• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

فرقہ وارانہ حملے نہ صرف ملک بلکہ سناتن دھرم کو بھی بدنام کر رہے ہیں : محمد ادیب

آئی ایم سی آر کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے گجرات یونیورسٹی ہاسٹل میں نماز کے دوران غیر ملکی طلباء پر حملے کی مذمت کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2024
0 0
A A
فرقہ وارانہ حملے نہ صرف ملک بلکہ سناتن دھرم کو بھی بدنام کر رہے ہیں : محمد ادیب
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، پریس ریلیز،ہماراسماج:انڈین مسلم فار سول رائٹس کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیر ملکی طلباء پر حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ اس طرح کے حملے نہ صرف ملک بلکہ سناتن دھرم کو بھی بد نام کر رہے ہیں۔ میڈیا کو دیے اپنے ایک بیان میں، آئی ایم سی آر کے صدر نے کہا، ” ہفتہ کی رات گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جہاں رمضان المبارک کے مہینے میں نماز کی ادائیگی کر رہے غیر ملکی طلباء کے ایک گروپ پر وحشیانہ حملہ کیا گیا تھا۔جس کے بعد سے ہی غیر ملکی طلباء میں خوف اور ڈر کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 5 طالب علم زخمی جبکہ دو طلباء کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا، یہ غیر ملکی طلباء ہاسٹل کے احاطے میں نماز ادا کر رہے تھے کہ 25-26 افراد پر مشتمل باہری افراد کیمپس میں داخل ہوئے اور طلباء کے ساتھ مار پیٹ اور بدتمیزی کی جس کے بعد پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ موقع واردات پر پولیس وہاں موجود تھی باوجود اس کے اس نے بروقت کارروائی نہیں کی اور مجرموں کو یونیورسٹی کیمپس کے اندر مار پیٹ اور توڑ پھوڑ کرنے کی اجازت دی، محمد ادیب نے کہا کہ پولیس کی اس خاموشی کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ دار افسران کو سزا دی جانی چاہیے، انہوں سوالیہ لہجے میں کہا کہ کیمپس پوائنٹس پر موجود پولیس کی عدم فعالیت نفرت پھیلانے والے اور سماج دشمن عناصر قانون سے کیوں نہیں ڈرتے۔” محمد ادیب نے کہا، یہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے، جہاں غیر ملکی طلباء کو ان کے عقیدے پر عمل کرنے پر حملہ کیا گیا، وہ رواداری اور تکثیریت کے ان اصولوں کے خلاف ہے جو ہمارا ملک سبھی کو دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس تشدد کے مرتکب افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ہم تمام ملوث افراد کی نشاندہی کرنے اور ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ہونے کے لیے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، چاہے وہ کسی بھی قومیت یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔اس واقعے کو آپسی رنجش کہہ کر ہلکا نہ کیا جائے۔ دراصل یہ نفرت اور پولرائزیشن کے عمومی ماحول کا نتیجہ ہے جو مسلمانوں کے خلاف برسوں کے دوران پیدا ہوا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ٹارگیٹڈ تشدد کو معمول بنا لیا گیا ہے، جب تک نفرت کے اس ماحول کا مقابلہ نہیں کیا جاتا، ہم اس طرح کے فرقہ وارانہ واقعات کی اصل وجہ کا سدباب نہیں کر سکیں گے۔ یہ تعلیمی اداروں پر بھی فرض ہے کہ وہ شمولیت اور رواداری کی اقدار کو برقرار رکھیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist