• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

”اسلامو فوبیا“
شکایت کے بعد ٹویٹر نے’ کریٹلی میڈیا‘ کا اکاؤنٹ معطل کردیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 17, 2022
0 0
A A
”اسلامو فوبیا“شکایت کے بعد ٹویٹر نے’ کریٹلی میڈیا‘ کا اکاؤنٹ معطل کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس نے کریٹلی اور ٹویٹر کے ذریعہ پوسٹ کردہ اسلام مخالف موادکی اطلاع دی اور ٹویٹر کیخلاف ناراضگی جتائی تھی

عامر سلیم خان

نئی دہلی: اسلامو فوبیاکا بخار کچھ شرپسند عناصر پر اس قدر چڑھا ہوا ہے کہ وہ جو جی میں آتا ہے سوشل میڈیا پر الٹی سیدھی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ تازہ معاملہ آفتاب اور شردھا کا ہے ، جس میں آفتاب نے انتہائی بے رحمی سے شردھا کا نہ صرف قتل کیا بلکہ اس کے جسم کے درجنوں ٹکڑے بھی کرڈالے۔ مسلم دشمنی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اس معاملہ میں بھی کہاں چپ رہنے والے تھے۔ مسلم دشمنی کا اظہار کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نفرت پر مبنی تحریر کے ساتھ کارٹون کا بھی سہارا لیا گیا اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ’ کریٹلی میڈیا‘نے کیاہے۔ سوشل میڈیا کے ایک صارف کے ذریعہ تیار کردہ ’کریٹلی‘ ایک ایسا پلیٹ فارم پر جو مسلم دشمنی کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔آفتاب معاملہ میں سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) نے کریٹلی اور ٹویٹر کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے اسلام مخالف مواد کی مسلسل اطلاع دی جس میں ٹویٹر نے خود بھی تسلیم کیا یہ نفرت انگیز مواود ہے جو قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس کی جانب سے متعدد بار اس مواد کی اطلاع دینے کے بعد ٹوئٹر نے کریٹلی میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کر دیا ہے جو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ مسلسل نفرت پھیلانے والا اسلام مخالف مواد پوسٹ کر رہا تھا۔گزشتہ 2 سالوں میں سٹیزنس فار پیس نے 200 سے زیادہ درخواستیں قومی کمیشن برائے اقلیت (این سی ایم)، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آرسی)، نیشنل براڈ کاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے)، نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ ٹرائب (این سی ایس ٹی) کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو)، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسی تنظیموں کے سامنے پیش کی ہیں۔ٹویٹر نے کہا کہ اس نے کریٹلیمیڈیا کو نفرت انگیز طرز عمل کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا اور اگر اکاؤنٹ دوبارہ مکمل رسائی چاہتا ہے توہم رپورٹ شدہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دےں گے۔
کریٹلی میڈیا نے دہلی کے مہرولی میںحالیہ دنوں پیش آئے حادثے پر بھی اسلاموفوبیا کابخار دکھایا اور اپنے اکاؤنٹ پر توہین آمیز پوسٹ شیئر کیا۔ اس حادثے میں آفتاب نامی ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ شردھا کو بے دردی سے قتل کردیا ہے اور یہ فی الحال میڈیا پر بہت تیزی سے چل رہا ہے۔ سخت گیر اور اسلام مخالف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کریٹلی نے اس معاملہ میں بدنام زمانہ”لو جہاد“ کے زاویے سے افسوسناک مواد پوسٹ کیا جو ہر بار جب بھی ہندو مسلم تعلقات کے بارے میں اس طرح کے دائیں بازو کے اکاؤنٹس کی خبروں میں سامنے آتے ہیں۔ ٹویٹر پر کریٹلی کا اکاؤنٹ سی جے پی کی انتھک کوششوں اور سوشل میڈیا پر اس کی نفرت انگیز تقریروں کےخلاف مسلسل جدوجہد کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے، تاہم وہ انسٹاگرام اور فیس بک سمیت اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ ایسی نفرت پھیلاتے رہتے ہیں۔
2021 میں’آلٹ نیوز‘نے کریٹلیکے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اسے ایک ویب سائٹ قرار دیا گیا تھا جو نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کو سچ کے بھرم میں ’نیوز آؤٹ لیٹس‘کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ویب سائٹ ٹیکساس میں قائم Inc Meadia Waiable کی ملکیت ہے اور یہ امریکہ میں ہندوستانیوں کے ذریعہ چلائی جانے والی ایک کمپنی ہے۔ آلٹ نیوز نے پایا کہ یہ ویب سائٹ مئی 2020 میں وجود میں آئی۔ اس کی بڑھتی مقبولیت کے پیچھے اہم لوگوں میں سے ایک بی جے پی لیڈر کپل مشرا ہیں جو باقاعدگی سے اس پلیٹ فارم کو بڑھاوا دیتے ہیں۔کریٹلی ایک سوشل میڈیا صارف کا تیار کردہ پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی اکاؤنٹ بنا سکتا ہے اور ’ماڈریٹرز‘ سے شائع ہونے کی درخواست کر سکتا ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ غیر نمایاں تعاون کرنےوالے، اسی طرح مسلم کمیونٹی اور بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والے افراد کےلئے نفرت اور وزیر اعظم مودی کے تئیں عقیدت کے ساتھ منسلک ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist