• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سیکولرزم کے محافظ نتیش کمار

محمد رفیع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 25, 2024
0 0
A A
بہار کابینہ میٹنگ میں تاریخ ساز فیصلے
Share on FacebookShare on Twitter

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن ہے اس کا، وہ مذہب کا خدا ہے
موضوع کو سمجھ کر گفتگو کرنا سودمند ثابت ہوتا ہے اور مقصد کو حاصل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ سیکولرزم ایک بہت ہی جامع لفظ ہے، معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ بہت عمدہ ہے۔ سیکولرازم کی بنیاد یہ ہے کہ انسانی معاملات کو غیر جانبدارانہ انداز سے دیکھا جائے یعنی کسی بھی امر سے متعلق فیصلہ کسی بھی مذہبی تناظر میں نہ ہو۔ سیکولرزم کی عمومی تعریف یہ ہے کہ مذہب اور ریاست کے شہری امور علیحدہ رہیں یعنی ریاست کے فیصلے کی بنیاد مذہب کی بنیاد پر نہ ہو۔ اسی اعتبار سے سیکولر معاشرے میں کسی بھی سرکاری یا عوامی مقام پر کوئی ایسا نشان نہیں رکھا جائے، جو کسی مخصوص مذہب کی نشان دہی کرے۔ سیکولرزم کا فلسفہ یہ ہے کہ اخلاقیات کے لئے اصول مذہب کی بجائے تجربات، مشاہدات اور موجود چیزوں کے اعتبار سے قائم کئے جائیں۔ یعنی مذہب کسی فرد کا ذاتی معاملہ ہو، معاشرے کا نہیں، نہ ہی ریاست کا۔ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کے کاموں کا جائزہ انہیں ضوابط و اصولوں پر رکھ کر کی جانی چاہئے۔ نتیش کمار کے متعلق بہار کے عوام و خواص کا جو نظریہ ہے وہ ان سے بہت حد تک میل کھاتے ہیں جو ملک کے دانشوران طبقہ کے خیالات ہیں۔ یعنی ابھی تک ان کا جو ریکارڈ رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت میں حصہ داری کے معاملہ پر پردہ ڈال دیں تو باقی معاملات میں اقلیتوں کے سلسلے میں ان کا رویہ بہتر رہا ہے، اس سے ان کے سیکولرزم کے محافظ ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔
آپسی اتحاد، آپسی رواداری و ریاست میں پوری طرح امن و سکون کا ماحول قائم رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہندووادی و سیکولر دونوں طرح کے رہنماؤں کے ساتھ کام کیا ہے، اقلیتوں کے معاملے میں انہوں نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر انہوں نے کام کیا۔ اردو کے فروغ کا معاملہ ہو، اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کا معاملہ ہو، ان تمام موضوعات پر انہوں نے حساسیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ اردو مترجم، اردو، فارسی و عربی زبان کے اساتذہ کی بحالی، اقلیت مسلمانوں کے لئے اقلیتی ہاسٹل، بلڈنگ، لائیبریری و اقلیتی تعلیمی ادارے کا قیام کیا ہے۔ اردو زبان کے متعلق جناب نتیش کمار نے میڈیا کے سامنے وضاحت کیا کہ اردو کی تعلیم غیر اردو والوں کو بھی دی جائے۔ انہوں نے سرکاری عمارتوں پر، سرکاری دعوت نامہ و گزٹ وغیرہ میں ہندی کے ساتھ ساتھ اردو کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی کے اشارے پر ہی چیف سیکریٹری بہار جناب عامر سبحانی نے مکتوب کے ذریعہ تمام اداروں کے چیف کو ہدایت دی کہ وہ اردو زبان کا استعمال ہندی کے ساتھ کریں۔ اردو کے فروغ کے لئے جناب امتیاز احمد کریمی نے تمام اضلاع میں فروغ اردو سیمینار و ورکشاپ کرانے کے لئے اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر رہتے ہوئے نہ صرف اجازت دی تھی بلکہ فنڈ کا بھی انتظام کرایا تھا جو آج بھی جاری و ساری ہے۔ جناب کریمی نے ہی اردو مترجم کی بڑی بحالی کا مسودہ دیا تھا جس سے اقلیتی نوجوان لڑکے و لڑکیاں بڑی تعداد میں سرکاری نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مدرسہ کی تعلیم کو بھی بہتر کرنے اور اسے معاش سے جوڑنے کی سمت میں بڑا کام ہوا ہے۔ سابق چیئرمین جناب عبدالقیوم انصاری نے بڑی کوششیں کی ہیں اور مدارس کی روایتی تعلیمی نظام میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ فوقانیہ کے بعد مولوی میں اب طالب علم چار اسٹریم یعنی آرٹس ، سائنس، کامرس و اسلامیات کے شعبہ میں سے جس میں چاہیں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرز پر پہلی مرتبہ سابق چیئرمین و موجودہ سیکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری و چیئرمین جناب سلیم پرویز نے مولوی کی امتحان شفافیت کے ساتھ کرانے میں کامیاب ہوئے۔
جہاں تک سوال اقلیتی اداروں کا ہے تو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ، اقلیتی کمیشن بہار و گورنمنٹ اردو لائبریری کی نئی کمیٹیاں تشکیل پا چکی ہیں، اردو ڈائریکٹوریٹ ، محکمۂ کابینہ سکریٹریٹ، حکومت بہار، پٹنہ کو جناب محمد عمران صاحب کی شکل میں ڈایریکٹر مل چکا ہے لیکن اردو کے فروغ کو رفتار دینے والی تنظیمیں بہار اردو اکیڈمی و اردو مشاورت کمیٹی بہار کی کمیٹیاں طویل عرصہ سے خالی ہیں جسے پر کرنے کے لئے ہمارے ملی رہنما جو وزیر اعلی کے دربار کے نورتن کی شکل میں ہیں، انہیں مثبت طریقے سے کوشش کرنی چاہئے اور وزیر اعلی بہار کا دھیان اس جانب بھی مبذول کرانا چاہئے تاکہ وہ منصفانہ طریقے سے اس سمت پہل کر سکیں۔ اس مضمون کے ذریعہ سے میں دانشوران، قومی، ملی و سیاسی رہنماؤں کا اس جانب بھی دھیان مبذول کرانا چاہوں گا کہ وہ ذاتی طور پر بھی اردو کے فروغ کی فکر کریں اور حکومت تک یہ بات بھی پہنچائیں کہ اردو کے فروغ کے لئے سرکاری سطح سے کوششیں تو ہو رہی ہیں لیکن زمین پر اس کا اثر بہت کم دکھ رہا ہے۔ آفس میں، اسکول و کالج میں، گلی محلہ و چوراہوں پر لگنے والے نئے نیم پلیٹ وسائن بورڈز سے اردو غائب ہے۔ سرکاری طور پر جو حکم نامہ نکلے اس کی نگرانی ضروری ہے نہیں تو ہم یوں ہی چلاتے رہ جائیں گے اور اپنی ہی روایت کو برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔
وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کے کاموں کا جائزہ لینے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ وہ اقلیتی امور کے حمایتی ہیں لیکن میں یہ بھی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کے بہار شریف کے قدیم و تاریخی مدرسہ عزیزیہ کو ہندو وادی تنظیموں نے نتیش جی کی حکومت میں ہی نظر آتش کیا تھا، ہاں بات بھی سچ ہے کہ تب حکومت میں جد یو کے ساتھ راجد تھی یعنی حکومت این ڈی اے کی نہیں تھی بلکہ عظیم اتحاد کی تھی۔ نتیش کمار نے مدرسہ کے تعمیر نو و قدیم و شاندار لائبریری کے وقار کو قائم کرنے کے لئے بھی بہتر کوششیں کی ہیں۔ نتیش کمار کے متعلق عام مسلمانوں میں بھی خیالات پایا جاتا ہے کہ وہ بھاجپا کے اتحاد میں ہو کر بھی سیکولرزم کے علمبردار ہیں، بہار مضبوط ہاتھ میں ہے، بہار محفوظ ہے۔ لیکن نتیش جی کے پھر سے پالا بدلنے اور ان کے گھر واپسی کے پہلے سے ملک کے جو حالات ہیں، ہندوتوا جس عروج پر ہے اور سرسوتی پوجا کے موقع پر دربھنگہ و بھاگل پور میں پرتشدد بھیڑ نے مسلمانوں، مسلم گھروں، دکانوں و مساجد پر جس طرح پتھراؤ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعلی بہار نتیش کمار کے سامنے بڑا چیلینج ہے، ایسی حالت میں ان کا سیکولرزم داؤ پر ہے، اپنی شاخ بچانے میں وہ کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں یہ مستقبل کی بات ہے۔ اس درمیان ایک بڑی خبر مدرسہ بورڈ کے تعلق سے آرہی ہے۔ ظاہر ہے حکومت بدلنے پر بورڈ و کمیٹی تحلیل کر دی جاتی ہے۔ بہار میں انڈیا کی حکومت تھی اور اب این ڈی کی سرکار ہے اس لئے بورڈ و کمیٹیوں میں جو پرانے حلیف جماعتوں کے لوگ ہیں انہیں باہر کرنے کے لئے مدت پوری ہونے سے قبل ہی کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، خیر اس سیاست سے میرا دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے میرا واسطہ ہے کیونکہ آج جو مسلمان سرکاری ملازمین ہیں ان میں 70 سے 80 فیصدی مدرسہ بورڈ کے سند یافتہ ہیں۔ وجئے کمار چودھری جو وزیر تعلیم ہیں، بڑے قابل اور صاف گو ہیں، اسمبلی میں ان کی تقریر بہت ہی شاندار ہوتی ہے، وہ کبھی کبھی اقلیتی مسائل پر بھی اچھی اچھی، چکنی چپڑی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے سابقہ وزارت تعلیم کے دور میں اردو کی لازمیت کو جو ضرر پہنچایا گیا وہ معاملہ آج تک ٹھنڈے بستے میں ہے، دوسری جانب مدرسہ بورڈ کے لئے جو نئے ضابطے نافذ کئے گئے تھے اس سے ہمارے مدارس اور اس کا نظام بے راہروی کا شکار ہو گیا ہے۔ ایک بار پھر سے وجئے کمار چودھری وزیر تعلیم ہیں تو خبر مل رہی ہے کہ حکومت دستور میں ترمیم کرنے کی خواہاں ہے اور مدرسہ بورڈ کی شباہت بگڑنے والی ہے۔ اب یہ وقت کے ہاتھوں ہے کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی صورت کیسی ہوگی، اس کی آبرو بچے گی یا اس کی حالت آسام جیسی ہوگی کہ اتر پردیش جیسی۔
آپ کا کردار ہی آپ کی پہچان ہے
ورنہ ایک نام کہ لاکھوں انسان ہیں

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist