• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

ادھو گروپ کو لگا بڑاسیاسی جھٹکا

مہاراشٹر میں قائم رہے گی ایکناتھ شندے کی حکومت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 11, 2024
0 0
A A
ادھو گروپ کو لگا بڑاسیاسی جھٹکا
Share on FacebookShare on Twitter

اسمبلی اسپیکر نے چیف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو باقی رکھا ، شیو سینا کے آئین کو بنیاد بنا کر شندے گروپ کو اصلی شیو سینا قرار دیا ، آدتیہ ٹھاکرے نے کہا بی جے پی اپنا نیا آئین بنا رہی ہے

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر نے اپنے فیصلہ میں اور کیا کہا
2018؍نہیں 1999؍کا آئین ہی ہوگا بنیاد
الیکشن کے ریکارڈ میں شندے گروپ اصلی پارٹی
ایکناتھ شندے کو وزیر اعلی کے عہدے نہیں ہٹا سکتے
مجلس عاملہ کا فیصلہ ہی کسی بھی جماعت کا آخری فیصلہ

ممبئی :10جنوری /سماج نیوز سروس ۔مہاراشٹراسمبلی اسپیکرراہل نارویکرنے شیوسینا کے 16 اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے فیصلے کے دوران کہا کہ شیوسینا پارٹی کے آئین کو پڑھا گیا۔ اصلی شیوسینا کون ہے یہ اہم موضوع ہے۔ راہل نارویکرنے کہا کہ شیوسینا کا 1999 کا آئین ہی بنیاد ہے۔ 1999 کا آئین ہی قابل قبول ہے۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں شندے گروپ اصلی پارٹی ہے۔ میں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کواپنے دھیان میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت کا فیصلہ نافذ ہونا چاہئے تھا۔ ادھو گروپ کا مطالبہ انہوں نے خارج کرتے ہوئے شندے گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا۔ اس طرح سے ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ بنے رہیں گے اوران کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔اسمبلی اسپیکرراہل نارویکرنے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایکناتھ شندے کووزیراعلیٰ عہدے سے نہیں ہٹا سکتے تھے۔ شیوسینا صدرکو طاقت نہیں ہے۔ دونوں گروپ اصلی شیوسینا کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اسمبلی اسپیکرنے اصلی پارٹی پرادھوٹھاکرے کی دلیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایگزیکٹوکا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ ادھو ٹھاکرے اکیلے فیصلہ نہیں لے سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایکناتھ شندے کوہٹانے کا فیصلہ نیشنل ایگزیکٹیوہی لے سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا آئین ترمیمی ریکارڈ میں نہیں ہے۔ ادھوگروپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج دیا تھا۔ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے باہرنہیں جاسکتا۔ سال 2018 کے بعد شیوسینا میں الیکشن نہیں ہوا۔ اسپیکرراہل نارویکرنے کہا کہ فیصلے سے پہلے تین چیزیں سمجھنی ضروری ہیں۔ پہلا یہ کہ پارٹی کا آئین کیا کہتا ہے۔ دوسری بات قیادت کے پاس تھی اورتیسری بات یہ کہ مقننہ میں اکثریت کس کے پاس تھی۔ اسمبلی اسپیکرنے اپنے فیصلے میں کہا کہ صرف نیشنل ایگزیکٹیو کا فیصلہ ہی عالمی سطح پرتسلیم کیا جاتا ہے۔ نیشنل ایگزیکٹو سب سے بڑا ادارہ ہے۔ ادھوٹھاکرے گروپ کی دلیل میں دم نہیں ہے۔ قابل ذکرہے کہ شیوسینا کے 16 ؍اراکین اسمبلی سے متعلق فیصلہ سنایا جانا تھا۔ ان میں ایکناتھ شندے، سندپان راؤ بھومرے، ڈاکٹر تانا جی ساونت، عبدالستار، بھرت گوگاولے، سنجے تھرساٹ، یامنی جادھو، انل بھاؤ بابر، ڈاکٹرکنیکربالا جی پرہلاد، پرکاش سروے، مہیش شندے، لتا سونونے، چمن راؤ روپ چند پاٹل، رمیش بورنارے، ڈاکٹر سنجے رائے مُلکراور بالی جی کلیانکرہے۔وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہنگولی میں کہا کہ شیوسینا کا دھنش-تیرہمارے ساتھ ہے۔ بالا صاحب کا آشیرواد بھی ہمارے ساتھ ہے۔ میں گھربیٹھے رہنے والا وزیراعلیٰ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارپھرمودی حکومت بنے گی اوراس بار400؍ سے زیادہ سیٹیں آئیں گی۔وہیں دوسری جانب، اسمبلی اسپیکرپرشیوسینا (ادھو گروپ) نے سوال اٹھایا ہے۔ شیوسینا اراکین اسمبلی پرفیصلے سے پہلے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کا بڑا بیان سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق، انصاف ہونا چاہئے۔ بی جے پی نیا آئین بنا رہی ہے۔ ہمیں آئین امبیڈکرنے دیا ہے۔ اسپیکرکا ایک پروٹوکول ہوتا ہے۔ کس سے ملنا ہے اورکس سے نہیں ملنا ہے۔ انڈیا الائنس ایک ہے۔ ہم لوگ جمہوریت کے لئے لڑرہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist