• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وزیراعظم نے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ مہا کمبھ کا افتتاح

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 21, 2024
0 0
A A
وزیراعظم نے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ مہا کمبھ کا افتتاح
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا افتتاح کیا۔ وہ اس موقع پر لگائی گئی ایک نمائش بھی دیکھنے گئے ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سال 2047 تک ایک وکست بھارت بنانے کی غرض سے کام کرنے کے ملک کے روڈ میپ پر زور دیا۔انہوں نے جدت طرازی اور اسٹارٹ اپ کلچر کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی اورگذشتہ چند دہائیوں میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر کے شعبے میں ہندوستان کے ذریعہ اپنی چھاپ چھوڑنے کو اجاگر کیا۔اس لئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کی دنیا سے لوگوں کی موجودگی آج کے موقع کی اہمیت کو واضح کرتی ہے ۔ملک میں اسٹارٹ اپس کی کامیابی پر توجہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس باصلاحیت عنصر کی طرف توجہ مبذول کرائی جو انہیں کامیاب بناتا ہے ۔انہوں نے سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، تعلیمی اداروں ،محققین،صنعت کے اراکین، اورموجودہ اور مستقبل کے کاروباری افراداور صنعت کاروں کی موجودگی کا اعتراف کیا اور کہا ‘‘یہ اپنی حقیقی شکل میں واقعی ایک مہاکمبھ ہے جو ایک بے مثال توانائی اورترنگ پیدا کرتا ہے ۔’’ وزیر اعظم نے اسی طرح کے ماحول کا تجربہ کرنے کا ذکر کیا جب وہ کھیلوں اور نمائشی اسٹالز کا دورہ کر رہے تھے جہاں لوگوں نے بڑے فخر کے ساتھ اپنی اختراعات کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا‘‘اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا دورہ کرنے والا کوئی بھی ہندوستانی مستقبل کے یونیکورنز اور ڈیکا کورنز کا مشاہدہ کرے گا’’۔وزیراعظم نے درست پالیسیوں کے باعث ملک میں اسٹارٹ اپ ایکونظام کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاشرے میں اسٹارٹ اپ کے تصور کے بارے میں ابتدائی ہچکچاہٹ اور بے توجہی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت کچھ عرصے کے دوران اختراعی خیالات کو ایک پلیٹ فارم ملا۔ انہوں نے مالیاتی ذرائع کے ساتھ خیالات ونظریات کو جوڑکر اور تعلیمی اداروں میں انکیوبیٹرز کے ذریعے ایک ماحولیاتی نظام کے قیام پر تبصرہ کیا جس نے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کے شہروں کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا‘‘اسٹارٹ اپ ایک سماجی ثقافت بن گیا ہے اور کوئی بھی سماجی ثقافت کو نہیں روک سکتا’’۔مسٹر مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انقلاب کی قیادت چھوٹے شہر کر رہے ہیں اوران میں بھی زراعت، ٹیکسٹائلز، ادویات، ٹرانسپورٹ، خلاء، یوگا اور آیوروید سمیت وسیع شعبے شامل ہیں۔ خلائسے متعلق اسٹارٹ اپس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس خلاء کے شعبے میں 50 سے بھی زیادہ شعبوں میں کام کر رہے ہیں جن میں خلائی شٹل کا آغاز بھی شامل ہے ۔وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بدلتی ہوئی ذہنیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس نے یہ نفسیات بدل دی ہے کہ کوئی کاروبار شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے اس بات کے لئے ملک کے نوجوانوں کی ستائش کی کہ وہ ملازمت کے متلاشی بننے کی بجائے روزگار پیدا کرنے والے بننے کا راستہ منتخب کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا‘‘ہندوستان میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو نظام موجود ہے جس میں بارہ لاکھ نوجوانوں کے ساتھ 1.25 لاکھ اسٹارٹ اپ ہیں جو ان سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔’’ وزیر اعظم نے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ اپنے پیٹنٹ کو تیزی سے فائل کرنے کے بارے میں چوکس رہیں۔ جی ای ایم پورٹل نے کاروبار ی اداروں اور اسٹارٹ اپس کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ فراہم کیے ہیں۔انہوں نے نئے شعبوں میں آنے پر نوجوانوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی پلیٹ فارمز پر شروع کیے گئے اسٹارٹ اپس آج نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    امت شاہ نے کہا تھا کہ کیجریوال کو ہائی کورٹ سزا دے گی؛ کیا یہی ان کے اعتماد کی وجہ ہے؟:سنجے سنگھ

    امت شاہ نے کہا تھا کہ کیجریوال کو ہائی کورٹ سزا دے گی؛ کیا یہی ان کے اعتماد کی وجہ ہے؟:سنجے سنگھ

    اپریل 10, 2026
    وزیر اعلیٰ اور ایل جی کی اندرا پرستھ یونیورسٹی کے 18ویں طلبا کانووکیشن میں شرکت

    وزیر اعلیٰ اور ایل جی کی اندرا پرستھ یونیورسٹی کے 18ویں طلبا کانووکیشن میں شرکت

    اپریل 10, 2026
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist