• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

دنیا میں رائج کیلنڈراورنیاعیسوی سال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 31, 2023
0 0
A A
دنیا میں رائج کیلنڈراورنیاعیسوی سال
Share on FacebookShare on Twitter

وقت کو گھنٹوں، دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں میں تقسیم و شمار کرنے، تاریخ و ہفتہ کے دنوں کی تعیین ، دنیوی نظام کو منصوبہ بند طریقہ پر انجام دینے اوراس کویاد رکھنے کے لئے دنیا میں مختلف کیلنڈر رائج ہیں جن میں عیسوی کیلنڈر، ہجری کیلنڈر، چینی کلنڈر،بکرمی کیلنڈر،مالی کیلنڈر، تعلیمی کیلنڈر،زرعی کیلنڈر ،مختلف افراد کی تاریخ پیدائش ، شادی اور اس جیسی دوسری تقریبات کی مناسبت سے کیلنڈر ر اور کاروبار کے اعتبار سے کاروباری و معاملاتی کیلنڈر وغیرہ وغیرہ۔عیسوی کیلنڈرکو دنیا میں سب سے زیادہ رواج حاصل ہے،بیشتر ملکوں اور بین الاقوامی سطح پرسرکاری و غیر سرکاری امور میں اسی کا اعتبار کیا جاتا ہے۔ عیسوی کلنڈر شمسی نظام کے تابع ہوتاہےجس میں سورج کے گرد زمین کی مکمل گردش کا اعتبارکیا جاتا ہے، جس میں۳۶۵ دن ۶ گھنٹہ لگتے ہیں۔عام طور پر عیسوی سال ۳۶۵ دنوں کا شمارکیا جاتا ہےجواصل سال سے ۶ گھنٹہ چھوٹا ہوتا ہے، اس کودرست کرنے کے لیے اکتوبر ۱۵۸۲ء میں تیرہویں پوپ گریگوری نے ہر چوتھے سال (جسے لیپ سال کہتے ہیں) کےسب سے چھوٹے مہینہ فروری میں ایک دن کا اضافہ کرکے ۲۸کے بجائے ۲۹دن کردیا اور اس طرح لیپ سال میں۳۶۵کے بجائے۳۶۶دن ہوجاتے ہیں۔ یعنی عیسوی سال میں تین سالوں تک ہر سال۳۶۵ دن اور فروری کا مہینہ۲۸ دنوں کا ہوتا ہے جب کہ ہر چوتھا سال(لیپ سال) ۳۶۶ دن کاہوتا ہےجس میں فروری میں ۲۹ دن ہوتاہے۔ شمسی عیسوی سال کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں موسم و تاریخ کا ربط کم وبیش صحیح طور پر قائم رہتا ہے ۔
ہجری کیلنڈر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں نبی اکرم ؐ کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے سال کا اعتبا رکیا گیا ہے،اس کو حضرت عمر نے ہجرت کے ۱۷ویں سال اوراپنی خلافت کے ڈھائی سال بعد سرکاری طور پر رائج کیا اور محرم الحرام کو اس کا پہلا مہینہ قرار دیا حالانکہ نبی اکرم ؐ نے ہجرت ربیع الاول کے مہینہ میں کی تھی۔ اس کلنڈرکی بنیاد چاند کی رؤیت پر ہے، ہجری قمری سال شمسی سال سے 11 دن چھوٹا یعنی عام طور پر 354 دن کا ہو تاہے، جس میں ایک مہینہ چاند کےدو مرتبہ طلوع ہونےکی درمیانی مدت پر مشتمل ہوتا ہے جو رؤیت ہلال کی بنیاد پر ۲۹یا ۳۰ دن کا ہوتا ہے، اسی وجہ سےہجری سالوں میں موسموں اور تاریخوں میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔لیکن بعض ملکوں میں ہجری شمسی کیلنڈر بھی رائج ہے جن میں چاند کے بجائے شمسی نظام پر اعتماد کیا گیا ہے اور جس کو بہت سے نقطہ نظر سے عیسوی گریگورین کیلنڈر سے بھی زیادہ منظم کہا گیا ہے، یہ کیلنڈر ایران و افغانستان و بعض دوسرے ملکوں میں رائج اور معتبر ہے۔
اسلامی نقطہ نظر سے مہینوں، عشروں اور دنوں میں ہجری قمری سال کا اعتبار کیا جاتا ہے اور اسی اعتبار سے روزہ، حج ، قربانی، عدت کے مسائل اور بعض دیگر عبادتوں کی تعیین ہوتی ہے ۔ اس کا یہ مطلب قطعا نہیں کہ اسلام میں سورج کے مقابلہ چاند کی گردش زیادہ معتبر مانی گئی ہے ، بلکہ غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام میں جس طرح ماہ و سال اور عشروں میں رؤیت ہلال کا اعتبار کیا گیا اسی طرح دن کے مختلف اوقات اور نمازوں کے اوقات اور روزہ افطار وغیرہ کے لئے سورج کی گردش کو معتبر مانا گیا۔
عیسوی سال کی نسبت حضرت عیسی ؑ کی طرف ہے، اس کو عربی میں ’’میلادی ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی اس میں وقت کا حساب حضرت عیسیؑ کی پیدائش سے کیا جاتاہے حالانکہ حضرت عیسی ؑ کی پیدائش کے سال کے بارے میں خود عیسائیوں میں بھی بہت اختلاف ہے اور اس سلسلہ میں کئی اقوال ہیں اور کسی بھی قول کو قطعی ماننا قرین قیاس نہیں لگتا۔جب کہ اس کو انگریزی میں مخفف کرکے) A.D)لکھا جاتا ہے جو لاطینی لفظ(Anno Domini)کا مخفف ہےجس سے مراد رب کا سال ہے،بعض لوگ اس کو(After Death )کا مخفف سمجھتےہیں یعنی اس کلنڈر میں حضرت عیسیؑ کی وفات کا اعتبار کیا گیا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت عیسیؑ کو دنیا سے زندہ اٹھالیا ہے اور وہ قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ جس کا تذکرہ اللہ نے قرآن کی سورہ نساء کی آیت نمبر ۱۵۸میں صراحت سے کیا ہے۔ اس لئے (A.D.) لکھنا اور کہنا دونوں طرح سے قرآن اور بنیادی اسلامی عقیدہ کے خلاف ہے۔
عیسوی کیلنڈر تاریخ کے مختلف ادوار میںردو بدل اور اصلاح کےمختلف مراحل سے بھی گزرا اور اسی وجہ سے اس کو الگ الگ نام بھی دئے گئے جن میں ’’جولین کیلنڈر ‘‘اور’’گریگورین کیلنڈر ‘‘کو کافی شہرت حاصل ہوئی ۔موجودہ عیسوی کیلنڈر’’ گریگورین ‘‘کیلنڈر ہے اور اب دنیا کے بیشتر حصوں میں یہی کیلنڈر رائج ہے، جس میں تیرہویں پوپ گریگوری نےاکتوبر ۱۵۸۲ء میں ہر چوتھے سال (جسے لیپ سال کہتے ہیں) کےسب سے چھوٹے مہینہ فروری میں ایک دن کا اضافہ کرکے ۲۸کے بجائے ۲۹دن کردیا ، تاکہ یہ کیلنڈرسورج کے گرد زمین کی مکمل گردش جس میں۳۶۵ دن ۶ گھنٹہ لگتے ہیں کے مطابق ہو جائے ۔
اگر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو سال اور مہینوں کا آنا جانا معمول سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتابلکہ اس کے ذریعہ انسان کو اپنے منصوبوں اور اس کے نفاذ کی کوشش اور اس کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے اور حسب ضرورت اس میں ردو بدل، تقدیم و تاخیر اور کبھی کبھی کچھ کمی و زیادتی پر بھی غور کرنا چاہیئے۔ اس سلسلہ میں عیسوی،ہجری،ایرانی،بکرمی یا کسی بھی کیلنڈر کا کوئی فرق اور امتیاز نہیں۔لہذا کسی بھی کیلنڈر کےنئے سال پر کچھ الگ پروگرام یا جشن اسلامی نقطہ نظر سے کسی طرح بہتر نہیں بلکہ یہ ماہ و سال کی تعیین کا ایک عام نظام اورلازمی حصہ ہے جس کا الگ سے کوئی امتیاز نہیں۔
عیسوی کیلنڈر زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے نئے سال کی آمد پر اس کا زبردست استقبال اور جشن بھی ہوتا ہےاور بڑے دھوم دھام سے مختلف پروگرام اور تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے،جس میں لوگ بڑے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہیںحالانکہ ان پروگراموں میںہر طرح کی بے حیائی، بیہودگی،خرافات اور فضول خرچی کی جاتی ہے جسے اسلامی تعلیمات میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی طرح معقول نہیں قرار دیا جاسکتا۔
ان پروگراموں میں مسلمانوں کی بھی ایک تعدادشریک ہوتی ہے،ہوسکتا ہے کسی کے ذہن میں ہو کہ حضرت عیسیؑ کے نام سے موسوم کیلنڈر کے نئے سال پر جشن سے دور رہنے کی کیا ضرورت؟ جب کہ مسلمان حضرت عیسیؑ اور دیگر تمام انبیاء کے احترام کے قائل اور داعی ہیں، توان کومعلوم ہونا چاہئے کہ کسی بھی کیلنڈر (خواہ وہ عیسوی ہو یا ہجری )کےنئے سال پر کچھ الگ پروگرام یا جشن اسلامی نقطہ نظر سے درست نہیں بلکہ یہ تو ماہ و سال کی تعیین کا ایک عام نظام ہے جس کا الگ سے کوئی امتیاز نہیں۔جہاں تک حضرت عیسی ؑ کا تعلق ہے تو مسلمان تمام سابقہ انبیاء کی طرح ان کا بھی احترام کرتے ہیں، ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی قبول نہیں کرسکتےکیونکہ وہ اور دیگر تمام انبیاء اپنے زمانوں میں ’’اسلام ‘‘ کے ہی داعی تھے اورنبی اکرم ؐ نے سابقہ تمام آسمانی کتابوں اورانبیاء کے احترام کاحکم دیا۔قرآن میں حضرت مریم ؑ کی پاکیزگی کا صراحت اور وضاحت سےتذکرہ کیاگیا، ان کے نام سے ایک سورت ’’سورہ مریم‘‘ بھی ہے،اسی طرح حضرت عیسیٰؑ کے مختلف معجزات ،انفرادی خوبیاں اور پھر ان کو آسمان پر اٹھائے جانے کی تفصیلات بیان کرکے تمام مسلمانوں کو ان کے تئیں عزت واحترام کی بھی تعلیم دی گئی۔
لہٰذاآیئےاس نئے سال پر ہر طرح کے شور شرابہ ،ہنگامہ، بے حیائی، بیہودگی،خرافات اور فضول خرچی سے بچتے ہوئے اپنا محاسبہ کریں اور حسب ضرورت اس کی روشنی میں اپنی اصلاح کی فکر کریں اور نئے عزائم و حوصلوں کے ساتھ نئے سال میںکچھ مثبت پیش رفت کا عہد کریں۔

ذکی نور عظیم ندوی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist