• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

کلیلۃ البنات المسلمات انتري بازار کا سالانہ انجمن اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 16, 2024
0 0
A A
کلیلۃ البنات المسلمات انتري بازار کا سالانہ انجمن اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

سدھارتھ نگر ، پریس ریلیز،ہماراسماج: کلیلۃ البنات المسلمات انتري بازار کا سالانہ انجمن کل بروز بدھ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اس انجمن کی صدارت کلیۃ البنات المسلمات انتري بازار کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد السمیع سلفی صاحب نے کی اور نظامت کا فریضہ مولانا جمشید عالم سلفی صاحب نے انجام دیا.اس انجمن کا افتتاح کلیہ کی طالبہ عزیرہ منیزہ عفاف جمشید عالم کی سحر آفریں تلاوت سے ہوااور پھر حمد باری تعالیٰ کلیہ کی ہی طالبہ عزیزہ آصفہ شمیم احمد نے پیش کیا اور عزیرہ سعدیہ نعیم الرحمن نے شاندار نعت پیش کی تلاوت اور حمد و نعت کے بعد سب سے پہلے ڈاکٹر بدر الدین ریاضی صاحب کا خصوصی خطاب ہوا جس میں انہوں نے تعلیم نسواں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ معاشرے میں تعلیم اور تربیت یافتہ عورت کا کردار انتہائی اہم ہے، کیوں کہ بے علم اور جاہل عورت معاشرے کی پسماندگی اور ابتری کا باعث بنتی ہے۔ جاہل عورتوں کو نہ کفر وشرک کی کچھ تمیز ہے، نہ دین و ایمان سے کچھ واقفیت۔ اللہ اور رسول کے مرتبہ و مقام سے ناواقف بعض اوقات شانِ خداوندی میں بڑی گستاخی و بے ادبی سے گلے شکوے کرتی رہتی ہیں۔ اسی طرح شانِ پیغمبری میں بڑی بے باکی سے زبان طعن دراز کرتی ہیں۔ احکامِ شرعیہ کی حکمت اور افادیت سے واقف نہ ہونے کی بنا پر اُلٹی سیدھی باتیں کرتی ہیں، اس کے برعکس ہر طرح کے فیشن، بے حجابی و عریانی اور فضول رسم و رواج کے پیچھے بھاگتی ہیں، اولاد و شوہر کے بارے میں طرح طرح کے منتر جھاڑ پھونک اور کالے علم میں ملوث ہوتی رہتی ہیں۔ شوہروں کی کمائی اسی طرح کے غلط اور باطل کاموں میں ضائع کردیتی اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ بچیوں کو دینی تعلیم و تربیت وابستہ کریں۔ اس کے بعد جامعہ سراج العلوم کے مؤقر استاد مولانا شفیع اللہ مدنی صاحب امیر جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ نے پرمغز خطاب فرمایا انھوں نے کہا کہ اگر انسانی دنیا پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ انسانی حیوانیت کہاں تک پہنچ چکی ہے، عورتوں میں بے حیائی اور بے پردگی دن بدن حیوانیت کے منازل طے کرتے ہوئے عروج وارتقاء پر گامزن ہے، مغربی تہذیب نے انسانیت کو حیوانیت کے سانچے میں ڈھال کر مکمل درندہ صفت انسان بنا دیا ہے اور اس تہذیب کے متوالے آنکھ بند کرکے اس کے پیچھے پیچھے چل دییے اور آج سماج میں اسی کو شریف اور مہذب سمجھا جاتا ہے جو سر سے پیر تک مغربیت میں ڈھلا ہوا ہو، وضع قطع، عادات و اطوار، رہن سہن غرض زندگی کے تمام نشیب وفراز میں جو جتنا مغربی تہذیب کا نقال ہوگا وہ اتنا ہی مہذب شمار ہوگا۔ اس کے بعد ناظم کلیہ نے مختصر اور جامع استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کلیہ قوم کی امانت ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس کلیہ کو بام عروج تک پہنچائیں۔ اس کے بعد بچیوں کا تقریری سلسلہ شروع ہوا کلیہ کی تمام طالبات نے اپنے مخصوص انداز میں لب کشائی کی اور مختلف اقسام کے نصیحت آمیز مکالمے پیس کئے۔ کلیۃ البنات المسلمات کے اس سالانہ انجمن کے معاونین و محسنین کی ایک لمبی فہرست مدرسے پر حاضر رہی، جس میں کلیہ کے استاد مولانا عبدالغنی صاحب، مولانا عبدالحئی صاحب، مولانا عبد الحفیظ صاحب اور ان کے علاوہ مولانا عبد الوحید صاحب فرحان صاحب، علیم صاحب، حافظ عثمان صاحب عبد الخبیر صاحب، زبیر احمد صاحب، نسیم صاحب اور فضل الرحمان صاحب وغیرھم موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    فروری 5, 2026
    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی  صوبے

    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی صوبے

    فروری 5, 2026
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist