• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اے زمیں اک دن تری خوراک ہو جائیں گے ہم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 19, 2024
0 0
A A
منور رانا کی شاعری میں کرب کا احساس
Share on FacebookShare on Twitter

مکرمی!سید منور علی رانا جنہیں آج ہم مرحوم لکھ رہے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر مرحوم ضرور ہو گئے لیکن اردو ادب اور شاعری کے حوالے سے وہ زندہ و تابندہ ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ۔ جس کا اثر ان کے باہمی کلام سے لے کر اشعار تک میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان کی پیدائش 1952 میں اتر پردیش کے مردم خیز سر زمین رائے بریلی میں ہوئی اور تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان منتشر ہو گیا کچھ تو پاکستان چلے گئے اور کچھ ہندوستان میں رہ گئے۔۔ لیکن ان کے والد نے ہندوستان میں ہی رہنا گوارا کیا اور ہندوستان کی مٹی سے انہیں اتنا پیار تھا کہ وہ اس کا تذکرہ اپنے کلام و تخلیقات و اشعار میں جا بجا کرتے ہیں۔ ان کا خاندان ایک عرصہ تک کلکتہ میں بھی والد محترم کی سروس کی وجہ سے مقیم رہا ہے ۔ لیکن ان کے کلام میں اودھ کی زبان و ادب کی عکاسی اور اسلوب بدرجہ اتم پایا جاتا ہے اور کلکتہ سے متاثر کم نظر آتے ہیں۔ جبکہ ان کا کلام ہندی اور بنگالی اور دوسری زبانوں میں بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کے کلام میں شوخی کم اور حقیقت پسندی کے اعلی نمونے ملتے ہیں۔ غزل گوئی میں ان کا منفرد لہجہ اور مزاج میں شگفتگی کی آمیزش قابل تحسین بھی ہے اور قابل ذکر بھی ہے۔ اشعار میں برجستگی اور دلیری ان کا وصف کمال رہا ہے۔ لکھنؤ کی تہذیب وثقافت اور ان کے دادا کی نظر عنایت نے ان کی صلاحیت کو نکھارنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور کلکتہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مستقل اپنے دادا کی صحبت میں نثر نگاری اور افسانے نگاری سے ہوتے ہوئے اردو غزل گوئی میں وہ کارنامہ انجام دیا جو رہتی دنیا تک اردو ادب کو اس پہ فخر و ناز رہے گا ۔ حالانکہ وہ عہد شباب میں فلمی دنیا کی چمک دمک سے بہت زیادہ متاثر تھے اور اسی دنیا میں اپنا زور آزمائی کیا کرتے تھے اور مزاج کی ناہمواری اور مستقل مزاجی نہ ہونے کی صورت میں نقصان بھی ہوا ہے وہ کچھ دنوں کے لئے کج روی کا شکار بھی ہو ئے اور کچھ دنوں تک اسی دنیا سے وابستہ بھی رہے۔ بالآخر فلم "گیتا اور قرآن” کی کہانی لکھنے کے بعد ۔ کسی وجہ سے یہ فلم نہ بن سکی ۔ تب جا کر فلمی دنیا کا آسیب زمین بوس ہوا اور رفتہ رفتہ زندگی کا میلان اردو شاعری اور غزل گوئی کی طرف ہوا اور منور علی آتش سے منور علی شاداں اور 1977 میں منور رانا سے متصف ہو کر زندگی تمام کیا اور ہندوستان کی تاریخی ادب و شاعری اور غزل گوئی میں اپنا مقام بنانے رکھا اور زندگی کے آخری ایام تک وہ غزل کے بےتاج بادشاہ بنے رہے۔ بہت دن رہ لئے دنیا کے سرکس میں تم اے راناچلو اب اٹھ لیا جائے تماشہ ختم ہو تا ہےابھی چند سال پہلے کویت میں ان سے ملاقات ہوئی تھی حالانکہ طبیعت نا ساز تھی اور وھیل چیئر پہ تھے لکین اواز اور لہجہ وہی پرانا تھا جو کبھی ہم لوگ لکھنؤ میں سنا کرتے تھے ۔ جب بھی ملتے تو وہ بہت خندہ پیشانی اور انکساری کے ساتھ ملتے وہ بہت خلیق اور ملنسار تھے اور انسانیت اور خدمت خلق میں پیش پیش رہتے تھے۔ غیرت و حمیت کا یہ عالم تھا کہ سرکاری ایوارڈ کو انہوں نے یہ کہ کر لوٹا دیا کہ میرے لئے یہ موزوں نہیں ہے کہ میں سرکاری ایوارڈ رکھوں ۔ماں پہ ان کی غزل نے ان کو عالمی شہرت کا حامل بنا دیا وہ جہاں بھی جاتے ۔ اس کی فرمائش ضرور ہوتی۔کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئیمیں گھر میں سب سے چھوٹا تھا میرے حصے میں ماں آئیمنور رانا نے جس جس موضوع کو اپنے اشعار میں جگہ دی اس کا پورا پورا حق ادا کیا اور بہت خوش اسلوبی اور دیانتداری کے ساتھ اپنے احساسات کو الفاظ کے پیرہن میں اتارتے تھے۔ ان کی شاعری کا کمال ملمع سازی سے پاک اور رشتوں کی پاکیزگی کا احترام جز لا ینفک تھا ، ان کی شاعری کے ساتھ ساتھ نثری خدمات بھی لائق تحسین ہیں "چہرے یاد رہتے ہیں ” ” بغیر نقشے کا مکان ” اور "چہرے یاد رہتے ہیں” وغیرہ اور دیگر تصانیف اس کی زندہ مثال ہیں ۔ منور رانا کئی اداروں سے وابستگی کے ساتھ ساتھ اردو و ہندی اخبارات سے بھی منسلک رہے اور اپنی فکر و جذبات سے قلم کی آبیاری کی اور اخبار و رسائل کو بام عروج پہ پہونچایا ۔ ان کے کئی مجموعے ہندی اور اردو میں شائع ہو کر مقبول خاص عام ہو چکے ہیں جن میں "نیم کا پھول ” منور کی سو غزلیں، جنگلی پھول، کترنے میرے خوابوں کی ، پیپل چھاؤں،شادابہ ، ماں ، نیم کے پھول اور گھر اکیلا ہوگا قابل ذکر ہیں اور ان کے علاؤہ بھی متعدد ڈرامے، انشائیے اور نثری تخلیقات شائع ہو چکے ہیں۔ اسی طرح درجن سے زائد سے ایوارڈ و اعزازات سے بھی سرفراز ہو چکے ہیں۔بالآخر 14 جنوری 2024 کی شب میں 71سال کہ عمر میں لکھنؤ کے پی جی آئی ہاسپٹل میں آخری سانس لی اور اپنی جان جان آفریں کو سپرد کرکے اردو ادب کو مرحوم کر گئے ۔ اللہ ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہےماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist