• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بابری مسجد شہادت کی31ویں برسی پر جنتر منتر پر احتجاج

عین موقع پر پولس کا حکم امتناعی، بڑی تعداد میں فورس کے ذریعہ احتجاجیوں کو کیا گیامنتشر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 7, 2023
0 0
A A
بابری مسجد شہادت کی31ویں برسی پر جنتر منتر پر احتجاج
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 06دسمبر، سماج نیوز سروس:دہلی کے جنتر منتر پر ملک کی متعدد تنظیموں نے سول سوسائٹی اور سماجی کارکنان کے ساتھ بابری مسجد کی شہادت کی مناسبت سے اکتیسویں برسی پر ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا۔ حالانکہ عین موقع پر پولس فورس نے پروگرام کے انعقاد سے منع کر دیا اور بڑی تعداد میں پولس اور فورس کے جوانوں نے لوگوں کو تتر بتر کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پولس نے ایک دن پہلے اجازت دے دی تھی لیکن آج بارہ بجے پروگرام کا انعقاد کرنے والوں کو تھانہ بلایا اور بتایا کہ اوپر سے منع ہو گیا اس لیے کسی بھی قسم کے پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولس کے امتناع کے بعد بھی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جنتر منتر پر جمع ہو گئے تھے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ حق و انصاف کے لیے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ ابھی پروگرام اچھی طرح شروع بھی نہیں ہوا تھا کہ پولس کی نفری پہنچ گئی اور انھوں نے کسی بھی قسم کے پروگرام کے انعقادسے منع کر دیا۔ یہاں تک کہ میڈیا سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر سماجی کارکنان نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس جو اس پروگرام کے انعقاد کرنے والوں میں سے ایک تھے نے کہا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ ہم ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ہماری آواز کو بھی کچل دینا چاہتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 30 سال سے یہ پروگرام منعقد کرتے آ رہے ہیں جب 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد شہید کر دی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ گرچہ حکومت ہماری آواز کو دبا دینا چاہتی ہے لیکن ہم اپنا پر احتجاج جاری رکھیں گے۔ تقریبا دو درجن تنظیموں نے اس احتجاج کی کال دی تھی جس میں بطور خاص لوک راج سنگٹھن، جماعت اسلامی ہند، ہندوستان کی کمیونسٹ غدر پارٹی، دی سکھ فورم، کسان مزدور مہاسبھا، مزدور ایکتا کمیٹی، ویفیئر پارٹی آف انڈیا، یونائٹیڈ مسلم فرنٹ، سٹیزنس فار ڈیوموکریسی، استوڈنٹ اسلامک آرکنائزیشن آف انڈیا، پورو گامی مہیلا سنگٹھن، ہند نوجوان ایکتا سبھا، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، لوک پکچھ، وومن انڈیا موومنٹ، فرٹرنیٹی موومنٹ آف انڈیا، سی پی آئی ایم ایل نیو پرولیتیرین شامل ہیں۔ بتا دیں کہ اترپردیش کے ایودھیا میں 16 ویں صدی کی بابری مسجد کے ڈھانچے کو 6 ڈسمبر 1992 ء کو منہدم کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد، ایودھیا میں مقیم مسلم کمیونٹی پر بڑے پیمانے پر حملوں کے ذریعے ان کے جان و املاک کو نقصان ہنچایا گیا تھا۔ آج اس مقام پر موجودہ مرکزی حکومت نے عدالت سے فیصلہ حاصل ہونے کے بعد بڑی رام مندر تعمیر کرلی ہے جس کا آئندہ ماہ افتتاح مقرر ہے۔ 9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے ایودھیا تنازعہ پر متفقہ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق مسجد کی جگہ مندر کو دے دی گئی جبکہ مسجد سے کافی دور مسلم کمیونٹی کو پانچ ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist