• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

کیا منصوبہ بند طریقہ سے گرم کیا جا رہا ہے بابری مسجد کا معاملہ ؟

رام مندر میں ’پران پرتشٹھا ‘سے قبل فرقہ پرست طاقتیں سرگرم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 3, 2024
0 0
A A
کیا منصوبہ بند طریقہ سے گرم کیا جا رہا ہے بابری مسجد کا معاملہ ؟
Share on FacebookShare on Twitter

کیا منصوبہ بند طریقہ سے گرم کیا جا رہا ہے بابری مسجد کا معاملہ ؟

رام مندر میں ’پران پرتشٹھا ‘سے قبل فرقہ پرست طاقتیں سرگرم

بابری مسجد کو شہید کہنے پرایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی کے خلاف اشوکا تھانہ میں شکایت درج، ہندو سینا کی جانب سے کاروائی ، نوجوانوں کو بھڑکانے کا الزام ، وی ایچ پی نے کہا اویسی نے آئین کی توہین کی ہے ، پرم ہنس داس نے کہا اویسی کو جوتا مارنے والے کو دوں گا ایک کروڑ روپے کا انعام

مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا بھی رد عمل سامنے آیا
اسد الدین اویسی کے اندر جناح ہو گئے داخل
بے روزگاری ، مہنگائی پر پردہ ڈالنے کی کوشش
لوگوں نے اس کھیل کو بتایا بی جے پی کی سازش

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :02 جنواری سماج نیوز سروس:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے ذریعہ بابری مسجد پر دیے گئے بیان کو بنیاد بناکر پولرائزیشن کی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ رام مندر میں ’پران پرتشٹھا‘ کے بہانے بی جے پی اپنے اندر روح پھونکنے میں لگی ہے تاکہ عام انتخابات 2024؍میں وہ عوام کو گمراہ کرکے پھر سے حکومت قائم کرے چنانچہ اس کے لیے وہ نئے نئے بہانے کی تلاش میں رہتی ہے ۔بی جے پی اویسی کے بیان کو’ کیچ‘ کرتے ہوئے اب اس کو’ کیش ‘کرنے میں لگ گئی ہے۔اویسی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ نوجوانوں اپنی طاقت کو برقرار رکھو اور مسجدوں کو آباد رکھو ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری مسجدیں ہم سے چھین لی جائیں۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ ہم نے جس مسجد میں پانچ سو سال تک سجدے کیے تھے ، آج وہ مسجد ہمارے پاس نہیں ہے اور وہاں کیا ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔ اس بیان پر اب سیاست تیز ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ اویسی کے اندر جناح داخل ہو گیا ہے اور وہ پھر ملک کوتقسیم کرنے والی بات کر رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی یہاں دہلی میں اشوکا روڈ تھانہ میں اسد الدین اویسی کے خلاف ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا کے ذریعہ ایف آئی آر درج کرانے کے لیے شکایت دی گئی ہے ۔مسٹر گپتا نے الزام عائد کیا ہے کہ اویسی مسلم نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رام مندر کی تعمیر ہو رہی ہے ، سپریم کورٹ کے ذریعہ مسلم فریق کو مسجد کی تعمیر کے لیے الگ زمین دے دی گئی ہے، باوجود اس کے اویسی مسلم نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں ۔ وشو ہندو پریشد نے کہا کہ اسد الدین اویسی نے آئین کی توہین کی ہے ۔ اس قسم کا بیان دینا افسوسناک ہے ۔ وہ شاید بھول گئے ہیں کہ انھوں نے آئین کی قسم کھائی ہے ۔ اس وقت پورا ملک مندر کے لیے تیار ہے چنانچہ ایسی طاقتوں کو سزا دینی چاہئے ۔ اس کے ساتھ اجودھیا کے پرم ہنس داس نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی اسد الدین اویسی کو جوتے مارے گا اس کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ایک جوتے پر ایک کروڑ ، جتنے جوتے مارےگا اتنے کروڑ روپے دیے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں ہمارا سماج نے جب اس مسئلہ پر کچھ خاص لوگوں سے بات کی توان کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر بابری مسجد کے معاملہ کو گرامایا جا رہا ہے تاکہ اس کی وجہ سے بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جا سکے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مرتبہ بابری مسجد۔ رام مندر کوئی ایشو نہیں ہے بلکہ بے روزگاری ، ترقی ، بدعنوانی ، لا اینڈآرڈر جیسے مسائل ہیں ۔ملک کے مسلمانوں نے سریم کورٹ کے فیصلہ کو قبول کیا اور صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی ہے ۔وہ ملک میں امن چاہتا ہے ۔
mtazshalam@gmail.com
+91 9899775906

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist