• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

عام انتخابات 2024؍کے لیے سیٹ کیا ایجنڈا

رام مندر کی پران پرتشٹھا سے پہلے بی جے پی میں پھونکی روح

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 31, 2023
0 0
A A
عام انتخابات 2024؍کے لیے سیٹ کیا ایجنڈا
Share on FacebookShare on Twitter

عام انتخابات 2024؍کے لیے سیٹ کیا ایجنڈا

رام مندر کی پران پرتشٹھا سے پہلے بی جے پی میں پھونکی روح

وزیر اعظم نریندر مودی نے رام نگری کو کیا مالا مال ، دہلی وندے بھارت اور دہلی دربھنگہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح ، شہری ترقیات و تزئین کاری کی تقریبا 15 ہزار 700کروڑ روپئے کے متعدد پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا

اجودھیا:30دسمبر(:) وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں معروف بہ رام نگری کی رونق آج کئی گنا بڑھا گئے ۔مودی اپنے خصوصی طیارے سے ہفتہ کی صبح اجودھیا کے نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچے اور وہاں سے اجودھیا کے دھرم پتھ اور رام پتھ پر روڈ شو میں شامل ہوئے۔ اجودھیا آمدر پر مودی کا سادھو سنتوں نے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا۔ روڈ شو کے دوران ہزاروں اجودھیا مکین نے وزیر اعظم کا پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پورساد موریہ اور برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو اور ریاستی حکومت کے متعدد وزراء و اعلی افسران بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے ۔وزیر اعظم اجودھیا دھام اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے اجودھیا دھام ریلوے اسٹیشن اور نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی اجودھیا۔ دہلی وندے بھارت اور دہلی دربھنگہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح اور شہری ترقیات و تزئین کاری کی تقریبا 15 ہزار 700 کروڑ روپئے کے متعدد پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں اجودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لئے تقریبا 11 ہزار 100کروڑ روپئے کے پروجکٹ اور پورے اترپردیش میں متعدد پروجکٹوں سے متعلق تقریبا 4600 کروڑ روپئے کے پروجکٹ شامل ہیں۔اجودھیا میں شری رام جنم بھومی مندی کی تعمیر کا پہلا مرحلہ تقریبا پورا ہونے والا ہے ۔ اور سوریہ نارائن کے اترائین ہوتے ہی رام لاال کے نئے وگرہ کی جنم بھومی کے گربھ گرہ میں قیام کا انوشٹھان شروع ہوگا۔ اور بدست وزیر اعظم 22 جنوری کو رام للا کے نئے وگرہ کی پران پرتشٹھا ہوگی۔وزیر اعظم کے پیش نظر اجودھیا میں جدید عالمی سطح کی بنیادی ڈھانچے کا فروغ کرنا، کنکٹی وٹی میں بہتری کرنا اور شہر کے مستحکم تاریخ اور وراثت کے مطابق شہری سہولیات کو دوبارہ بحال کرنا ہے ۔از سرے نو تعمیرشدہ اجودھیا ریلوے دھام اسٹیشن کا پہلا مرحلہ 240 کروڑ روپئے سے زیادہ کے اخراجات سے فروغ دیا گیا ہے ۔ تین منزلہ جدید ریلوے اسٹیشن کی عمارت لفٹ، ایسکیلیٹر، فوڈ پلازہ، پوجا کی ضروریات کے لئے دوکانیں، کلاک روم، چائلڈ کیئر روم ، ویٹنگ حال جیسے سبھی جدید سہولیت سے لیس ہے ۔اجودھیا دھام جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ایک پروگرام میں وزیر اعظم ملک میں سپر فاسٹ مسافر ٹرینوں کی ایک نئے کلاس، امرت بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس نئے ٹرین سیٹ کی دو خدمات دربھنگہ۔ اجودھیا ۔آنند ویہر ٹرمنل امرت بھارت ایکسپر یس اور مالدا ٹاؤن۔ سر ایم، وشیشوریا ٹرمنس(بنگلورو)ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ امرت بھارت ایکسپریس ٹرین نان۔اے سی ڈبوں والی ایک ایل ایچ بی پش پل ٹرین سیٹ ہے ۔مودی نے چھ نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی جن میں ماتا ویشنو دیوی کٹرا، نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس، امرت سر۔ دہلی وندے بھارت ایکسپریس، کویم بٹور۔ بنگلورو چھاونی وندے بھارت ایکسپریس، منگلور ۔ مڑگاؤں وندے بھارت ایکسپریس، جالنا ۔ممبئی وندے بھارت ایکسپریس اور اجودھیا ۔آنند ویہار ٹرمنل وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے اترپردیش میں ریل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے 2300 کروڑ روپئے کی تین ریلوے پروجکٹ بھی قوم کو معنون کیا۔ ان پروجکٹوں میں روما چکیری، چندیری تیسری لائن پروجکٹ، جونپور۔ اجودھیا ۔بارہ بنکی ڈبلنگ پروجکٹ کے جونپور۔تلسی نگر، اکبر پور، اجودھیا، سوہاول۔پٹرنگا اور صفدر گنج۔ ریسولی سیکشن اور ملہور ڈالی گنج ریلوے سیکشن کی ڈبلنگ اور الکٹریفکیشن پروجکٹ شامل ہیں۔جدید ترین ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ 1450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت کا رقبہ 6500 مربع میٹر ہوگا، جو سالانہ تقریباً 10 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے لیس ہوگا۔ ٹرمینل بلڈنگ کا اگلا حصہ ایودھیا میں شری رام مندر کے فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے ۔ ٹرمینل بلڈنگ کے اندرونی حصوں کو مقامی آرٹ، پینٹنگ اور دیواروں سے سجایا گیا ہے جس میں بھگوان شری رام کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے ۔ایودھیا ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت 5 مختلف پائیدار سہولیات سے بھی لیس ہے ۔ اسٹار درجہ بندی کو پورا کرنے کے لیے انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، ایل ای ڈی لائٹنگ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام، فوارے کے ساتھ زمین کی تزئین، پانی کی صفائی کا پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سولر پاور پلانٹ اور اس طرح کی بہت سی دیگر خصوصیات سمیتہوائی اڈہ خطے میں رابطوں کو بہتر بنائے گا، جس سے سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ ایودھیا میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور شری رام جنم بھومی مندر تک رسائی کو بڑھانے کے لئے ایودھیا میں چار نئی تعمیر شدہ، چوڑی اور خوبصورت سڑکوں – رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ اور شری رام جنم بھومی پاتھ کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے اجودھیا میں شہری سہولیات کے بہتری اور ساتھ ہی شہر کی بھر پور ثقافتی ورثے کو مضبوط کرنے کے لئے شہر کے چار تاریخی باب الداخلہ کا تحفظ اور تزئین کاری، گپتا گھاٹ اور اج گھات کے درمیان نئے کنکریٹ گھاٹ اور پہلے سے تعمیر شہد گھاٹوں کی بحالی، نیا گھات سے لکشمن گھاٹ تک سیاحتی سہولیات کا فروغ و تزئین کاری، رام کی پیڑی پر دیپ اتسو اور دیگر میلوں کے لئے وزیٹر گیلری کی تعمیر، رم کی پیڑی سے راج گھاٹ اور راج گھاٹ سے رام مندر تک تیرتھ پتھ کی مرمت اور جدید کاری پروجکٹ کا افتتاح کیا۔مودی نے اجودھیا میں 2180 کروڑ روپئے سے زیادہ کے اخراجات سے فروغ دی جانے والی گرین فیلڈ ٹاؤن شپ اور تقریبا 300 کروڑ روپئے کے اخراجات سے فروغ پانے والی وششٹھ کنج رہائشی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ دنیا میں کوئی بھی ملک ہو اگر اسے ترقی کی نئی اونچائی پر پہنچنا ہے تو اسے اپنی وراثٹ کو سنبھالنا ہی ہوگا۔ ہماری وراثت ہمیں ترغیب دیتی ہے ۔ہمیں صحیح راستہ دکھاتی ہے ۔ اس لئے آج کو کا ہندوستان جدید و قدیم دونوں کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج پکا گھر صڑف رام للا کو ہی نہیں بلکہ پکا گھر ملک کے چار کروڑ غریبوں کو بھی ملا ہے ۔ آج کا ہندستان اپنے تیرتھوں کو بھی سنوار رہا ہے ۔ وہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی چھایا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی جی رامائن میں بتاتے ہیں کہ عظیم ایودھیا کافی خوشحال تھی، خوشحالی کی چوٹی پر تھی اور خوشیوں سے بھری ہوئی تھی۔اجودھیا نگری کو اسی قدیم پہچان کو ہمیں جدید سے جوڑ کر واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہماری اجودھیا اودھ حلقہ ہی نہیں بلکہ پورے اترپردیش کی ترقی کو سمت دینے والی ہے ۔اس طرح، وزیر اعظم نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں نئی مورتی کی پران پرتشٹھا اور پرانے وگرہ کی بحالی سے قبل شہر کی رونق کو بڑھا دیا۔شہر کی پرانی سڑکوں کی توسیع اور تزئین کار ی سے اجودھیا کی تصویر بدل گئی۔ شہر کی سڑکوں پر پرکشش اسٹریٹ لائٹس، دیواروں پر یکساں پینٹنگ، رامائن کی کہانیوں کی عکاسی نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا۔

 

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist