• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اکتوبر 8, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

ٓٓآہ!محمد شمیم الرحمن

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 9, 2024
0 0
A A
ٓٓآہ!محمد شمیم الرحمن
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
نئی دہلی:، سماج نیوز سروس:ایک بیمار جسم اور توانا قوت ارادی کے مالک،ہنس مکھ ،ملنسار اور صبر و ضبط کے پیکر ، روزامہ ہمارا سماج کے مینیجر ،محمد شمیم الرحمن صاحب بالآخر پورے ہمارا سماج گروپ کو روتا بلکتا چھوڑ کر اپنے اس سفر کے لئے نکل پڑے جہاںسے کوئی لوٹ کر نہیں آتا ۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
دہلی میں روزنامہ ہمارا سماج نے 2005میں اپنے اجرا کے بعد جو صحافتی انقلاب برپا کیا، بھلے ہی اس کے روح رواں خالد انور ہیں، لیکن ان کی ٹیم کے سب سے معتبر رکن کا نام شمیم الرحمن تھا ،اور ان کی اس ادارے کے تئیں محبت اور وفاداری ہی تھی جس کے سبب ہمارا سماج نہ صرف دہلی کے سب سے نمایاں اخبارات کی فہرست میں اپنا نام درج کرا سکا بلکہ پٹنہ سے بھی اس کا ایڈیشن شروع ہوا اور آج بھی شائع ہو رہا ہے ۔ہمارا سماج نے نوجوان اردو طالب علموں کو صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے مہمیز بھی کیا اور ان کی تربیت بھی کی ۔خود خالد انور صاحب بارہا یہ اعتراف کرتے رہے ہیں کہ’’شمیم الرحمن کی قابلیت ،ایمانداری اور ادارے کے تئیں ان کی خود سپردگی کی وجہ سے ہی میں سیاسی طور پر سرگرم ہوں ۔شمیم صاحب نے اخبار کی انتظامی ذمہ داریوں کو اپنے کندھے پر اٹھا کر مجھے بالکل بے فکر کر دیا تھا‘‘اسے اتفاق ہی کہا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز جب محمد شمیم الرحمن کا انتقال ہوا تو خالد انور صاحب دہلی میں موجود تھے اور صبرو ضبط کا پیکر بنے ہسپتال سے لے کر للتا پارک میں ان کی رہائش گاہ تک کے جملہ انتظامات خود ہی کرتے رہے اور بعد ازاں ان کی جنازہ کی نماز بھی انہوں نے خود پڑھائی اور پھر رات کے تقریباً ڈیڑھ بجے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی وطن بہار میں مدھوبنی ضلع کے بھوارہ کے لئے روانہ کر دیا گیا جہاں پیر کے روز شام کے وقت ان کی تدفین کی جائیگی ۔شمیم الرحمن صاحب کے انتقال پر خالد انور صاحب نے فیس بک پر اپنے تاثرات یوں رقم کئے ۔آج شمیم صاحب بھی ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ۔وہ کافی عرصہ سے بیمار تھے ،لیکن دونوں کڈنی نہ ہونے کےباوجود انہوں نے کبھی یہ احساس نہ ہونے دیا کہ وہ بیمار ہیں اور ان کی زندگی ڈائیلاسس پر چل رہی ہے ۔شمیم الرحمن روزنامہ ہمارا سماج کی بنیاد تو تھے ہی ہمارے ذاتی معاملات کے بھی امین تھے ۔اتوار کو شام سات بجے ان کی طبیعت بگڑی اور رات دس بجتے ہی انہوں نے ہم سب کو الوداع کہہ دیا ۔مجھے بہت صدمہ ہے بہت صدمہ ،اتنا کہ میں بیان بھی نہیں کر سکتا ۔لیکن میرے پاس صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے‘‘۔مرحوم شمیم الرحمن نے اپنے پیچھے اپنی اہلیہ بڑی بیٹی تسنیم فردوس،15برس بڑا بیٹا ثانی حسنین ،13برس۔ صہیب ،12برس اور سب سے چھوٹی بیٹی تبشیر فردوس 9برس کو بطور وارث چھوڑا ہے ۔اللہ ان سب کا نگہبان ہے کہ ان کی نگہبانی اور پرورش و پرداخت کا ذمہ تو اللہ نے جس کے سپرد کی تھی اس کو اس نے اپنے پاس بلا لیا۔اب وہی ان کا بدل بھی فراہم کرے گا۔مرحوم شمیم الرحمن کے جملہ خویش و اقارب اور احباب سے درخواست ہے کہ وہ مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کریں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist