• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

انڈیا اتحاد میں سب سے بڑا مسئلہ کانگریس کا سافٹ ہندوتوا

ملک بھر کی 28؍اپوزیشن پارٹیوں میں اتفاق رائے کی کوشش جاری، رام مندر ، گیانواپی ، متھرا سمیت دوسرے ہندوتوا کے نام پر پولرائزیشن کی سیاست کرنے والی بی جے پی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 28, 2023
0 0
A A
انڈیا اتحاد میں سب سے بڑا مسئلہ کانگریس کا سافٹ ہندوتوا
Share on FacebookShare on Twitter

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :عام انتخابات 2024؍میں انڈیااتحاد کس نظریہ کے تحت میدان میں اترے گی ابھی یہ طے نہیں ہو سکا۔آئیڈیا آف انڈیا کے تحت مہاتما گاندھی ، پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا آزاد کی بات کرنے والی کانگریس پارٹی کافی کنفیوز ہو گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ اس وقت کانگریس کا سافٹ ہندوتوا ہے ۔کانگریس انڈیا اتحاد کو کمل ناتھ کے راستہ پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس میں شامل کئی پارٹیوں کو یہ پسند نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں تعمیر ہو رہے رام مندر کے ساتھ ساتھ وارانسی کی گیانواپی مسجد اور متھرا کی شاہی عید گاہ کو جس طرح سے بی جے پی کیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو اٹھا رہی ہے اس سے کانگریس میں گھبراہٹ ہے چنانچہ کانگریس کا ایک طبقہ سافٹ ہندوتوا کی وکالت کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ وہی طبقہ ہے جس نے کمل ناتھ کو مدھیہ پردیش میں سافٹ ہندوتوا کی راہ دکھائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب اشوکا ہوٹل میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہوئی تھی تو وہاں بھی سافٹ ہندوتوا کو لے کر بات چیت ہوئی تھی اور کانگریس کا جھکائو سافٹ ہندوتوا کی طرف تھا جس سے کچھ اپوزیشن پارٹیاں حیران و پریشان تھیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر کانگریس اور اپوزیشن اپنے سیکولر ایجنڈے پر قائم نہیں رہے گی تو اس کا ناکام ہو نا طے ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب رائے دہندگان کو ہندتوا ہی منتخب کرنا ہوگا تو پھر وہ بی جے پی کو ہی منتخب کریں گے ، کانگریس کو نہیں کیونکہ بی جےپی سو فیصد ہندوتوا کو فروخت کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد میں جو اختلاف پیدا ہو رہا ہے اور الگ الگ بیانات آ رہے ہیں اس کی وجہ یہی ہے ۔کانگریس طے نہیں کر پا رہی ہے کہ وہ عام انتخابات سیکولرزم کی بنیاد پر لڑے گی یا سافٹ ہندوتوا کی بنیاد پر ۔اگر کانگریس سافٹ ہندوتوا کے ساتھ میدان میں اترتی ہے تو اس کے ساتھ کون کون ہوگا یہ کہہ پانا مشکل ہے۔کانگریس کے اس رویہ سے سب سے زیادہ پریشان سائوتھ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر سے شامل نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہے۔ نیشنل کانفرنس کے قومی صدراور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو بھی کانگریس کا رویہ پسند نہیں آ رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کو سیکولر زم کے نظریہ پر قائم رہتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے تبھی اس کو کامیابی مل سکتی ہے ورنہ مرکز میں پھر بی جے پی کی حکومت قائم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ انڈیا اتحاد کو دسمبر کے آخر تک سیٹوں کی تقسیم کرنی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ الیکشن کو اب بہت دن باقی نہیں ہیں۔جب پارٹیوں میں سیٹوں کی تقسیم ہوگی ،اس کے بعد پارٹیاں بھی اپنے طور پر پارٹی میں امیدواروں کا اعلان کریں گی۔انڈیا اتحاد کا پی ایم امیدوار کون ہوگا ،اس پر جس قسم کی سیاست شروع ہو ئی تھی اس پر جے ڈی یو کے روح رواں اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے فی الحال لگام لگا دی ہے اور بی جے پی کے منہ کو بند کر دیا ہے لیکن نارتھ انڈیا سے مضبوط چہرے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کیونکہ اصل مقابلہ نارتھ میں ہی ہے ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist