سورت: 17دسمبر /سماج نیوز سروس ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں سورت ہوائی اڈے کی نئی انٹیگریٹڈ ٹرمنل بلڈنگ اور سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کیا۔ سورت ڈائمنڈ بورس بین الاقوامی ہیروں اور زیورات کی تجارت کے لئے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہوگا۔ وہیں سورت ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل بلڈنگ سب سے مصروف اوقات کے دوران 1,200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہے۔ اس مدت کے دوران اس کی گنجائش 3,000 مسافروں تک بڑھانے کا انتظام ہے۔ وہیں اس ہوائی اڈے کی سالانہ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت اب بڑھ کر 55 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سورت ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر مقامی ثقافت اور ورثے کے مطابق کی گئی ہے۔












