• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر نہیں لگے گی روک، سپریم کورٹ نے مسلم فریق کو دیا جھٹکا

سپریم کورٹ نے کہا کہ تہہ خانے میں داخل ہونے کا راستہ جنوب کی سمت سے ہے جبکہ مسجد کا راستہ شمال کی سمت سے، اس لیے پوجا اور نماز ایک دوسرے کو متاثر نہیں کرتے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 2, 2024
0 0
A A
گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر نہیں لگے گی روک، سپریم کورٹ نے مسلم فریق کو دیا جھٹکا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، یکم اپریل،ہمارا سماج:گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے ذریعے دائرعرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پوجا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے اسی کے ساتھ نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی اور تاریخ کو اس معاملے کی سماعت کا اشارہ دیا ہے۔گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں نچلی عدالت کے ذریعے پوجا کی اجازت کے خلاف مسجد کمیٹی سپریم کورٹ پہنچی تھی۔ مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا کیونکہ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے پوجا کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ نچلی عدالت نے حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا لیکن حکومت نے فوری طور پر اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے تہہ خانے میں پوجا شروع کرا دی۔ اس کے خلاف ہم ہائی کورٹ گئے اور وہاں سے بھی ہمیں کوئی راحت نہیں ملی۔ اب سپریم کورٹ اس پر فوری طور پر روک لگائے۔معاملے کے سماعت کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے نوٹس جاری کیا اور کسی اور تاریخ پر سماعت کا اشارہ دیا۔ مسجد کمیٹی کے وکیل نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے پوجا پر فوری طور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تہہ خانے میں داخل ہونے کا راستہ جنوب سے اور مسجد میں داخل ہونے کا شمال سے، اس لیے دونوں ایک دوسرے کو متاثر نہیں کرتے۔ ہم ہدایت کرتے ہیں کہ فی الحال دونوں عبادتیں اپنے اپنے مقامات پر جاری رہیں۔تہہ خانے میں پوجا کرنے والے ویاس خاندان کے وکیل شیام دیوان نے اس معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے رسمی نوٹس جاری کرنے کی مخالفت کی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ نچلی عدالتوں سے کیس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ایسے میں اس معاملے میں سپریم کورٹ کو دخل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس میں ہندوؤں کو مسجد کے جنوبی تہہ خانے میں عبادت کرنے کی اجازت دینے والے نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا گیا تھا۔ یہ کمیٹی وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کے معاملات کا انتظام کرتی ہے۔ نچلی عدالت نے 31 جنوری کو اپنے حکم میں ہندوؤں کو تہہ خانے میں عبادت کرنے کی اجازت دی تھی۔نچلی عدالت کے ذریعے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائی کورٹ نے 26 فروری کو اس کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ گیان واپی کے جنوبی تہہ خانے میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے کے اندر پوجا کو روکنے کا اتر پردیش حکومت کا 1993 کا فیصلہ غیر قانونی تھا اور بغیر کسی تحریری حکم کے ریاست کی غیر قانونی کارروائی کے ذریعے پوجا پاٹھ کو روک دیا گیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    مارچ 31, 2026
    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مارچ 31, 2026
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist