• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ام المؤمنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہاایک مثالی خاتون

جنرل سکریٹری آل انڈیا بزم نظامی ضیاءالمصطفی نظامی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 21, 2024
0 0
A A
ام المؤمنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہاایک مثالی خاتون
Share on FacebookShare on Twitter

ام المومنین حضر ت سیدہ خد یجہ رضی اللہ عنہا نبی کریمﷺ کے اِعلانِ نبوت سے قبل وہ عفت و پاکدامنی کے باعث عہدِ جاہلیت میں طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں آپ کے والد کا نام خویلد ہے اور والدہ کا اِسم مبارک فاطمہ بنت زاہدہ ہے آپ کا سلسلہء نسب حضرت خدیجہ بنت خویلد بن اسعد بن عبد العزی بن قصی۔ قصی پر پہنچ کر رسولِ کریمﷺ کے خاندان سے مل جاتا ہے۔آپ کی کنیت اُمُّ الْقَاسِم، اُمِّ ھِند اور القاب الکبریٰ، طاھِرہ اور سَیِّدَۃُ قُرَیْش ہیں، آپ کی ولادت عامُ الفیل سے 15سال پہلے مکہ مکرمہ میں ہوئی۔
آپ کے والد قبیلہ میں ممتاز حیثیت کے حامل اور مکہ کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے تھے۔
ام المؤمنین حضرت سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہاایک کامیاب اور متمول تاجرہ تھیں آپ مکارمِ اَخلاق کی پیکرِ جمیل تھیں، رحمدلی، غریب پروری اور سخاوت آپ کی اِمتیازی خصوصیات تھیں۔حضرت ابنِ اسحاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اُمّْ المومنین حضرت خدیجہ کا شمار مکہ مکرمہ کی شریف ترین معزز اور مالدار خواتین میں ہوتا تھا۔ وہ مکہ مکرمہ کے دوسرے تاجروں کے ساتھ مل کر بطورِ مضاربت تجارت کرتیں اور اپنا تجارتی مال مکہ مکرمہ سے باہر بھیجا کرتی تھیں، جتنا سامانِ تجارت سارے اہل قافلہ کا ہوتا اُتنا اکیلے سیّدہ خدیجہ عنہاکا ہوتا۔
ام المومنین سیدہ، طیبہ، طاہرہ، محسنہ اسلام حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا نےرسولِ کریمﷺ کی شرافت، نسب، امانت، حسنِ اَخلاق اور راست بازی اور آپﷺ پر اللہ تعالیٰ کی عنایات کی وجہ سے اُمّْ المومنین حضرت سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپﷺ سے نکاح کرنے کی خواہش ظاہر کی ،جب خود حضرت سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اِس پیشکش کا تذکرہ نبی کریمﷺ نے اپنے چچاؤں سے کیا تو حضرت امیر حمزہ،حضرت خدیجہ سے رشتے کا پیغام لے کر خویلد ابن اسعد کے پاس گیے جسے اُنہوں نے قبول کیا۔
اُمّْ المومنین حضرت سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا حضور سید کائناتﷺ کی زوجیت میں 25سال گزارے۔ خواتین میں ہی نہیں بلکہ ساری کائنات میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔اپنا سارا مال راہِ خدا میں خدمت دین کے لیے خرچ کر دیااور رُبع صدی کی اس رفاقت میں ایک لمحہ کے لیے بھی رسول اکرمﷺ کو ناراض نہیں ہونے دیا۔وہ واحد ہستی ہیں جنہیں ”خیراُمت“ کہا گیا، وہ ہمراز رسالت بھی ہیں اور غم گسار رسولﷺبھی۔
مذہب اسلام کی ترویج واشاعت کے لیے آپ ﷺ نے مصائب وآلام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔وہ صبرواستقامت کا پہاڑ تھیں،اخلاص وللہیت کاخزانہ ان کے دل ودماغ میں موجزن تھا۔ان کی قربانیوں پر خود رسول اللہﷺ ان کے ممنون رہتے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ذکر سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سن سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو رشک آیا اور انہوں نے عرض کیا کہ ”۔۔۔