• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اب یاد آئے تبلیغی مرکز کی ملکیت اور تعمیری پیرامیٹر کے کاغذات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 16, 2022
0 0
A A
اب یاد آئے تبلیغی مرکز کی ملکیت اور تعمیری پیرامیٹر کے کاغذات
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی پولیس نے وقف بورڈ اور مسجد انتظامیہ سے بنگلے والی مسجد کی ملکیت کے دستاویزات پیش کرنے کیلئے ہائیکورٹ میںنئی عرضی داخل کی

عامر سلیم خان

نئی دہلی:دہلی پولیس کو اب خیال آرہا ہے کہ مرکز نظام الدین کی ملکیت اور تعمیری پیرامیٹر کے کاغذات کہاں ہیں۔ اس نے اس سلسلے میں ہائیکورٹ میں جاری مقدمہ میں ایک نئی عرضی داخل کرکے ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی وقف بورڈ اور مسجد انتظامیہ کو اس پوری زمین کی ملکیت کے کاغذات اور تعمیر کے دوران لئے گئے این او سی دینے کی ہدایت جاری کرے۔ دہلی پولیس نے مرکز نظام الدین میں عوام کے داخلہ پر پابندی کو چیلنج کرنے والے معاملہ میں ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔درخواست میں وقف بورڈ اور بنگلے والی مسجد کی انتظامیہ کو بستی نظام الدین میں مسجد کی اراضی کی ملکیت اور تعمیر کےلئے منظور شدہ بلڈنگ پلان سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ دہلی پولیس مزید کئی چیزیں عمارت کے متعلق چاہئیں جس کیلئے عرضی لگائی ہے۔
پولیس کمشنر روہت مینا کی طرف سے دی گئی عرضی میں عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ دہلی وقف بورڈ اور مسجد انتظامیہ کو بنگلے والی مسجد کے سلسلے میں منظوری کے منصوبے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرے۔متبادل طور پردہلی میونسپل کارپوریشن کو پلاٹ نمبر 168A، بستی حضرت نظام الدین میں واقع جائیداد کےلئے منظور شدہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔پولیس نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے عمارت کے منصوبے میں کسی بھی خلاف ورزی یا بنگلے والی مسجد میں کسی غیر قانونی تعمیر پر جاری کردہ نوٹس کو پیش کرنے کی ہدایت کرے۔ دہلی پولیس عدالت سے یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ آیا نوٹس کے حوالے سے کوئی کارروائی کی گئی ہے۔درخواست میں ایک استدعا یہ بھی کی گئی ہے کہ آیا مرکز کی عمارت ساختی استحکام اور دیگر حفاظتی پیرامیٹرز کے لحاظ سے محفوظ ہے؟۔
یہ عرضی دہلی وقف بورڈ کی طرف سے 2021 میں دائر کی گئی ایک درخواست کے مقابلے میں آئی ہے، جس میںبورڈ نے مسجد چوڑی والی، مدرسہ کاشف العلوم اور منسلک ہاسٹل میں عوامی داخلہ پر عائد پابندیوں کو چیلنج کیا ہے۔ مرکز کی انتظامیہ کے ذریعہ یہ عرضی کووڈ کے دوران رہنما خطوط کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں 2020 میں درج ایک کیس کے سلسلے میں ہے۔مدرسہ اور ہاسٹل اس وقت سے بند ہیں جب مارچ 2020 میں پولیس کے ذریعہ کیمپس کو بند کردیا گیا تھا لیکن اس مقدمہ بازی کے دوران ہائی کورٹ نے عوام کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔اس سال مارچ میں عدالت نے رمضان کے مہینے میں مسجد کی پانچ منزلوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔مئی میں، مارچ 2020 کے بعد پہلی بار ہائی کورٹ نے مسجد انتظامیہ کو رمضان کے مہینے کے بعد عوام کو داخلے کی اجازت دینے کی اجازت دی تھی۔
جسٹس سنگھ نے تمام منزلوں پر نماز کی اجازت نہ دینے پر پولیس کے استدلال پر سوال اٹھایا تھا۔ پولیس نے قبل ازیں اپنے تحریری جواب میںعرضی کی برقراری کو چیلنج کیا تھا۔تازہ عرضی میں پولیس نے کہا ہے کہ نہ تو وقف بورڈ اور نہ ہی مسجد انتظامیہ نے کوئی دستاویز پیش کیا ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ بستی حضرت نظام الدین میں واقع جائیداد ایک وقف جائیداد ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ صرف قانون کے تحت ہی بورڈ براہ راست انتظام کے کسی بھی حق کو حاصل کر سکتا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس نے دہلی وقف بورڈ سے یہ معلوم کرنے کےلئے دستاویزات مانگی ہیں کہ مسجد بنگلے والی کا’حقیقی مالک‘کون ہے، لیکن آج تک کوئی جواب نہیں ملا۔ سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش اور دہلی وقف بورڈ کے سرکاری وکیل وجیہہ شفیق درخواست گزار کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ ربیکا ایم جان اور ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی عرضی گزارمسجد انتظامیہ کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ایڈوکیٹ رجت نائر دہلی پولیس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist