• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اسرائیلی مظالم کے خلاف شاہی جامع مسجد سے اٹھی آواز

مغرورمغربی قومیں سمجھ لیں اللہ سے بڑا کوئی سپر پاور نہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 29, 2023
0 0
A A
اسرائیلی مظالم کے خلاف شاہی جامع مسجد سے اٹھی آواز
Share on FacebookShare on Twitter

شاہی امام سید احمد بخاری نے نماز جمعہ سے قبل شاہی جامع مسجد سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں کا جو حق ہے وہ اس کو مل کر رہے گا،جنگ بندی کے لیے پی ایم مودی سے مضبوط پہل کرنے کی اپیل
شاہی امام سید احمد بخاری نے اور کیاکہا
فلسطینیوں پراسرائیل کی طرف سے بمباری جاری
اسرائیلی حیوانیت سے انسانیت شرمسار ہے
دو ریاستی بنیاد پر مسئلہ کا حل ہونا چاہئے

نئی دہلی :اسرائیلی مظالم کے خلاف شاہی جامع مسجد نئی دہلی سے مضبوط آواز اٹھی ۔ شاہی امام سید احمد بخاری نے نماز جمعہ سے قبل مغرور مغربی قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو سپر پاور تصور کرنے والی طاقتیں سمجھ لیں کہ اللہ تعالیٰ سے بڑا کوئی سپر پاور نہیں ہے ۔ تلاوت قرآن کریم سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور پھر اسرائیلی کی جاری حیوانیت کو بے نقاب کیا ۔شاہی امام نے کہا ’’فلسطین میں جس بربریت کا اسرائیلی ریاست اور اس کی قیادت کے ذریعہ برملا اظہار ہورہاہے اس سے انسانیت شرمسار ہے، جس کا ثبوت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 153 ممالک کا اس قرارداد کی حمایت ہے جو اس بربریت کے خلاف اور فوری سیز فائر کرنے اور غزہ کے متأثرین کو انسانی امداد فراہم کرنے سے متعلق تھا۔ وطن عزیز ہندوستان اور اس کی قیادت کا تاریخی اور موجودہ پس منظر ایک آزاد خود مختارریاست کے قیام کی حمایت پر مبنی رہاہے۔ دو ریاستی حل ہماری سفارت کاری کاکل بھی محورتھا اور آج بھی ایساہی ہے اس حوالے سے ہر سطح پر پالیسی کا اعادہ کیاجاچکاہے۔غزہ میں جو بھیانک بمباری ، عام شہریوں، اسکولوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ، مذہبی مقامات ، مہاجرین اور متأثرین کے قائم کردہ عارضی کیمپ اور سرکاری عمارتوں پر کی جارہی ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ظلم کی اس سے زیادہ انتہا کیاہوگی کہ قبروں کو کھود کر ان سے میتوں کو نکال کر ان پر بلڈوزر اور ٹینک چلادینا یہ انسانی حیوانیت کی بدترین شکل ہے۔ جس کی ہر طرح نہ صرف مذمت کی جائے بلکہ مہذب دنیا کو بالخصوص بڑی طاقتوں کو فوری طور پر اس کو روکنے کیلئے اپنے آ ہنی ہاتھوں کا استعمال کرناچاہئے اس میں تاخیر ان کی غیر جانبداری اور براہ راست ملوث ہونے پر سوالیہ نشان کھڑاکرتی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے متواتر ہلاکتوں ، بمباری ، معصوم جانوں کا ضیاع اور انسانیت کے تارتارہونے کا اعتراف بھی کیاہے۔ مسئلہ فلسطین اس نہج پر پہنچ چکاہے کہ اس کا فوری اور قطعی حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قرارداد وں اور عرب لیگ ، خلیجی تعاون کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں دوریاستی بنیاد پر ہوجاناچاہئے۔ یہ بڑی بد قسمتی ہے کہ وہ یہودی قوم جو جنگ عظیم میں جینوسائڈکو آج تک نہیں بھلاپائی ہے وہ اس بربریت سے بڑھ کر آج فلسطینیوں کے ساتھ غزہ اور مغربی کنارے میں کررہی ہے۔مسلم دنیا اس حوالہ سے اپنے فرائض کو اداکرنے میں کہیں نہ کہیں کسر کرگئی اور کررہی ہے یہ افسوسناک ہے آخر میں میں اپنے ملک کے وزیراعظم سے امیدکرتاہوں کہ وہ فوری جنگ بند کرانے اور معاملات کو سلجھانے میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کو سفارتی دبائو کے طورپر استعمال کریںگے۔‘‘ شاہی امام نے کہا کہ ہمارے ہندوستانی مسلم نوجوان اس بات سے بے فکر ہیں کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے ،عراق ، شام ، لبنان وغیرہ میں کیا ہو رہا ہے ، وہ غلط راستہ پر جا رہے ہیں جس سے والدین پریشان ہیں ۔شاہی میں کہا آج غزہ میں جوحالات ہیںاسے تاریخ کے سیاہ باب میں لکھاجائے گا۔لیکن طلوع سحرسے ہم مایوس نہیں ہیںاللہ جب قریب آجائے تو فیصلے بدل جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی شاہی امام نے جو دعا کرائی اس سے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist