• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

گیان واپی :سیل وضو خانے کی سخت سیکورٹی کے درمیان صفائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2024
0 0
A A
گیان واپی مسجد معاملے میں اے ایس ائی کی سروے رپورٹ پر عرضی کی سماعت 3جنوری کو ہوگی
Share on FacebookShare on Twitter

وارانسی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقعہ گیان واپی مسجد کے سیل وضو خانہ کی صفائی کا کام سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان آج مکمل کرلیا گیا۔صفائی کے دوران ڈی ایم کے ساتھ نگر نگم ملازمین و دونوں فریقین کے نمائندگان موجود رہے ۔موصول اطلاع کے مطابق آج صبح تقریبا 9:30بجے مسجد احاطے میں واقعہ سیل وضو خانہ کو کھول کر اس کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وضوخانے کا پورا پانی نکال کر اس کی صاف صفائی کی گئی اور دوبارہ اسے سیل کردیا گیا۔صفائی کے کام میں نگر نگم کے 15ملازمین کو لگایا گیا تھا۔صفائی کے دورا ن کسی کو بھی اندار جانے کی اجازت نہیں تھی۔اطلاع کے مطابق وضو خانہ کے سیفٹی ٹینک میں کل 37زندہ اور 11مردہ مچھلیاں برآمد ہوئیں ۔چھوٹی مچھلیاں تین الگ الگ مقامات پر لگائے گئے واٹر پمپ سے باہر آگئیں جبکہ بڑی مچھلیوں کو صفائی ملازمین نے وضو خانہ سے باہر نکالا۔زنددہ مچھلیوں کو انجمن انتظامیہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔مفتی بنارس و مسجد کے شاہی امام مولانا عبدالباطن نے بتایا کہ صفائی کا کام پوری نگرانی کے ساتھ سخت سیکورٹی کے درمیان مکمل کیا گیا۔ جو مچھلیاں تھیں انہیں ہمارے حوالے کردیا گیا ہے ۔ ہم نے ان کی سپردگی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی ایم وارانسی ایس راج لنگم نے بتایا کہ کمیٹی کی طرف سے مچھلیوں کی سپردگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ ساری مچھلیاں جو زندہ تھیں وہ ان کے سپرد کردی گئی ہیں جکہ مردہ مچھلیو ں کا ازالہ نگر نگم کی طرف سے کیا گیا۔گیان واپی مسجد احاطے میں عدالت کی ہدایت پر کمیشن کی کاروائی کے بعد وضو خانے کے اندر مبینہ شیولنگ کے ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جبکہ مسلم فریق اسے فوارہ بتایا تھا۔عدالت نے بعد میں وضو خانہ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ لمبے عرصے سے وضو خانہ کے سیل ہونے کی وجہ سے مچھلیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔وضو خانہ سے بدبو بھی آنے لگی تھی۔اس کے پیش نظر انجمن انتظامیہ کمیٹی نے ڈی ایم کوعرضی دے کر وضو خانے کی صفائی کی درخواست کی تھی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ڈی ایم نے کوئی کاروائی نہیں کی تھی جس کے بعد ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے 2جنوری 2024 کو صفائی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔اس پر سپریم کورٹ نے ڈی ایم کی نگرانی میں صفائی کی اجازت دے دی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو میں ’یومِ ارض‘ کے موقع پر شجرکاری اور بیداری مہمات کا اہتمام

    اے ایم یو میں ’یومِ ارض‘ کے موقع پر شجرکاری اور بیداری مہمات کا اہتمام

    اپریل 23, 2026
    اساتذہ نسل نو کے معمار ہیں، ان کی اخلاقی تربیت اہم ترین تقاضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    اساتذہ نسل نو کے معمار ہیں، ان کی اخلاقی تربیت اہم ترین تقاضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    اپریل 23, 2026
    نالندہ میں ادھیڑ عمر شخص کی آدھی جلی ہوئی لاش برآمد، پٹرول چھڑک کر جلاکر شناخت چھپانے کی کوشش

    نالندہ میں ادھیڑ عمر شخص کی آدھی جلی ہوئی لاش برآمد، پٹرول چھڑک کر جلاکر شناخت چھپانے کی کوشش

    اپریل 23, 2026
    زمین تمام زندگیوں کی بنیاد، تحفظ لازمی: پروفیسر پرمود کمار

    زمین تمام زندگیوں کی بنیاد، تحفظ لازمی: پروفیسر پرمود کمار

    اپریل 23, 2026
    اے ایم یو میں ’یومِ ارض‘ کے موقع پر شجرکاری اور بیداری مہمات کا اہتمام

    اے ایم یو میں ’یومِ ارض‘ کے موقع پر شجرکاری اور بیداری مہمات کا اہتمام

    اپریل 23, 2026
    اساتذہ نسل نو کے معمار ہیں، ان کی اخلاقی تربیت اہم ترین تقاضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    اساتذہ نسل نو کے معمار ہیں، ان کی اخلاقی تربیت اہم ترین تقاضہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist