• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

یونانی ڈے 2024 اور ’یونانی طب: ایک زمین، ایک صحت‘ کے عنوان سے قومی کانفرنس

آیوش سکریٹری نے روایتی طبی نظام میں ہندوستان کی عالمی قیادت کو سراہا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 13, 2024
0 0
A A
یونانی ڈے 2024 اور ’یونانی طب: ایک زمین، ایک صحت‘ کے عنوان سے قومی کانفرنس
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج:سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) کے زیر اہتمام یونانی ڈے 2024 اور ’یونانی میڈیسن فار ون ارتھ، ون ہیلتھ‘ (یونانی طب: ایک زمین، ایک صحت) کے عنوان سے اے پی شندے سمپوزیم ہال، این اے ایس سی، پوسا، نئی دہلی، میں منعقد قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں سکریٹری، وزارت آیوش ویدیہ راجیش کوٹیچا نے روایتی طبی نظام میں میں ہندوستان کی عالمی قیادت کو اجاگر کیا اور دلائل پر مبنی سائنسی تحقیقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آیوش کے شعبے میں پچھلے کچھ سالوں میں ہوئی تحقیقات پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں ویدیہ جینت دیوپجاری، چیئرمین، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن، نئی دہلی، پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ، جموں و کشمیر، پروفیسر (ڈاکٹر) نذیر احمد غنائی، وائس چانسلر،ایس کے یو اے ایس ٹی-کشمیر، ڈاکٹر سنچو گلوری سواروپا، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، حیدرآباد، ڈاکٹر ایم اے قاسمی، ایڈوائزر(یونانی)، وزارت آیوش اور ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم سمیت وزارت آیوش کے دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ویدیہ راجیش کوٹیچا نے لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے میں طب یونانی کےاہم کردار کو اجاگر کرنے میں یونانی ڈے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یونانی ڈے 2024 کے مرکزی موضوع "طب یونانی: ایک زمین ایک صحت” پر روشنی ڈالی، اور دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ ذمہ داری اور عالمی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں طب یونانی اور دیگر روایتی طبی نظاموں کے مجموعی نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے ان کو باہم مربوط کرنے اور فروغ دینے کے لیے ہندوستانی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت انگیز حمایت اور رہنمائی میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے، تحقیقی تعاون، برآمدات کو فروغ دینے کے طریقہ کار، تعلیمی اصلاحات، اور ہندوستان کے روایتی طبی نظام کی عالمی توسیع میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطبے میں، ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، نے عظیم مجاہد آزادی اور ہندوستان میں طب یونانی میں سائنسی تحقیق کے بانی حکیم اجمل خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ڈے ایک بہت خاص موقع ہے جب ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ طب یونانی عوام کی تکالیف کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔افتتاحی تقریب کا اختتام ڈاکٹر ایم اے قاسمی، ایڈوائزر(یونانی)، وزارت آیوش کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر سی سی آر یو ایم کی مختلف مطبوعہ اور ڈیجیٹل کتابوں، یونانی مرکب دواؤں پر مبنی ایک موبائل ایپ، اور ایک دستاویزی فلم کی رونمائی ہوئی۔ اس کے علاوہ سی سی آر یو ایم کے چار تحقیقی اداروں کو این اے بی ایچ اور این اے بی ایل سرٹیفکیٹس دیے گئے، اور سی سی آر یو ایم، نئی دہلی اور سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی، حیدرآباد کے درمیان باہمی تعاوں کے لیے ایک میمورنڈم کا تبادلہ ہوا۔پروفیسر (ڈاکٹر) اتل گوئل، ڈائرکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر ایم اے قاسمی، ایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش، پروفیسر عاصم علی خان، چیئرمین، سائنٹیفک ایڈوائزری کمیٹی، سی سی آر یو ایم، پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جموں و کشمیر، پروفیسر کنور محمد یوسف امین، علی گڑھ، ڈاکٹر سنچو گلوری سواروپا، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، حیدرآباد اور ڈاکٹر رنجنا اگروال، ڈائرکٹر، سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ، نئی دہلی، نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔تکنیکی اجلاسوں کے دوران ہیلتھ سائنسز کے ماہرین اور دانش وروں نے کانفرنس کے مرکزی خیال کے مختلف پہلوؤں پر اپنے علم، تجربات اور مہارت کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں یونانی طب اور متعلقہ طبی سائنسوں کے فروغ سے وابستہ تعلیمی، تحقیقی اور صنعتی اداروں کے ذمہ داروں اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    فروری 5, 2026
    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی  صوبے

    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی صوبے

    فروری 5, 2026
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist