساتھ انڈیا اتحاد کا بھی خانہ خراب ہو رہا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist