• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے لیے نشانِ پاکستان کا اعزاز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 25, 2024
0 0
A A
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے لیے نشانِ پاکستان کا اعزاز
Share on FacebookShare on Twitter

ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو اعلٰی ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ پیش کیا گیا۔ سنیچر کو ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے۔نشانِ پاکستان پیش کرنے سے قبل تقریب کے میزبان نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں اور خطے میں پائیدار امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کی دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔’سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو سٹریٹیجک پارٹنرشپ کا تصور دیا جس نے خطے کی سکیورٹی اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت کو سامنے رکھتے ہوئے ان تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔‘اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود نے یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یوم پاکستان کی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود نے پریڈ کے مرکزی چبوترے پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، آرمی چیف سید عاصم منیر، چیف آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔
قبل ازیں تقریب میں آمد پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کا وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف عاصم منیر نے استقبال کیا۔یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے۔یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن قومی اہمیت کا حامل ہے اور آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے الگ وطن کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہم سعودی عرب، متحدہ امارات اور چین کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist