• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سنت شرومنی آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج کو وزیراعظم نریندر مودی کا خراج عقیدت

نریندر مودی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 21, 2024
0 0
A A
وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں وکشمیر، کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست
Share on FacebookShare on Twitter

سنت شرومنی آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج جی نے سمادھی لے لی ہے اور ہم سب کو افسردہ چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی زندگی روحانی عظمت سے مالا مال ایکوسیع دور پر محیط ہے، جس میںزبردست حکمت، بے پناہ ہمدردی اور انسانیت کی ترقی کے لیے ایکپختہ عزم موجود ہے۔ مجھے متعدد مواقع پر ان کا آشرواد حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ اسی لئے مجھے، بے انتہا نقصان کا احساس ہوا ہے، جو ایک رہنمائیکرنے والی روشنی کو کھودینے کے مترادف ہے، جس نے مجھ سمیت بے شمار لوگوں کے لیےراہ کو روشن کیا ہے۔ ان کی گرمجوشی، پیار اور آشیرواد صرف خیر سگالی کے لئے ہی نہیں تھیں، بلکہ روحانی توانائی کیزبردست منتقلی تھی جو ان تمام خوش نصیبوں کو بااختیاربناتی تھی اور تحریک دیتی تھی، جو ان سے رابطے میں آئے تھے۔پوجیہ آچاریہ جی کو ہمشہ حکمت، ہمدردی اور خدمت کی تریوینی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک سچے تپسوی تھے، جن کی زندگی بھگوان مہاویر کے نظریات کی مظہر تھی۔ ان کی زندگی نے جین مت کے بنیادی اصولوں کی مثال پیش کی، ان کے نظریات کو اپنے اعمال اور تعلیمات کے ذریعےحقیقی طور پر پیش کیا۔ تمام جانداروں کے تئیں ان کیفکر،زندگی کے لیےجین مت کیزبردست احترام کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے سچائیپر عمل پیرا ہوکر اپنی پوری زندگی گزاری،جس سے اپنی سوچ، قول اور عمل میں ایمانداری پر زور دینے کی جینازم کی عکاسیہوتی ہے۔ انہوں نے انتہائی سادہ طرز زندگی گزاری۔ یہ ان جیسی قدآور شخصیات کی وجہ ہی ہے، جس سے پوری دنیا جینازم اور بھگوان مہاویر کی زندگی سے اب بھی متاثر ہوتی ہے۔ جین برادریکے لیے ان کی شخصیت انتہائی قد آور تھی لیکن ان کا اثر و رسوخ صرف ایک برادری تک ہی محدود نہیں تھا۔ تمام عقائد، خطوں اور ثقافتوں کے لوگ ان کے پاس آتے تھےاور انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں میں روحانی بیداریپیدا کرنے کے لیے انتھککوششیں کیں۔تعلیمایک ایسا موضوع تھا، جوان کے دل کے بہت قریب تھا۔ ودیادھر (ان کا بچپن کا نام) سے ودیاساگر تک کا ان کا سفر علم کے حصول اور اس کی ترویج کے لیےان کے پختہ عزم اور گہری وابستگی میںشامل تھا۔ ان کا پختہ یقین تھا کہ تعلیم ایک منصفانہ اور روشن خیال معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے علم کو،افراد کو بااختیار بنانے اور ایک با مقصد اور تعاون پر مبنی زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے ایک وسیلے کےطور پر فروغ دیا۔ ان کی تعلیمات نے خود مطالعہ کرنے اور خود آگاہیحاصل کرنے کو حقیقی حکمت کا راستہ قرار دیااوراپنے پیروکاروں کو زندگی بھر سیکھنے اور روحانی فروغ کے لئے کوشاں رہنے پر زور دیا۔اس کے ساتھ ہی، سنت شرومنی آچاریہ ودیاساگر جی مہاراج جی چاہتے تھے کہ ہمارے نوجوان ایسی تعلیم حاصل کریں، جس کی جڑیں ہماری ثقافتی اقدار میںپیوست ہوں۔ وہ اکثر کہاکرتے تھے کہ ماضی کی تعلیمات سے بھٹک جانے کی وجہ سے ہی ہم پانی کیقلت جیسے کلیدی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ایک جامع تعلیم وہ ہے، جو مہارت اور اختراع پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے لسانی تنوع پر بے حد فخر کیا اور نوجوانوں کو ہندوستانی زبانیں سیکھنے کی ترغیب دی۔پوجیہ آچاریہ جی نے بذات خود سنسکرت، پراکرت اور ہندی میں بڑے پیمانے پر لکھاہے۔ ایک سنت کے طور پر وہ جن بلندیوں پر پہنچے، اور بنیادی سطح پر وہ کس قدر مضبوط تھے، یہ ان کی مشہور تصنیف ‘مک متی’ میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ انہوں نے اپنی تصنیفات کے ذریعے مظلوموں کو آواز فراہم کی۔حفظان صحت کے شعبے میں بھی، پوجیہ آچاریہ جی کا تعاون زبردست تبدیلیپیدا کرنے والاتھا۔ انہوں نے متعدد کوششیں کیں ، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں یہ خدمات دستیاب نہیں تھیں۔ حفظان صحت کے تئیں ان کا نقطہ نظرجامع اور جسمانی تندرستی کے ساتھ ساتھ روحانی تندرستی کو مربوط کرنے والا تھا،جس سے کسی بھی شخص کی تمام ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔میں خاص طور پر آنے والی نسلوں سے سنت شرومنی آچاریہ شری ودیاساگر جی مہاراج جی کی قوم کی تعمیر کے لئے اُن کے عزم کے بارے میںجامع مطالعہ کرنے پر زور دیتا ہوں۔انہوں نے لوگوں کو ہمیشہہرقسم کے تعصب سے اوپر اٹھنے اور قومی مفاد پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔ وہ ووٹ دینے کے سب سے مضبوط حامیوں میں سے ایک تھے، کیونکہ وہ اسے جمہوری عمل میں اپنی شرکت کے اظہار کے طور پر دیکھتے تھے۔ انہوں نے صحت مند اور صاف ستھری سیاست کی وکالت کی،یہاں تک کہ وہ یہ کہتے تھے کہ پالیسی سازی لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں ہونی چاہئے، خود کے مفادکے لئے نہیں (لوک نیتی، لوک سنگرہ کے بارے میں ہے ، لوبھ سنگرہ کے بارے میںنہیں)۔ان کا ماننا تھا کہ ایک مضبوط قوم کیتعمیر، اس کے شہریوںکی اپنے فرائض— اپنے تئیں ، اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کے تئیں فرائض کے عہد کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو دیانتداری، ایمانداری اور خود انحصاری جیسی خوبیاں پیدا کرنے کی ترغیب دی، جسے وہ ایک انصاف پسند، ہمدرد، اور فروغ پزیر معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری سمجھتے تھے۔ فرائض کی ادائیگی پر یہ زور بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہم وِکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں۔ایک ایسے دور میں، جہاں پوری دنیا میں ماحولیاتی انحطاط جاری ہے، پوجیہ آچاریہ جی نے ایک ایسے طرز زندگی پر زور دیا، جس سے فطرت کو پہنچنے والا نقصان کم سے کم ہوسکے۔ اسی طرح، انہوں نے ہماری معیشت میں زراعت کے اہم کردار کا مشاہدہ کیا اور زراعت کو جدید اور پائیدار بنانے پر بھی زور دیا۔ جیل کے قیدیوں کی اصلاح کے لیےبھی ان کا کام قابل ذکر ہے۔ہماری سرزمین کی خوبصورتییہ ہے کہ ہزاروں سالوں سے ہماری مٹی نے ایسے عظیم لوگ پیدا کیے، جنہوں نے دوسروں کو روشنی دکھائی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنایا۔ پوجیہ آچاریہ جی سنتوں اور سماجی مصلحین کے اس مثالی سلسلے میں ایک عظیم شخصیت کے طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا، وہ صرف حال کے لیے نہیں،بلکہ مستقبل کے لیے بھی کیا۔ پچھلے سال نومبر میں، مجھے چھتیس گڑھ کے ڈونگر گڑھ میں چندر گیری جین مندر جانے کا موقع ملا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ دورہ پوجیہ آچاریہ جی سے میری آخری ملاقات ہوگی۔ وہ لمحات بہت خاص تھے۔ انہوں نے مجھ سے دیر تک بات کی، قوم کی خدمت میں میری کوششوں کے لیے مجھے آشیرواد دیا۔ انہوں نے ، جس سمت ہمارا ملک چل رہا ہے، اور جس طرح دنیا میں بھارت احترام حاصل کر رہا ہے، اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ وہ اپنے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت پُرجوش تھے۔ اس وقت اور ہمیشہ، ان کیمحبت بھری نظریں اور پرسکون مسکراہٹ، امن اور مقصد کا احساس پیدا کرنے کے لیے کافی تھیں۔ ان کاآشیرواد، جو ہمارے اندر اور ارد گرد روحانیت کی موجودگی کییاد دہانی کراتا ہے، روح پر ورسکون کی طرح محسوس ہوا۔سنت شرومنی آچاریہ شری 108 ودیاساگر جی مہاراج جی کے خلاء کو، ان تمام لوگوں نے، جو انہیں جانتے تھے،اور ان کی تعلیمات اور ان کی زندگی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے، بہت گہرائیسےمحسوس کیا ہے۔ البتہ وہ ان تمام لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں زندہ ہیں، جنہیںانہوں نے متاثر کیاہے۔ ان کییاد کا احترام کرتے ہوئے، ہم ان اقدار کواپنانے کا عہد کرتے ہیں، جن پر انہوں نے ہمیشہ زور دیا۔ اس طرح ہم نہ صرف ایک عظیم روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بلکہ اپنے ملک اور اپنے عوام کے لیے ان کے مشن کو بھی آگے بڑھاتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist