نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج:موج پور میںآل انڈیا مسلم تیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تلی سماج کے سیکڑوں ذمہ داران نے بطور خاص شرکت کی اوتیلی برادری سے غیر شرعی رسم و رواج ، فضول خرچی روکنے اور تعلیم عام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر ذمہ داران کے تبادلہ خیال اور متفقہ فیصلہ سے جعفر آباد کی گلی نمبر 48میں رہنے والے معروف سماجی کارکن شیر خان ملک کو صوبہ دہلی کا صدر نامزد کیا گیا ہے جن سے تیلی برادری کے ذمہ دران نے امید کی ہے کہ شیر خان کی سرگرمی سے تیلی برادری سے برائیوں کا خاتمہ ہوگا اور ایک باوقار تعلیم یافتہ معاشرہ کی تشکیل عمل میں آئے گی ۔اس موقع پر شیر خان ملک نے کہا کہ جن توقعات سے تیلی سماج صوبہ دہلی کا صدر نامزد کیا ہے ان توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہو ں گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ برداری میں تعلیمی بیداری، آپسی بھائی چارہ ،اتحاد اور یک جہتی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی تاکہ برادری کے ذمہ داروں کی توقعات پر ہرممکن کھرااتر سکوں۔شفیع دہلوی ،محمد سلیم ملک ، حسن احمد ملک،گلزار احمد ملک، اقبال ملک ، رفیع ملک ، نثار احمد ملک اور شمیم ملک نے بھی اپنے اظہار خیال میں صوبہ دہلی تیلی سماج کے نونامزدصدر شیر خان ملک کو مبارک باد پیش کی ہے ۔