یارسول اللہ ﷺ! آپ ہر وقت قریش کی بوڑھیوں میں سے ایک سرخ چہرے والی بڑھیا کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ حالانکہ ان کے انتقال کو ایک عرصہ گزر چکا ہے۔۔۔“اس پرسرورکائنات ﷺنے حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کو خراج تحسین یوں پیش فرمایا وہ ہماری اسلامی تاریخ میں منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔ حضورﷺ یوں بیان فرمایا:”۔۔۔ خدیجہ مجھ پر اس وقت ایمان لائیں جب لوگوں نے کفر کیا،۔۔۔ خدیجہ نے اس وقت میری تصدیق کی جب لوگوں نے میری تکذیب کی،۔۔۔خدیجہ نے اس وقت مجھ کو مال خرچ کرنے کو دیا جب لوگوں نے مال کو روکے رکھا۔۔۔اللہ تعالیٰ نے خدیجہ ہی کے ذریعے میری اولاد چلائی (یعنی ان کے بطن سے ہی مجھ کو اولاد عطا ہوئی) جب کہ کسی دوسری بیوی کے بطن سے میری اولاد نہیں ہوئی۔“۔
حضورنبی کریم ﷺحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی یاد میں ہرسال بکری ذبح کر کے اس کا گوشت خود کاٹ کاٹ کر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو بھجواتے تھے۔ اس عمل نبوی سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ وفات پا جانے والے احباب واقربا کی یاد منانا جائز ہی نہیں بلکہ سنت نبویﷺ سےبھی ثابت ہے۔ مرحومین کی یاد میں تقریب منعقد کر کے اس کے دوست واحباب کو بلانا، انہیں ہدیہ پیش کرنا بھی جائز ہے۔اس سے سنت نبوی ﷺکااحیاء بھی ہوگا اور متوفیٰ کی روح کو بھی سکون نصیب ہوگا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی ایک سہیلی جب بارگاہ نبوی ﷺ میں حاضر ہوئی توحضور ﷺنے خود ان کو عزت عطا فرمائی،ان کی حوصلہ افزائی کی، ان کی خیریت دریافت کی، شفقت فرماتے رہے اور ان کے جانے کے بعد ارشاد فرمایا کہ”۔۔۔ یہ خدیجہ کی ایک سہیلی تھی اور اسے ان سے محبت تھی۔۔۔“۔ حضرت عائشہ ؓفرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک بوڑھی عورت کے آنے پر حضور ﷺمسرور ہوئے اور کافی دیر اس کے پاس بیٹھ کر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ کرتے رہے۔ اس کے جانے کے بعد میں نے پوچھا یہ بڑھیا کون تھی؟ توارشاد فرمایا کہ یہ خدیجہ کی ہمشیرہ ہالہ بنت خویلد تھیں۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایاکہ ”۔۔۔ خدیجہ کی مثل دنیا میں کوئی عورت پیدا ہی نہیں ہوئی۔۔۔جبریل امین علیہ السلام نے اپنی طرف سے اور خود رب کائنات کی طرف سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے لیے سلام پہنچایا۔ اور جنت میں موتیوں والے ایک انوکھے اور جداگانہ محل کی بشارت دی۔
ام المؤمنین حضرت سیّدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے10رمضان المبارک کووصال فرمایا۔ یہ وہ وقت تھا جب پیارے نبیﷺنے ان صدمات کا بے حد اثر لیا اور اِس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار فرمایا۔ تدفین کے وقت حجون کے قبرستان میں آپ ﷺ خود لحد پاک میں تشریف لے گیے اورپھر اُس میں حضرت سیّدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کورب تعالی کے سپرد فرمادیا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے وصال کے بعد حضوراکرم ﷺاکثر ان کا ذکرفرمایا کرتے تھے اور ذکر کے وقت آپﷺ کی مبارک آنکھوں سے آنسو چھلک پڑتے تھے۔ رب کریم ہمیں ام المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے کردار پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اوران کےفیوض وبرکات سے مالامال فرمائے۔آمین یارب العالمین

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist