منہاج احمد
نئی دہلی، سماج نیوز سروس: آج ڈپٹی میٔر آل محمد اقبال نے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے سے قبل رمضان کی تیاری کے لیۓ اپنے وارڈ 76 کے تحت بستی خواجہ میر در ( شکور کی ڈنڈی کا دورہ )کیا اس دورے میں ان کے ساتھ دلی جل بورڈ کے اعلی افسران اور بجلی محکمہ کے افسران و دلی میو نسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسر ان کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں اس دورے کے دوران ڈپٹی میٔر آل محمد اقبال نے حلقہ کے عوام سے ملاقات کی اور ان کی شکایتوں اور پریشانیوں کو جاننے کی بھرپور کوشش کی گلیوں و سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور کوڑا گھر کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس وغیرہ کا جائزہ لیا اور عوام کی ضرورت اور ان کی پریشانیوں و شکایتوں کو سن کر سبھی پریشانیوں اور شکایتوں کو دور کرنے کی وہاں موجود متعلقہ محکمہ کے افسران کو سخت ہدایات دیں اور ڈپٹی میر آل محمد اقبال نے کہا کہ میری پرانی دلی میں ہی سوار وں مہم کے تحت مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے ممبر اسملی حاجی شعیب اقبال کی قیادت میں علاقے کو چمکانے خوبصورت بنانے اور تزیٔین کاری کے لیۓ مسلسل کام جاری ہیں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جلد ہی شروع ہونے والا ہے آج سے میں نے رمضان کی تیاری کے لیۓ علاقے کے دورے کا خصوصی آغاز کیا ہے رمضان کے مہینے میں دلی جل بورڈ کے پانی کی سپلائی سسٹم صحیح کرنے اور خراب پانی کے پائپ کو بدلنے اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا نظام کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیۓ متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت جاری کی ہیں ان علاقوں کے عوام سے بھی ہماری گزارش ہے کہ علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اپنا تعاون دیں جس پر علاقے کے عوام نے اپنا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی اور ڈپٹی میٔر آل محمد اقبال کا عوام نے پرجوش استقبال کیا۔












