نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:پارلیمانی انتخاب کے مد نظر بی جے پی کی کی جانب سے دہلی کے مختلف محلوں میں چائے پر چرچہ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ہفتہ کے روز دہلی کے کونڈلی علاقہ میں بی جے پی کے سینئیر قومی لیڈر وجئے شیکھر گپتا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولنگ ایجنٹوں اور کارکنان کے ساتھ چائے پی اور ان تک نریندر مودی کا نمستے پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نیتا نریندر مودی نے جب یہ کہدیا ہے کہ اب کی بار چارسو پار ہوگا تو ہو کر رہیگا لیکن ہمیں زیادہ پر امید بھی نہیں ہونا اور نہ جوش میں ہوش گنوانا ہے ۔کیونکہ اس کے پہلے باجپائی جی کے سمئے ہم ایک غلطی کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ہم دس برس کے لئے بھارت ماں کی سیوا سے ونچت کر دئے گئے تھے ۔لیکن اس بار اس غلطی کو ہمیں دہرانا نہیں ہے ۔ہم جیت رہے ہیں اور اگلا پردھان منتری بھی مودی جی ہی بنینگے لیکن ہمیں اپنا کام کرتے رہنا ہے ۔ہمیں ایک ایک گھر تک پہنچنا ہے اور ان کو بی جے پی کے کارنامے بھی بتانے ہیں ۔ان کو اگر کسی نے غلط جانکاری دے دی ہے تو اسے بھی ٹھیک کرنا ہے اور ان کو بوتھ تک لاکر ووٹ کاسٹ کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔وجئے شیکھر گپتا جی کے علاوہ ان کے ساتھ آئے دیگر لوگوں نے بھی لوگوں کو خطاب کیا اور پھر یہ قافلہ اگلے پڑاؤ کی طرف بڑھ گیا۔












