• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جون 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہریانہ میں وزیر اعلی تبدیل

بی جے پی کے صدر نایاب سنگھ سینی نے پانچ وزرا کے ساتھ وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 13, 2024
0 0
A A
ہریانہ میں وزیر اعلی تبدیل
Share on FacebookShare on Twitter

ہریانہ اسمبلی کی پوزیشن

ہریانہ اسمبلی کے 90 ارکان میں اکثریتی تعداد – 46
*بی جے پی – 41
*بی جے پی کے ساتھ آزاد – 6
*ہریانہ لوکیت پارٹی – 1 (گوپال کنڈا)
٭جے جے پی کی علیحدگی کے بعد *بی جے پی کی حمایت – 48
JJP-10
*آزاد-1 (بلراج کنڈو)
*انڈین نیشنل لوک دل – 1 (ابھے چوٹالہ)
*کانگریس – 30

 

چنڈی گڑھ/سماج نیوز سروس ۔ہریانہ میں بی جے پی نے ڈرامائی انداز میں قیادت کی تبدیلی کر کے سب کو چونکا دیا ہے ۔ کل ہی این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ہریانہ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے امکانات ہیں۔ اور یہ خبر اس وقت سچ ثابت ہوئی جب پیر کو وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا اور گورنر نے ان کے استعفی کو قبول بھی کر لیا ۔اور پھر کیوں اور کس لئے جیسے سوالات کے جواب کے پہلے ہی ہریانہ بی جے پی کے صدر نایاب سنگھ سینی نے پانچ وزرا کے ساتھ وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لے لیا ۔نایاب سنگھ سینی غیر جاٹ ہیں اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس طرح بی جے پی پارلیمانی انتخاب سے لے کر اسمبلی انتخاب تک کے معاملات کو صاف کر رہی ہے خبر یہ بھی ہے کہ بی جے پی منوہر لعل کھٹر کو پارلیمانی انتخاب لڑانا چاہتی ہے ۔اور اب جے جے پی سے الگ ہو کر بی جے پی ہریانہ میں اس کے دباؤسے پوری طرح آزاد ہو کر تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکتی ہے ۔حالانکہ جے جے پی کو سرکار سے الگ کرنا بی جے پی کے لئے نقصان کا سودا بھی ہو سکتا ہے لیکن اس قسم کا جوکھم اٹھانے کے لئے بی جے پی مشہور ہے ۔خبر کے مطابق یہ سب اسی وجہ سے کیا جارہا ہے تاکہ جے جے پی سے اتحاد ٹوٹ جائے اور نئی کابینہ سے جے جے پی کو پوری طرح الگ کرنے کا اعلان کر کے عوام میں یہ پیغام نشر کیا جائے کہ بی جے پی کا جے جے پی سے کوئی تعلق نہیں ۔اس طرح بی جے پی آزاد امیدواروں کو بھی خوش کرنے کی حکمت عملی اپنا رہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز ہی ہی پی ایم مودی نے کھٹر کی تعریف کی تھی
دوارکا ایکسپریس وے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ کھٹر کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ہریانہ کا دورہ کرتے تھے اور اس وقت چھوٹی سڑکوں کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ منوہر لال جی اور میں بہت پرانے دوست ہیں۔ جب وہ موٹر سائیکل چلاتے تھے تو میں پیچھے بیٹھا کرتا تھا۔ میں روہتک سے نکل کر گروگرام آتا رہتا تھا۔ ہمارا اکثر ہریانہ کا سفر موٹر سائیکلوں پر ہوا کرتا تھا اور مجھے یاد ہے کہ اس وقت ہم موٹر سائیکلوں پر گروگرام آتے تھے، سڑکیں چھوٹی تھیں… بہت پریشانی ہوتی تھی۔ پی ایم مودی نے دوارکا ایکسپریس وے کے لیے عوام کو مبارکباد دی تھی۔دریں اثناریاست میں اس بڑی تبدیلی کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے جب قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں کروکشیتر کے رکن پارلیمنٹ نایاب سینی کو ہریانہ کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا تب بی جے پی ضلع نوح کے تمام عہدیداروں نے کروکشیتر کے ایم پی نایاب سینی کو چیف منسٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔نومنتخب ریاستی صدر سنجے بھاٹیہ اور کابینہ کے وزراء نے مٹھائی اور ڈھول بجا کر جشن منایا اور ضلع صدر بی جے پی نریندر پٹیل نے کہا کہ پوری بھارتیہ جنتا پارٹی نے نایاب سینی کو بطور وزیر اعلیٰ انتخاب پر مٹھائیاں تقسیم کر جشن منایا۔ اور کابینہ کے دیگر وزراء کو بھی مبارکباد دی۔ سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے 9 سالوں میں بہت قابل ستائش کام کیا اور ان کے دور حکومت کو بھی سراہا گیا۔زاہد حسین نے کہا کہ نائب سینی جی بہت ملنسار ہیں، ہر کسی سے عزت کے ساتھ ملتے ہیں، ہنر مند رضاکار، کروکشیتر لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور ریاستی صدر ہیں۔ ان کی قیادت میں ہریانہ مسلسل آگے بڑھے گا۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر جان محمد، ضلع جنرل سکریٹری شری پال شرما، عالم، ضلع سکریٹری ممتا کوشک، مورچہ صدر سریش بگھیل، رمیش، آئی ٹی سربراہ جتن، ندیم سالبا سوشل میڈیا انچارج اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist