• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ممبئی: اڈانی کے ذریعے دھاراوی کے ڈیولپمنٹ سے 10 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 5, 2024
0 0
A A
ممبئی: اڈانی کے ذریعے دھاراوی کے ڈیولپمنٹ سے 10 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی:  /سماج نیوز سروس ۔ایشیا کی سب سے بڑی چھوپڑپٹی کہی جانے والی دھاراوی کے اڈانی کے ذریعے ڈیولپمنٹ کرنے کی مخالفت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے اور اب یہ 10 لاکھ لوگوں کی بے روزگاری سے بھی جڑ گیا ہے۔ اس سے قبل یہاں کے لوگ اس بات پر احتجاج کررہے تھے کہ کوئی بھی شخص دھاراوی چھوڑ کر باہر نہیں جائے گا، لیکن اب اس بات پر بھی احتجاج شروع ہو گیا ہے کہ اس ڈیولپمنٹ سے 10 لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، کیونکہ اڈانی کے ڈیولپمنٹ پروگرام میں یہاں کے چھوٹے کارخانوں و فیکٹریوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اڈانی کے ذریعے دھاراوی کے ڈیولپمنٹ کے اعلان سے ہی دھاراوی کے لوگوں نے اڈانی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ اسی کے تحت یہاں کے لوگوں نے ‘اڈانی ہٹاؤ، دھاراوی بچاؤ نامی ایک تحریک بھی شروع کی ہے جس کے ذریعے وہ دھاراوی کے مختلف مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ دھاراوی کے 90 فٹ روڈ پر اسی پلیٹ فارم کے تحت گزشتہ 8 دنوں سے احتجاجی مہم چل رہی تھی، جس کا اختتام اتوار (3 فروری) کو ایک بڑے جلسۂ عام کی شکل میں ہونا تھا لیکن پولیس کی جانب سے جلسۂ عام کی اجازت دیئے جانے سے انکار کر دیا گیا۔اخبارات میں شائع خبر کے مطابق اس جلسۂ عام میں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دھاراوی کی مقامی ایم ایل اے ورشا گائیکواڑ شریک ہونے والی تھیں لیکن مصروفیت کی وجہ سے ان کی شرکت یقینی نہیں ہو پا رہی تھی، اس لیے بھی جلسہ عام کو ملتوی کر دیا گیا۔ منتظمین نے جلسۂ عام کے انعقاد کے لیے بہت جلد آئندہ کی تاریخ طے کرنے اعلان کیا ہے۔ خبروں کے مطابق پولیس کی جانب سے جلسۂ عام کے لیے گولڈ فیلڈ کے سامنے سائن باندرہ لنک روڈ پر اجازت دی جا رہی تھی لیکن منتظمین نے اسے نا منظور کر دیا۔اڈانی کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا ہے دھاراوی میں بڑے پیمانے پر چھوٹے کارخانے ہیں جن میں 10 لاکھ سے زائد لوگ کام کرتے ہیں۔ ان میں گارمینٹ، چمڑے، پلاسٹک وغیرہ کے کارخانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان کارخانوں سے 10 لاکھ سے زائد لوگ جڑے ہوئے ہیں جن کی روزی روٹی انہی پر منحصر ہے۔ مگر اڈانی کے ڈیولپمنٹ پلان میں یہاں کے ان چھوٹے موٹے کارخانوں و کمرشیل یونٹس کے لیے کوئی جگہ مختحص نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں میں زبردست تشویش ہے اور اس کے خلاف لوگ 8 دنوں تک مسلسل احتجاج کرتے رہے۔اس سے قبل یہاں کے رہائشی لوگ اس بات پر احتجاج کر رہے تھے کہ کوئی بھی شخص یہاں سے باہر نہیں جائے گا۔ اس ضمن میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ اڈانی نے دیولپمنٹ کی صورت میں یہاں کے ان لوگوں کو دھاراوی سے دور ملنڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے رہائشی دستاویزات مکمل نہیں ہونگے یا انتظامیہ کے ذریعے جنہیں نا اہل کر دیا جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ چونکہ ہم یہاں برسہا برس رہ رہے ہیں اس لیے ہم میں سے کوئی بھی شخص ملنڈ نہیں جائے گا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ‘اڈانی ہٹاو، دھاراوی بچاؤ’ کی یہ مہم دن بہ دن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اس میں اہلِ دھاراوی کے مختلف خدشات جگہ پاتے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist