• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 10, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

انڈیا اتحاد میں آخری کیل ثابت ہوگی کانگریس کی یوپی یاترا!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 19, 2023
0 0
A A
انڈیا اتحاد میں آخری کیل ثابت ہوگی کانگریس کی یوپی یاترا!
Share on FacebookShare on Twitter

اسمبلی انتخابات میں ملی شکست سے بھی کانگریس نے نہیں لیا کوئی سبق، آخر مسلم اکثریتی علاقوں میں کیوں کی جا رہی ہے یاترا ؟ سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے ساتھ کیوں نہیں کی جا رہی ہے یاترا ؟ کیا یہ الگ الگ یاترا کرنے کا وقت ہے ؟

کیا یہ الگ الگ یاترا کرنے کا وقت ہے ؟
مسلم اکثریتی علاقوں میں یوپی جوڑو یاترا کیوں ؟
انڈیا اتحاد کے ساتھ یاترا کیوں نہیں کی جا رہی ؟
کیا یوپی میں اکیلے الیکشن لڑے گی کانگریس پارٹی
کیا مسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتی ہے ؟

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :عام انتخابات 24؍کے لیے ایک طرف جہاں بی جے پی خود کو مضبوط کرتی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف کانگریس انڈیا اتحاد کو کمزور کرنے میں مصروف ہے ۔ کانگریس نے اتر پردیش میں جس قسم کی ’’ یوپی جوڑو یاترا ‘‘ کا اعلان کیا ہے اس سے یہی معلوم ہو رہا ہے کہ یہ انڈیا اتحاد میں آخری کیل ثابت ہوگی۔اسمبلی انتخابات میں پہلے ہی انڈیا اتحاد کی مٹی کافی خراب ہو چکی ہے۔ کانگریس کو زبردست شکست سے بھی دو چار ہونا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود لگتا ہے کہ اس نے کوئی سبق نہیں لیا۔ حالانکہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے لیکن اس میں کیا فیصلہ ہوگا کچھ پتہ نہیں ہے ۔ملک بھر میں ایک کے سامنے ایک امیدوار کھڑا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور اس طرح کل 450؍سیٹیں طے کی گئی تھیں لیکن ابھی تک اس پر بھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تو کیا 19؍کی میٹنگ میں ہوگا ۔ علاوہ ازیں اتر پردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں سے سب سے زیادہ 80؍لوک سبھا کی سیٹیں آتی ہیں۔یہی وہ صوبہ ہے جو طے کرتا ہے کہ ملک میں کس کی حکومت بنے گی۔سب کی نظر اتر پردیش پر ہے کہ یہاں انڈیا اتحاد کا کیا ہوگا ؟ سماجوادی پارٹی ، کانگریس ، آر ایل ڈی کے علاوہ کیا بی ایس پی بھی اتحاد میں شامل ہوگی یا نہیں ؟ عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ صوبہ کی تینوں بڑی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں لیکن کانگریس جس راستہ پر چل رہی ہے اور کانگریس کے لیڈران کا جو رویہ ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی ایس پی تو کیا انڈیا میں شامل ہوگی،ڈر یہ ہے کہ کہیں سماجوادی پارٹی بھی نہ الگ ہو جائے۔ بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر یوپی جوڑو یاترا 20؍دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے اور 10؍جنوری کو یہ اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کاآغاز سہارنپور سے ہوگا جبکہ اختتام لکھنؤ میں ہوگا ۔ یہ یاترا سہارنپور سے شروع ہوکر مظفر نگر ، بجنور، امروہہ ، مرادآباد ، رامپور ، بریلی ، شاہ جہاں پور ، لکھیم پور کھیری ، سیتا پور ہوتے ہوئے لکھنؤ پہنچے گی ۔ بیس دنوں پر مشتمل یہ یاترا اس لیے بھی کافی چرچا میں ہے کہ اس کانشانہ مسلم اکثریتی اضلع ہیں ۔ اتر پردیش میں مسلمانوں کا جھکائو کہیں نہ کہیں اب بھی سماجوادی پارٹی کی طرف ہے تو کیا کانگریس مسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتی ہے ؟ کیا کانگریس کو لگ رہا ہے کہ اگر مسلمان اس کی طرف آ گئے تو وہ 2009؍کی طرح پھر 22؍سیٹوں پر جیت درج کرا سکتی ہے ۔ سوال یہ نہیں ہے کہ کانگریس کتنی سیٹوں پر کامیاب ہوگی بلکہ سوال یہ ہے کہ انڈیا اتحاد کا کیا ہوگا ؟ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے لیڈران پہلے ایک دوسرے کے سامنے تلوار نیام سے باہر کیے ہوئے ہیں تو ایسے میں کیا ہوگا ؟ سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ اگر یوپی جوڑو یاترا کرنی ہی ہے تو پھر انڈیااتحاد کی کیوں نہیں ؟جب الیکشن سر پر ہے تو پھر الگ سے یاترا کرنے کا کیا مطلب ہے ؟ mumtazshalam@gmail.com
9899775906

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist