• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے : سپریم کورٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد، 3 جنوری :  انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔سماعت کے آغاز پر سردار لطیف کھوسہ روسٹرم پر آ گئے ، لطیف کھوسہ کے ساتھ سردار کا نام ہونے پر چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کیا۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سرداری نظام ختم ہو چکا ہے ، یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا، آپ کی حکومت نے ہی سرداری نظام ختم کرنے کا قانون بنایا، اب تو آپ کے بیٹے بھی سردار ہو گئے ہیں۔اس پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ اسٹینو نے نام کے ساتھ لکھ دیا، آئندہ احتیاط کروں گا۔لطیف کھوسہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلینگ فلیڈ صحت مندانہ مقابلے کے لیے ضروری ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یہ توہین عدالت کی درخواست ہے کوئی نیا کیس نہیں، مرکزی کیس 22 دسمبر کو نمٹایا جا چکا، آپ نے درخواست میں بہت سارے توہین عدالت کرنے والوں کے نام شامل کر لیے ، الیکشن کمیشن نے کیا توہین عدالت کی؟ کیا الیکشن کمیشن نے آپ کے بارے کوئی فیصلہ دیا یا صوبائی الیکشن کمیشن کو احکامات دیے ؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اتنے لوگوں کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا، آپ بتائیں کس نے کیا توہین کی ہے ۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتائیں آپ ہم سے چاہتے کیا ہیں، اب آپ تقریر نہ شروع کر دیجیے گا، آئینی اور قانونی بات بتائیں، ہر کوئی یہاں آکر سیاسی بیان شروع کر دیتا ہے ، آئی جی اور چیف سیکریٹریز کا الیکشن کمیشن سے کیا تعلق ہے ؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی، اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ثبوت کیا ہیں؟ ہمیں کچھ دکھائیں۔جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے ساری تفصیل درخواست میں لگائی ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کیس میں آپ صرف الیکشن کمیشن کو فریق بنا سکتے تھے ، آئی جی اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس بھیجا وہ کہیں گے ہمارا تعلق نہیں۔چیف جسٹس فائز عیسی نے مزید ریمارکس دیے کہ آپ انفرادی طور پر لوگوں کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں تو الگ درخواست دائر کریں،کسی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں تو اپیل دائر کریں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں اپیل کرنے کے لیے آر او آرڈرز کی نقل تک نہیں مل رہی، اِس پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کہا کہ آپ کے کتنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ؟ آپ نے لکھا سارا ڈیٹا سوشل میڈیا سے لیا۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جس کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ اپیل کرے گا بات ختم، ۔
اِس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ 3 دن تک آرڈر کی کاپی نہیں ملی، اپیل کہاں کریں؟جسٹس میاں محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آپ نے لوگوں کے نام کی جگہ میجر فیملی لکھا ہوا، اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میجر طاہر صادق کا ذکر ہے ۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں ہم الیکشن کمیشن کا کام کریں؟ آراو کے فیصلے کی کاپی نہیں ملتی تو کاپی کے بغیر ٹرابیونل میں درخواست دیں، ہم کیسے دوسرے فریق کو سنیں بغیر آپ کی اپیل منظور کر لیں، ہم کیسے کہہ دیں کہ فلاں پارٹی کے کاغذات منظور کریں اور فلاں کے مسترد؟ آپ بتائیں ہم کیا آڈر پاس کریں۔انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ عدالتیں الیکشن کے لیے ہر سیاسی جماعت کے پیچھے کھڑیں ہیں، آپ ٹریبونل میں اپیلیں دائر کریں، اس کے بعد ہمارے پاس آئیں تو سن لیں گے ۔دریں اثنا عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ ٹربیونل میں اپیل دائر کرنے کا وقت کب تک ہے ؟ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ آج آخری دن ہے ۔اِس پر چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب ٹربیونل جائیں پھر یہاں کیا کر رہیں ہیں؟لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہماری شکایت پر الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات دیں، سارے آئی جیز کا اس لیے اس کیس سے تعلق ہے ۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ کی شکایات کی کاپی کہاں ہے ؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ میں نے شکایات کی کاپی ساتھ نہیں لگائی، اس پر چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پھر الیکشن گزر جائیں گے تو کاپی لگا لیجیے گا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری شکایت پر صرف صوبوں کو ایک خط لکھ دیا، کیا الیکشن کمیشن صرف ایک خط لکھ کر ذمہ داریوں سے مبرا ہو گیا؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ توہین عدالت کے اسکوپ تک رہیں، یہ بتائیں ہمارے 22 دسمبر کے حکمنامے پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے تو 26 دسمبر کو عملدرآمد رپورٹ ہمیں بھیج دی۔اس دوران سردار لطیف کھوسہ نے سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، اس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ہم روز آپ کے لیے نہیں بیٹھ سکتے ،آپ کو عملدرآمد رپورٹ مل گئی اس پر جواب دے دیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist