نئی دہلی پریس ریلیز،ہماراسماج:عثمان پور تھانہ کے تحت برہم پوری میں واقع ایک پرائیوٹ اسکول کے بچوں میں چاقو چلنے سے ایک بچہ زخم کی تاب نہ لاکر چل بسا وہ آٹھویں جماعت کا طالئب علم ہے۔اس کی عمر14برس ہے اور گلی نمبر 2، برہم پوری کا رہنے والا بتایا گیا ہے جس کے ساتھ اسکول کے بعد سنت روی داس گلی، برہم پوری میں جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اس کے سر، چہرے اور بائیں ہاتھ پر زخموں کے نشان تھے اور سڑک پر بھی کئی جگہ خون کے نشان دیکھے گئے۔ اسے جے پی سی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اسکول کے بعد اس کا کسی لڑکے سے جھگڑا ہوا تھا۔ تھانہ عثمان پور کی پولیس ایف آئی آر نمبر 130؍ 302,IPC کے تحت معاملہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے اور اس معاملہ میں ایک معصوم بچہ جس کی عمر 12 سال، 5 ماہ ہے گرفتار کرلیا ہے وہ گوتم وہارکا رہنے والا ہے اورچھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔












