لکھنؤ(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو حکمراں جماعت بی جے پی کے اقتدار میں جمہوریت سے کھلواڑ کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ ملک۔ ریاست میں نفرت اور سماج کو تقسیم کرنے والی سرگرمیاں جاری وساری ہیں۔سماج وادی سربراہ آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع لکھنؤ کے لیڈروں، کارکناں ، ذمہ داران کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا وہ بھی اب بی جے پی سے عاجز ہیں۔ کسان، نوجوان، کاروباری، وکیل سبھی دکھی ہیں۔ملک۔ ریاست میں نفرت اور سماج کو تقسیم کرنے والی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔انڈیااتحاد۔ پی ڈی اے (پسماندہ، دلت ، اقلیت) ترقی ، جمہوریت اور سماج وادی کے لئے پرعزم ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ڈی اے سماجی انصاف اور ذات پر مبنی مردم شماری کا حامی ہے ۔بی جے پی نے ہمیشہ پی ڈی اے کو نظر انداز کیا ہے ۔وہ ریزرویشن کو بھی ختم کرنے کی سازش کررہی ہے ۔اب عوام کی نگاہیں این ڈی اے ۔ بی جے پی کے مقابلے پی ڈی اے ۔ انڈیا اتحاد پر ہیں۔بی جے پی حکومت پر کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ترقی میں روکاوٹ ہے ۔ آئین خطرے میں ہے ۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے پریشان ہیں۔جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس روز بروز بڑھ رہا ہے ۔خواتین یومیہ بے آبرو کی جاتی ہیں۔سماج کا ہر طبقہ بی جے پی سے نجات چاہتا ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی نظر اندازی کے باعث ریاستی راجدھانی لکھنؤ کی رونق میں بھی کمی آئی ہے ۔ سماجوادی حکومت میں بنا گومتی ریور فرنٹ گجرات کے سابرمتی ریور فرنٹ سے زیادہ شاندار تھا لیکن بی جے پی نالے پر ریور فرنٹ کی اسکیم کا ذکر کر کے مسرور ہے ۔ جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سنٹراگر بی جے پی حکومت میں برباد نہ تو راجدھانی میں یہ ایک اعلی فکری ادارہ ہوتا۔ٹرانسپورٹ خدمات میں ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میٹرو ریل جہاں تک سماجو ادی حکومت میں تھی وہیں تک چل کر رک جاتی ہے ۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے جوڑنے کے لئے فورلین سڑک، فلائی اوور اور نئے ۔ نئے ادارے سماج وادی حکومت میں بنے تھے ۔بی جے پی حکومت نے طبی خدمات کو برباد کردیا ہے ۔ راجدھانی کے بڑے اداروں میں مریضوں کو علاج نہیں مل پارہا ہے ۔












