• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 10, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

تین ریاست ،تین وزیر اعلی اور حزب اختلاف کا رونا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 15, 2023
0 0
A A
تین ریاست ،تین وزیر اعلی اور حزب اختلاف کا  رونا
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
ابھی تو مودی جی کی جئے جئے ہی ہے ۔پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد تین ریاستوں میں جیت کا پھریرہ لہرانے کے بعد یہ کہنا کہ مودی ہیں تو ممکن ہے خلاف واقعہ ہرگز نہیں ہو سکتا ۔اور اب جب ان تینوں ریاستوں کے کماندار کا انتخاب انہوں نے کیا ہے اس انتخاب پر تو قربان ہو جانے کو جی چاہتا ہے ،کہ کس خوبصورتی سے موصوف نے اپنی پارٹی کے تمام خود ساختہ سینئیر لیڈروں کو یہ بھی جتا دیا کہ اپنے کارناموں پر زیادہ اترانے کی ہر گز ضرورت نہیں کیونکہ دہلی کی نظر سب پر ہے ،انہوں نے اس کی مثال بھی ان تین ریاستوں میں پیش کر دی کہ ماما کو ان کی بہنوں اور بھانجے بھانجیوں سے الگ کرنا ہمیں آتا ہے ۔اور یہ پیغام زیادہ اچھل کود کرنے والے ہر بی جے پی نیتا کے لئے ہے ،اب اس پیغام کی سطروں کے اندر موجود پیغام کو جو نہ پڑھے اور پھر بھی اگلی صف میں بیٹھ کر اگر یہ جتاتا رہے کہ اس نے عوامی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائی ہے تو اسے شیو راج سنگھ کی طرح پھپھک پھپھک کر رونے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔کہا تو یہی جارہا ہے کہ تین ریاستوں میں بے جڑ کے پودوں کو ان کی حیثیت سے بڑے عہدے پر بٹھانے کے بعد اب بابائے سیاست کی نظر اتر پردیش پر ہے اور وہ 2024کے عام انتخاب سے قبل بلڈوزر بابا کو بھی کسی گیرج میں پنہچانے کا انتظام کر چکا ہے بس اعلان باقی ہے ۔اب سیاسی مبصرین اس پر تبصرہ کرتے رہیں کہ مودی جی کے ذریعہ ان نو آموز سیاستدانوں کو اتنی اہم ریاستوں کی ذمہ داری دے کر اچھا کیا گیا ہے یا برا ،لیکن یہ تو کہنا ہی ہوگا کہ یہ قدم اٹھانا ان کی شخصیت اور فطرت دونوں کے لئے ناگزیر تھا ۔کون نہیں جانتا کہ نریندر مودی نام ہے ایک ایسے خود ساختہ لیڈر کا جس کی خواہشات کا سلسلہ لامتناہی ہے ،اور جو کسی کو بھی اپنا شریک کار نہیں بنا سکتا ۔”ہر ہر مودی گھر گھر مودی "کے نعرے گڑھ کر اسے اپنے پارٹی ورکروں کو ورد کرنے کے لئے مجبور کرنا جس فطرت کی غماض ہے اس سے جمہوری اقدار کی پاسداری کیسے ممکن ہے جہاں پارٹی اہم ہے شخص نہیں ۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دنیا میں ایسی فطرت کے کسی شخص نے عروج حاصل کی ہے جس کی نظر میں وہ خود تمام غلطیوں سے مبرا ہو اور ساری دنیا غلطیوں کی آماجگاہ تو پھر ایسا شخص غیر معمولی ہوتا ہے اور تاریخ میں اپنا نام ضرور درج کرواتا ہے ۔ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم آج ایک ایسے شخص کے دور کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں جو مرکز ی حکومت میں بیٹھ کر جمہوری حکومت چلانے کے سارے اصولوں کو مسلسل پامال کرتا جا رہا ہے ۔اس کے سامنے کسی ریاستی سربراہ کی اس سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں کہ وہ اس کے ہرفرمان پر دستخط ثبت کرتا چلا جائے ۔اسے یہ بات ایک آنکھ نہیں بھاتی کہ کوئی یہ بھی کہے کہ بی جے پی کی قوت ہی اس کی قوت ہے کیونکہ اس سے اس کی انا کو ٹھیس لگتی ہے ۔یہ اس کا معمولی کارنامہ نہیں کہ دس برس تک بھارت جیسے ملک میں وزیر اعظم رہنے کے بعد اس نے ایک بار بھی عام پریس کانفرنس نہیں کیا اور نہ کسی کو اجازت دی کہ کوئی اس سے براہ راست سوال کر سکے ۔اور پھر بھی وہ ہر انتخاب میں صرف اپنی مقبولیت کے دم پر بہتر نتائج درج کراتا رہا ۔ایک ایسا سربراہ آزادی کے بعد کم از کم بھارت میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا جس نے ملک میں احتجاج کی روایت کو نیست و نابود کر دیا ۔کسانوں کی تحریک وہ آخری تحریک تھی جس کے دوران کم از کم ساڑھے سات سو کسانوں کی جان گئی لیکن اب وہ تحریک بھی ایک ناکام تحریک میں شامل ہے ،اور اتنی جانی قربانی فے کر بھی اس تحریک نے کچھ حاصل نہیں کیا ۔پھر بھی اس سربراہ کے بھکتوں کی آواز مدھم نہیں ہوئی ۔یقینا یہ کمال ہے اس علاقہ کے عوام کا بھی جسے گوبر پٹی "کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک ایسے سربراہ سے اپنی عقیدت کا حق ادا کر دیا جسے اپنے علاوہ اس دنیا کا ہر شخص بونا نظر آتا ہے ۔تین ریاستوں میں وزیر اعلی کے عہدوں پر اس نے تین مہروں کو بٹھا کر نہ صرف ان کی تمام وفاداریاں خرید لی ہیں بلکہ آر ایس کے اس رنڈی رونے پر بھی بریک لگا دیا ہے کہ بی جے پی میں دوسری لائن کی قیادت جنم نہیں لے پارہی ہے ۔اب ناگپور ان نو آموز سیاست دانوں کی ایک بار پھر نئے سرے سے تربیت کرے ،ممکن ہے وہ سب شاکھاؤں کی تعلیم کو مودی بھکتی کے نصاب کو یاد کرنے میں بھول گئے ہوں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist