(پٹنہ 10.12.23 پرانی پنشن خدمات کو لاگو کرنے کے لیے آج پٹنہ گردنی باغ سنجیےء گاندھی اسٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ سرکاری کرمچاریوں نے پورے بہار سے مختلف محکموں سے آے ہوئے ملازمین نے شرکت کی ریلی کی صدارت نیشنل موومنٹ آف اولڈ پنشن اسکیم کے قومی صدر وجے کمار بندھو عرف ،،پنشن گاندھی ،، نے کی اس کے قبل شمع روشن کیا گیا وجے کمار بندھو نے اپنی تقریر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک پرانی پنشن خدمات کو لاگو نہیں کیا جائے گا ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے انہوں نے تیجسوی پرساد یادو جی کو پرانی پنشن لاگو کرنے کے وعدے کو بھی یاد دلایا انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ بہار کی سرزمیں بزرگوں و دانشوروں کا گہوارہ رہاہے یہاں کی سرزمیں تحریک کی زمیں ھے
دوسری جانب بہار کی بیٹی اور یوپی کی بہو بھوجپوری گلوکارہ نہا سنگھ راٹھور نے نے بھی مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرانی پنشن لاگو کرنے کے موافق ہیں انہوں نے مختلف قسم کے پرانی پنشن خدمات کے متعلق گانا بھی بڑے سریلے انداز میں گایا اور سب کا دل جیت لیا
نیشنل موومنٹ آف اولڈ پنشن اسکیم کے تحت بہاپ کے سبھی اضلاع کے صدور وسکریٹری نے جلسے کو خطاب کیا ورون پانڈے سنجے جی بھوشن یوگیندر یادو اور محمد نصر اللہ اور مہاراشٹر کرناٹک کیرلا بنگال کے لوگوں نے بھی شرکت کیا جھارکھنڈ سے بہت سارے لوگوں پ شرکت کی تین بجے شام تک نعروں تقریروں کا سلسلہ چلتا رہا آخر میں ورون پانڈے نے سب صوبہ سے آے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا مختلف قسموں کے نعروں میں ایک نعرہ ، پرانی پنشن بحال کرو،پرانی پنشن واپس کرو،اور ،،ایک ہی میشن پرانی پنشن ،، کے نعروں کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا ،،،
محمد نصر اللہ












